07/05/2026
🇵🇰🎓 وومن یونیورسٹی صوابی میں “معرکۂ حق” کے حوالے سے پروقار تقریب
صوابی: وومن یونیورسٹی صوابی میں ڈپٹی کمشنر صوابی کی زیرِ صدارت “معرکۂ حق” کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر، اسسٹنٹ کمشنر، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ کرام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
🎶 طلبہ نے ملی نغمے پیش کرکے شرکاء کا لہو گرمادیا اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا۔
💪 مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہترین حکمت عملی سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
🇵🇰 تقریب میں پاک فوج اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
📢 شرکاء نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے
🇵🇰🎓