30/03/2024
از چارسدہ!
آج مورخہ 29 مارچ بروز جمعہ *انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد* سکول *چارسدہ سٹی کیمپس* میں *کوپس* صدر منصور کوثر خان کے زیر صدارت *کونسل آف پرائیویٹ سکولز* کے زیر انتظام ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کوپس صدر کی دعوت پر صوبے کے تمام پرائیویٹ سکولز تنظیموں کے سینیئر عہدے داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کوپس صدر منصور کوثر خان، PEC کے سپوک پرسن سلطان محمد پن کے صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر آمین، ہوپ کے صدر عقیل رزاق، PSA کے صدر احمد علی درویش، پن ضلعی صدر نفیس اللہ اور ہوپ کے ضلعی صدر وارث خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں اتفاق اور اتحاد سے سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک کمیشن کا اعلان بھی کیا گیا۔
آخر میں کوپس صدر کی طرف سے تمام مہمانوں کا اس بارش کے موسم میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔
*سیکرٹری انفارمیشن کوپس*
شیر عالم