25/09/2022
For Dir students
دیر کارو درہ کے ایک بیٹی کا ارباب و اختیار سے اپیل۔۔۔۔
ہمیں حق دو تعلیم کی ،محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
محترم وزیر تعلیم خیبر پختونخوا ،
سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ،
ڈایریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ،
ڈپٹی کمشنر دیر بالا ،
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا ۔
جناب والا:
ھم دیر بالا کے پسماندہ علاقے کارو درہ سے تعلق رکھتے ہیں جس میں عموماً تعلیم کی شرح کم اور خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کی شرح نہ ہو نے کی ہے ،علاقہ میں ایک سیکنڈ ری سکول ہے جہاں پر لڑکیوں کو 2017 میں داخلیں دیکر ایک نیک شگون تھا اس پسماندہ علاقے کے لڑکیوں ،
اب اس سکول میں ایک انچارج جو فی الحال کانٹریکٹ پرہے اور بہت جو نئر بھی ہے،حالانکہ سکول ھذا میں مستقل اور تجربہ کار اساتذہ کرام موجود ہیں ،انچارج مذکورہ نے سکول میں PTC کمیٹی بنائی ہے جو ایک سیاسی کمیٹی کے طور پر کام کر رہا ہے جس کی سربراہی ایک ناکام سیاسی شخص کرہاہے کمیٹی نے لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے اس سال ،حالانکہ اس سال بھی لڑکیوں کو داخلہ دیا گیا ہے جن سکول اساتذہ کرام کی بچیاں شامل ہیں ،دوسرااھم نکتہ یہ ہے کہ کمیٹی کے سربراہ کے گھر کے بچیاں اس سکول میں پڑھ رہی ہے اور قوم کی بچیوں کے لیے قرداد پاس کرکے ان پر تعلیم کی دروازے بند کر نے کی اختیار کس نے دی ھے،
جناب والا ،
التماس کی جاتی ہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے شامل افراد کو انسانی حقوق کی پامالیوں کی سزا دی جائے اور ہمیں تعلیم کی حق دو جس طرح گورنمنٹ ھایر سیکنڈری سکول بیرا ڑی میں کمیٹی کے سربراہ کے بچیوں کو حاصل ہے ۔
کارو درہ کی ایک بیٹی کی فریاد ۔