Chitral Islamian Association -CIA"

Chitral Islamian Association -CIA" Creating Unity, Providing support and awareness about Islamia college among chitrali students.

چترال اسلامین ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلامیہ کالج پشاور میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے Admission Guidance Camp 2026-...
05/09/2026

چترال اسلامین ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلامیہ کالج پشاور میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے لیے Admission Guidance Camp 2026-27 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد چترال سے تعلق رکھنے والے نئے طلبہ کو داخلے کے مراحل اور کالج سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کے لیے نئے تعلیمی ماحول میں شروعات کو آسان بنانا ہے۔
کیمپ کے دوران نئے طلبہ کو داخلہ فارم، ضروری دستاویزات، مختلف شعبہ جات اور تعلیمی پروگرامز، داخلے کے مراحل اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اسلامیہ کالج کے تعلیمی ماحول، کیمپس کی مختلف سہولیات اور کالج کی زندگی سے متعلق بھی مفید معلومات دی جا رہی ہیں، تاکہ وہ کسی پریشانی یا الجھن کے بغیر اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کر سکیں۔
اس رہنمائی کے عمل میں صدر چترال اسلامین ایسوسی ایشن کامران نذیر صدیقی کے ساتھ سابق صدر چترال اسلامین ایسوسی ایشن اختشام نواب زرین اور دیگر سینئر طلبہ بھی موجود ہیں۔ سینئر طلبہ اپنے تجربات کی روشنی میں نئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی کر رہے ہیں اور انہیں داخلے کے مختلف مراحل کے ساتھ ساتھ کالج کی تعلیمی و طلبہ زندگی کے حوالے سے عملی مشورے بھی فراہم کر رہے ہیں۔
یہ کیمپ نئے طلبہ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں انہیں نہ صرف ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ انہیں یہ احساس بھی دلایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں اکیلے نہیں ہیں۔ چترال اسلامین ایسوسی ایشن اپنے طلبہ کی سہولت، رہنمائی اور معاونت کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور نئے آنے والے طلبہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس اقدام کا مقصد چترال سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ایک دوسرے کے قریب لانا، نئے طلبہ کو سینئرز کے تجربات سے فائدہ پہنچانا اور انہیں اسلامیہ کالج میں ایک بہتر، پُراعتماد اور کامیاب تعلیمی سفر کے لیے تیار کرنا ہے۔

President CIA Kamran Nazir Siddiqui

Admission Guidance Camp 2026–27 کے موقع پر Chitral Islamian Association کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی رہنمائی کا...
30/08/2026

Admission Guidance Camp 2026–27 کے موقع پر
Chitral Islamian Association کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی رہنمائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، داخلہ کے طریقۂ کار، مختلف تعلیمی مواقع اور مستقبل کے بہتر انتخاب کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ درست وقت پر درست رہنمائی ایک طالب علم کے مستقبل کو نئی سمت دے سکتی ہے، اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ چترال کے طلبہ کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جائے۔ Together We Lead Together We Succeed — ہمارا عزم ہے کہ مل کر آگے بڑھیں، ایک دوسرے کی رہنمائی کریں اور کامیابی کی منزل حاصل کریں۔ We Are Here To Facilitate You Always. 🌟
President Chitral Islamian Association
Kamran Nazir Siddiqui
Contact No: 03428802298

Dear Newcomers, Welcome to Islamia College Peshawar.CIA ( Chitral Islamian Association)is here to support you in every s...
16/08/2026

Dear Newcomers, Welcome to Islamia College Peshawar.
CIA ( Chitral Islamian Association)is here to support you in every step of your journey.
From admissions to academics, from hostel issues to career guidance.
You are not alone. We are your family away from home.
Together we grow, together we succeed.

Regarded By President Kamran Nazir Siddiqui

عبدالرحیم کا اعزاز عبدالرحیم ولد عبدالرازق، ساکن گاؤں تار، یونین کونسل شیشیکوہ، لوئر چترال، نے اسلامیہ کالج پشاور کے بیچ...
24/05/2026

عبدالرحیم کا اعزاز
عبدالرحیم ولد عبدالرازق، ساکن گاؤں تار، یونین کونسل شیشیکوہ، لوئر چترال، نے اسلامیہ کالج پشاور کے بیچ 2020 تا 2024 میں شعبۂ سیاسیات (Department of Political Science) میں اپنی غیر معمولی علمی قابلیت، مسلسل محنت اور خلوصِ علم کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ان کی یہ کامیابی صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ عزم، استقامت اور علم دوستی کی ایک روشن مثال ہے۔

اس پُروقار موقع پر چترال اسلامین ایسوسی ایشن (CIA) کے صدر کامران نذیر صدیقی نے خصوصی طور پرشرکت کی، انہیں اس کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی علمی جدوجہد اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے گلے میں ہار پہنایا۔

عبدالرحیم کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے چترال کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزا پیغام بھی ہے کہ عزم، محنت اور تسلسل کے ساتھ ہر بلند مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

فہیم احمد کا اعزازفہیم احمد  ولد شیر ظفر خان گاؤں کلدام  تحصیل دروش سے تعلق رکھنے والا  یہ نوجوان نے اسلامیہ کالج پشاور ...
24/05/2026

فہیم احمد کا اعزاز

فہیم احمد ولد شیر ظفر خان گاؤں کلدام تحصیل دروش سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان نے اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی میں بی-ایس اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں سیسشن 2024-2020 کے امتحان میں 94•3:CGPA حاصل کرکے اپنےسیسشن میں ٹاپ کیا اور گولڈ مڈل کا اعزاز اپنے نام کیا ہے

کل یعنی 14 مئی 2026  کو اسلامیہ کالج پشاور میں چترال اسلامین ایسوسی ایشن(C.I.A) کے صدارتی انتخابات (2026-27) کا انعقاد ر...
15/05/2026

کل یعنی 14 مئی 2026 کو اسلامیہ کالج پشاور میں چترال اسلامین ایسوسی ایشن(C.I.A) کے صدارتی انتخابات (2026-27) کا انعقاد روایت اور جوش و جذبے کا ایک حسین سنگم ثابت ہوا۔ ان انتخابات میں political science department کے طالب علم کامران نذیر نے میدان مار لیا اور آرگنائزیشن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔
ان کی بطور صدر کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثمر ہے بلکہ یہ طلبہ کے اس اعتماد کی عکاس بھی ہے جو انہوں نے ایک مخلص، دیانتدار اور باکردار قیادت پر جتایا ہے۔
کامران نذیر اپنی شرافت اور تعمیری سوچ کی بدولت ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی سربراہی میں ایسوسی ایشن ایک نئے فعال دور میں داخل ہوگی۔ ان کی یہ جیت اسلامیہ کالج میں زیرِ تعلیم چترالی طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی جس سے نہ صرف تنظیم کا وقار بلند ہوگا بلکہ طلبہ کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی فضا بھی مزید مستحکم ہوگی۔

صدارتی انتخابات برائے چترال اسلامین ایسوسی ایشن 2026-27اسلامیہ کالج پشاور کے تاریخی در و دیوار آج چترال اسلامین ایسوسی ا...
14/05/2026

صدارتی انتخابات برائے چترال اسلامین ایسوسی ایشن 2026-27
اسلامیہ کالج پشاور کے تاریخی در و دیوار آج چترال اسلامین ایسوسی ایشن کے پرجوش صدارتی انتخابات کے گواہ بنے جہاں چترالی طلبہ نے اپنے جمہوری حق کا بھرپور استعمال کیا اور مجموعی طور پر 234 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
اس انتخابی معرکے میں تین امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں کامران نذیر نے 125 ووٹ حاصل کر کے واضح برتری کے ساتھ صدارت کا میدان مار لیا جبکہ ان کے مدمقابل رضوان اللّٰہ 62 ووٹ حاصل کر پائے اور توصیف احمد کے حصے میں 47 ووٹ آئے۔
کامران نذیر کو سیشن 2026-27 کے لیے چترال اسلامین ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اور یہ امید ظاہر کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں ایسوسی ایشن کی بہتری اور طلبہ کے فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دیں گے تاکہ یہ تنظیم چترالی طلبہ کی نمائندگی کا حق احسن طریقے سے ادا کر سکے اور ان کی قیادت میں ترقی کی نئی منازل طے کرے۔

01/05/2026

Glimpses from the memorable 3-day Sports Gala 2026, organized by the Chitral Islamian Association. Witness the passion of Chitrali students at Islamia College Peshawar. where the spirit of the game meets the vibrant colors of friendship.

چترال اسلامین ایسوسی ایشن  (C.I.A)  کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ 'اسپورٹس گالا 2026' اپنی تمام تر رعنائیوں اور جوش و خ...
01/05/2026

چترال اسلامین ایسوسی ایشن (C.I.A) کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ 'اسپورٹس گالا 2026' اپنی تمام تر رعنائیوں اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس ایونٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے متعدد مقابلے منعقد کیے گئے جن میں اسلامیہ کالج پشاور میں زیرِ تعلیم چترال سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ ان مقابلوں سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی 'آئی ٹی ہب' (IT Hub) اکیڈمی کے سربراہ مسٹر زوہیب تھے جنہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ جو مختلف شہروں میں آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کر رہا ہے، اسلامیہ کالج پشاور کے چترالی طلبہ کو تمام کورسز میں 50 فیصد رعایت (ڈسکاؤنٹ) فراہم کرے گا تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکیں۔
تقریب کے آخری مراحل میں چترال اسلامین ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر مصطفیٰ حسن اور سابق صدر احتشام نواب زرین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس طرح یہ پروقار تقریب اپنے مثبت مقاصد کے حصول کے ساتھ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئی۔
چترال اسلامین ایسوسیشن اپنی طرف سے تمام سپوٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

Address

Islamia College University Peshawar
Peshawar
25000

Telephone

+923445678456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Islamian Association -CIA" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share