24/09/2026
🏆 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ: اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس کی شاندار فتح!
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام آل پاکستان سکول ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی نے تاریخ رقم کر دی!
🏏 میچ کی اہم جھلکیاں:
پہلی اننگز (اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس): پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عظمت اللہ کی ناقابلِ شکست 147 رنز* کی طوفانی اننگز (4 چھکے، 15 چوکے) کی بدولت ٹیم نے حریف کو 265 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔
دوسری اننگز (گورنمنٹ ہائی سکول اخوانزادگان): اسلامیہ ماڈل سکول کے سپیڈ سٹار آصف خان کی تباہ کن باؤلنگ! آصف خان نے تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام 10 کی 10 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کو صرف 90 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
🌟 انعامات اور اعزازات:
مین آف دی میچ: تاریخی باؤلنگ پر آصف خان نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ صدر مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن ارباب خان اور سکول ایم ڈی گل درب خان مہمند سے وصول کیا۔
خصوصی انعام:
شاندار بیٹنگ پر عظمت اللہ کو ایم ڈی گل درب خان مہمند کی جانب سے 1,000 روپے کا نقد انعام دیا گیا۔
تمام کھلاڑیوں، انتظامیہ اور شائقین کو یہ عظیم کامیابی مبارک ہو! 💚🏏