Hasban News Network

Hasban News Network

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hasban News Network, Peshawar.

Hasban News Network (HNN)
Local & Ground Reporting
North Waziristan & Peshawar Updates
Social Issues | Public Voice
📞 Contact: 0336-9078251
📩 Contact: [email protected]
📺 YouTube: Hasban News”

28/04/2026

بورڈ بازار/ نہر بیوٹیفیکیشن پر کام جاری۔

28/04/2026

شمالی وزیرستان سے آنے والی ایک انتہائی افسوسناک خبر 💔
مسلم لیگ (ن) ضلع شمالی وزیرستان کے رہنما اور سابقہ امیدوار حلقہ PK-103، ملک لیاقت علی خان کے گھر پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں ان کا بیٹا سمیت تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں شامل ہیں:
عبدعلی (17 سال)
نادر خان (20 سال)
عبدالرحمن (9 سال)

اللہ تعالیٰ زخمی بچوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور متاثرہ خاندان کو صبر دے۔ آمین

26/04/2026

📢 اہم اطلاع – شمالی وزیرستان

ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کی ہدایت پر تحصیل میرانشاہ کے تحصیلدار غنی وزیر نے گربز میں ڈرائیوروں کے ساتھ کامیاب جرگہ کیا۔

🤝 جرگے کے بعد:⚡ بجلی جلد بحال کرنے کا فیصلہ✊ ڈرائیوروں نے احتجاج ختم کر دیا⏳ انتظامیہ کو مسائل کے حل کے لیے 3 دن کی مہلت

امید ہے کہ مقررہ وقت میں مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا۔

Photos from Hasban News Network's post 26/04/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاور📢 پریس ریلیز مورخہ 24-04-2025

ایس پی ورسک ڈویژن فیدا حسین کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی ورسک سرکل متھرا امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ بہرہ مند شاہ نے گزشتہ شب اہم کارروائی کرتے ہوئے دارمنگی گارڈن کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کامیاب کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو کیفے (نشہ آور اشیاء) کے استعمال میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں کیفے بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ بہرہ مند شاہ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ عوام کے مطابق ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

✨ پشاور پولیس، آپ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ✨

24/04/2026

🚨 اہلِ پشاور کے لیے اہم ٹریفک اطلاع 🚨
صوبائی اسمبلی کے مقام پر خیبر روڈ کے دونوں اطراف جاری تعمیراتی کام کے باعث یہ سڑک آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔
📍 متبادل راستے: ➡️ حیات آباد سے شہر آنے والے: رنگ روڈ استعمال کریں
➡️ شہر سے حیات آباد جانے والے: رنگ روڈ اختیار کریں
➡️ چارسدہ روڈ، ورسک روڈ، پجگی روڈ کے رہائشی: شامی روڈ استعمال کریں
⚠️ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ٹریفک مسائل اور پریشانی سے بچا جا سکے۔
🙏 تعاون کریں اور محفوظ سفر کریں

Photos from Hasban News Network's post 24/04/2026

شمالی وزیرستان میں ورلڈ ملیریا ڈے کے موقع پر ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت اور پی آر سی ایس (ہلالِ احمر) کے اشتراک سے ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ڈی ایچ او آفس میران شاہ میں منعقدہ اس سیمینار میں ڈاکٹر ثقیل خان، ڈاکٹر فرید، ڈاکٹر آصف اقبال، ملک اقبال، عمران اللہ اور جاوید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے ملیریا جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔

سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور ملیریا سے بچاؤ کا پیغام عام کرنا تھا۔

24/04/2026

🌙 اطلاعِ عام 🌙
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز ہفتہ، 25 اپریل 2026 اور بروز اتوار 26 اپریل کو صبح 05:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت ہوگی۔
لہٰذا تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اپنی روزمرہ سرگرمیوں کو محدود رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
⚠️ اہم نوٹ:
رات 10:00 بجے سے صبح 06:00 بجے تک عوامی نقل و حرکت پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ براہ کرم احتیاط کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
🤝 آپ کا تعاون، سب کی حفاظت

24/04/2026

شہر کے ہر چوک کو محبت اور خوبصورتی سے اس طرح سجایا گیا ہے کہ اب ہر موڑ ایک نئی کہانی سناتا ہے ✨
پشاور کی ہر گزرگاہ میں اب رنگ، روشنی اور ترقی کی جھلک صاف نظر آتی ہے 💚

23/04/2026

ضلع شمالی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں تیز 🚔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد حسین (PSP) کی سربراہی میں جاری مہم کے دوران تھانہ میران شاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم حکیم محمد عرف خاکیان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ڈی ایس پی سرکل قدرت امیر کی نگرانی میں ایس ایچ او میران شاہ لائق مرجان نے کی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے 435 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Photos from Hasban News Network's post 22/04/2026

پشاور: آل پاکستان انجمنِ تاجران کے صوبائی صدر الحاج ملک عبد اللہ صراف نے ریحان گل خٹک سے ملاقات کر کے انہیں آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا تعیناتی پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں امن و امان، تاجروں کے مسائل، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون بڑھانے اور عوامی مفاد میں اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Peshawar
0336