30/03/2025
*ليلة الجائزه*
*چاند رات*
اللہ تعالی اس رات کو روزہ داروں کو انعام و اعزاز سے نوازتے ہیں، اس بابرکت رات میں مغفرت کے فیصلے ہوتے ہیں، اس لیے اس رات کو عبادت میں گزارنا چاہیے، دعاء ومناجات میں مشغول رہنا چاہیے، اپنی بخشش مانگنی چاہیے۔اس لیے اسے کھیل تماشے اور بازاروں میں گھومنے لغویات اور فضول کاموں میں برباد نہیں کرنا چاہیے۔ کس قدر نادانی کی بات ہے کہ سارا مہینہ مزدوری کی جائے اور جب اجرت اور مزدوری لینے کا وقت آئے تو انسان اپنے مالک کی نافرمانیوں میں لگ جائے ۔ گناہوں میں مبتلا ہو جائے ۔ اپنی محنت کو ضائع کرنے والی بات ہے۔