محمد جنید ، (جمات چہارم) کی آواز میں ایک خوبصورت حمد باری تعالیٰ
GMS Sadullah Jan Killi BQK Bara, Khyber
Middle School
31/12/2025
GMS Saad Ullah Jan....
Bar Qamber Nehar Ghara....
Prizes distribution ceremony
1st Term Exam......
Thank you Al noor real estate and Marketing......
آج گورنمنٹ مڈل سکول سعداللہ جان کلے باڑہ میں مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کے اعلان کی ایک نہایت شاندار اور باوقار تقریب منعقد ہوا۔۔۔۔ جس میں طلبہ کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بچوں کی تعلیمی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی اور اُن کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی جناب یاسین آفریدی (النور ریئل اسٹیٹ اینڈ مارکیٹنگ)
اور سکول کے معزز اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ معزز مہمان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اُن میں ٹرافیاں اور النور ریل اسٹیٹ اینڈ مارکیٹنگ کی طرف سے سکول بیگ تقسیم کیں، یہ تمام طلباء نے اپنی انتھک محنت سے شاندار نتائج حاصل کر کے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا۔۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی اُنہی افراد کا مقدر بنتی ہے جو علم کے راستے پر محنت، صبر اور استقامت کے ساتھ گامزن رہتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔
یہ تقریب نہ صرف کامیاب طلبہ کے عزم و حوصلے کی قدر تھی بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثبت پیغام اور ترغیب ثابت ہوئی، تاکہ وہ بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ النور ریل اسٹیٹ اینڈ مارکیٹنگ ۔۔۔۔
Thank you...
06/12/2025
الحمدللہ ۔۔
تحصیل لیول پر گورنمنٹ پرائمری سکول سعداللہ جان کلی کےطلباء ۔۔۔۔
محمد عباس نے آنگلش تقریر میں پہلی اور
جواد نے قومی ترانے میں دوسری پوزیشن حاصل کیں۔۔۔۔
یہ سب اساتذہ کی محنت اور لگن کے وجہ سے ممکن ہوا ہے، خاص طور پر ہر دلعزیز سر زیب خان کی انتھک محنت
01/07/2025
VACANCY at GPS Sadullah Jan killi,BarQamber Khel
نوٹس براۓ بھرتی۔
ضلع خیبر کے سکونتی اہل مرد امیدواروں کو مطلع کیا جا تا ہے۔ کہ UNICEF کے اشتراک سے اساتذہ کے بھرتی (Hiring) کے لیے مندرجہ زیل مردانہ سکولوں میں نیچے دئیے گئے شرائط پر پورا اُترنے والے اُمیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
1۔ درخواست دہندہ کا تعلق اُسی تحصیل ویلج کونسل سے ہو۔ (نوٹ۔ سکول کے گاؤں یا ویلج کے اُمیدوار کو ترجیح دی جائیگی)
2۔ کم از کم تعلیم بی اے / بی اے سی یا مساوی ہو۔
3۔ ہر اُمیدوار ٹیلینٹ پول پر ہی اپلائی کرے گا۔
4۔ اپلائی کرنی کی اخری تاریخ 07 جولائی 2025 ہے۔
28/04/2025
روشن خوابوں کی پہلی سیڑھی تعلیم ہے۔ آئیں اپنے بچوں کو گورنمنٹ مڈل سکول سعد اللہ جان میں علم کی روشنی سے منور کریں۔ پیارا محمد حسنین، بن اول دین (کلاس پہلی)۔ ماشاءاللہ
18/04/2025
گورنمنٹ مڈل سکول سعداللہ جان کلے بر قمبر نہر غاڑہ۔۔۔۔سالانا تقسیم انعامات
ھم آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ھیں۔اور انشاء اللہ ھم آپ کے اعتماد پہ پورا اتریں گے ۔ ۔ھمارے پاس ایک اچھا اور کوالیفائیڈ سٹاف موجود ھے ۔۔۔
اہلیان علاقہ سے گزارش ھے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کریں ۔
بدل رہا ھے خیبر ھمارا
بدل رہا ھے خیبرپختونخوا ۔
تمام مہمانان گرامی کا بھت بھت شکریہ
جناب فضل امین چئر مین وی سی 26 سیدان کلے۔۔
جناب محمد ھارون چئر مین وی سی 31 توت ڈھنڈ
جناب شاہ نور چئر مین وی سی 33 شنکو۔۔
جناب رضوان اللہ یوتھ کونسلر توت ڈھنڈ
اے کے کے دی گریٹ اور والدین سب کا شکریہ ۔۔۔۔۔
مارخور مارکٹنگ اینڈ ڈیولپرز کا شکریہ جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کے لیے بیگز سپانسر کئے اور وی سی 26 سیدان کلے کے چئر مین فضل امین کا بھی شکریہ جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کے لئے ٹرافیاں سپانسر کیے ۔۔۔۔
29/03/2025
والدین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو عید الفطر کےفوراً بعد سکول میں بروقت داخل کرائیں ۔شکریہ
28/11/2024
Mid term exam2024 result Gps/GMS to be announced on Saturday 30th November 2024
19/11/2024
Students during paper today
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar