KPK Education

KPK Education Information about kpk education

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔صوبے کے سمر زون میں ...
25/05/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبے کے سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 16 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

ونٹر زون کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے جون 2026 میں سمر کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پرائمری و مڈل اسکولز میں سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے 9 بجے جبکہ ہائی و ہائیر سیکنڈری کلاسز کیلئے صبح 7 بجے سے 9:40 تک جاری رہیں گے۔

صوبائی حکومت کا عیدالاضحی کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان۔محکمہ انتظامی امور حکومت خیبرپختونخوا نے نوٹیفیکیشن جاری ...
23/05/2026

صوبائی حکومت کا عیدالاضحی کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان۔

محکمہ انتظامی امور حکومت خیبرپختونخوا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا.

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت کے مطابق عیدالاضحٰی کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 مئی سے تنخواہ جاری کر دی جائیں گی...
19/05/2026

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت کے مطابق عیدالاضحٰی کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 مئی سے تنخواہ جاری کر دی جائیں گی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا

حکومت خیبرپختونخوا نے نافذ کیے گئے مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں فوری طور ...
16/05/2026

حکومت خیبرپختونخوا نے نافذ کیے گئے مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق پابندیاں فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے
مقررہ اوقات کو تاحکم ثانی ختم کیا گیا ہے۔

حکومت نے شہریوں، تاجروں، مارکیٹوں، پلازوں، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتوں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بچاؤ کے اقدامات پر بدستور عمل کریں
غیر ضروری اور آرائشی روشنیوں کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کے محتاط استعمال اور غیر ضروری بجلی خرچ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ مئی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن پیشگ...
12/05/2026

وفاقی وزارتِ خزانہ نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ مئی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق تنخواہیں اور پنشن 22 مئی 2026 بروز جمعہ ادا کی جائیں گی

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں ...
31/03/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات، بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور دیگر انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق نئے شیڈول کا مقصد طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ کرنا اور مقررہ تعلیمی اہداف (SLOs) کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق:
تعلیمی ادارے اب ہفتے میں چار (4) دن کام کریں گے۔
نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔
یہ شیڈول اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔
نئے ٹائم ٹیبل کے تحت:
پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکولوں کے اوقات کار میں مناسب تبدیلی کی گئی ہے۔
تمام اداروں میں اسمبلی کا آغاز صبح 7:30 بجے ہوگا۔
کلاسز اور وقفہ (بریک) کے اوقات کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تدریسی عمل زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدام طلبہ و اساتذہ کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے تاکہ کم دنوں میں زیادہ مؤثر تدریس کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاریہفتہ (4 اپریل) دوپہر 12 بجے سے اتوار (5 اپریل) رات 11:59 تک لاک ڈاؤن ہو...
30/03/2026

پاکستان بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری

ہفتہ (4 اپریل) دوپہر 12 بجے سے اتوار (5 اپریل) رات 11:59 تک لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفیکیشن

تمام مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیاں بند رہیں گی، نوٹیفکیشن

لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیش

ہائی وے اور موٹروے بھی بند رکھی جائینگی تاکہ شہروں کے مابین سفر نہ کیا جاسکے، نوٹیفکیشن

خیبرپختونخوا حکومت نے آج 17 مارچ کو ایندھن کی بچت کے پیش نظر چند اہم فیصلے کیے ہیں:• سرکاری دفاتر: ہر جمعہ مکمل طور پر گ...
17/03/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے آج 17 مارچ کو ایندھن کی بچت کے پیش نظر چند اہم فیصلے کیے ہیں:

• سرکاری دفاتر: ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ دو ماہ کے لیے یا حالات بہتر ہونے تک نافذ رہے گا، جو بھی پہلے ہو۔

• تعلیمی ادارے: 24 مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں موسمِ بہار کی تعطیلات ہوں گی۔ اس کا عملی طور پر صرف چار دن اثر پڑے گا کیونکہ جمعہ سے اتوار پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے۔

• امتحانات: بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرد...
17/03/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

*محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبہ کے تمام سکولز کو جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے دی*
10/03/2026

*محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبہ کے تمام سکولز کو جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے دی*

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category