29/05/2025
حق کی آواز
test
29/05/2025
شیخ غلام اللہ خان رحمه اللہ پنڈی والے کا خطبۂ جمعہ۔
جس میں توحید کھل کر بیان کیا ہے۔ جو تمام نیکیوں کا جڑ ہے۔ جس کے بغیر ایمان ادھورا ہوتا ہے۔ جس کیلئے دنیا پیدا کیا، وَمَا خَلَقتُ الجِنّ والانسَ الّا لِیَعبُدُون۔ اس سے ثابت ہواکہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انسان اور جنات صرف اپنے وحدانیت کیلئے، جس کے بیان کیلئے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پیغمبر بھیجے، جیسا کہ فرمان ہے”ومَا اَرسَلنَا مِن رّسُولٍ اِلّا نُوحِی إلیهِ اَنّهُ لَا اِلٰهَ اِلّا اَنَا فَاعبُدُونِ۔ اور یہ وہ کلمہ ہے کہ جب تک اس دنیا میں ایک بھی عالم اس کا بیان کرنے والا ہوگا تو قیامت نہیں کھڑی ہوگی۔ یعنی یہ کلمہ دنیا کی پائیداری کا سبب ہے۔ جیسا کہ بیت اللہ کی تعظیم دنیا کی پائیداری کا سبب ہے۔ “جَعَلَ اللّـٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيَامًا لِّلنَّاسِ اللہ نے کعبہ کو جو کہ بزرگی والا گھر ہے لوگوں کے لیے قیام کا باعث کر دیا ہے” اور یہ وہ کلمہ ہے کہ قیامت کے دن ایک آدمی کی گناہوں سے بھرے ہوئے ستر رجسٹر لائے جاہیں گے جسے میزان کے ایک پلڑے میں رکھے جائیں گے۔ اور دوسرے میں ایک مسلمان کے نیک اعمال لیکن اس کے نیک اعمال کا وزن اس کے گناہوں کے رجسٹروں سے بہت زیادہ کم ہوگا۔ تو فرشتے اسے جہنم کی طرف ہانکیں گے۔ اللہ فرمائے گا کہ صبر کرو اسے جہنم میں مت لے جاؤ۔ میرے پاس اس کی ایک نیکی ہے۔ پھر کاغذ کا ایک ٹکڑا نکال کر فرشتے کو دیگا کہ ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھو۔ یہ گنہگار مسلمان دل میں کہے گا کہ کاغذ کے اس چھوٹے سے ٹکڑے کی ان ستر رجسٹر جو مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں۔ لیکن جب اس کاغذ کے چھوٹے پرزے کو ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھا جائےگا تو وہ ستر رجسٹر سب ہلکے ہوجائیں گے۔ پتہ ہے اس کاغذ میں لکھا ہوگا “لااله الااللہ محمد رسول اللہ”
اللہ تعالیٰ ہمیں قران سمجھنے کی توفیق دیدے۔ کہ اس کلمۂ توحید کے مطلب کو جان سکیں اور دل میں اتر جائے۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |