جامع مسجد اقصیٰ اخون آباد پشاور

جامع مسجد اقصیٰ اخون آباد پشاور ھماری کوشش صرف قرآن پڑھانا نہیں بلکہ اخلاق اور تربیت ساتھ ساتھ ان شاءاللہ�

18/05/2026

الحمدللہ ❤️
مسجد اقصیٰ و مدرسہ محمدیہ اخون آباد پشاور میں رنگ و روغن اور چونے کا کام جاری ہے۔
ننھے طلباء بھی اپنے مدرسے کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کے جذبے کو قبول فرمائے، ان کے علم میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دینِ اسلام کا سچا خادم بنائے۔ آمین 🤲
“یہی وہ بچے ہیں جو کل امت کا سرمایہ بنیں گے،
آج اپنے ہاتھوں سے مدرسہ سنوار رہے ہیں،
اور ان شاء اللہ کل دین کا نام روشن کریں گے۔”
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس دینی ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے،
اور اس میں تعاون کرنے والے ہر فرد کیلئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ 🤍
#ماشاءاللــّٰـــــه #الحمدلله #اسلام #قرآن #اخلاق #دین #مسجد #اقصیٰ

18/05/2026

الحمدللہ 🤍✨
آج ہمارے مدرسے میں ایک اور خوش نصیب بچے نے ناظرہ قرآنِ مجید مکمل کرلیا۔
یہ لمحہ بچے، والدین اور اساتذہ سب کیلئے خوشی اور سعادت کا باعث ہے۔ 🌹
اس خوشی کے موقع پر بچے کی فیملی کی جانب سے تمام طلباء کیلئے چائے اور مٹھائی کا بہترین انتظام کیا گیا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے رزق، عمر اور اولاد میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے۔ آمین 🤲
بچے کو قرآنِ پاک مکمل کرنے پر بہت بہت مبارکباد 💐
اللہ تعالیٰ قرآن کو اس کے دل کا نور، زندگی کی رہنمائی اور آخرت میں شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ آمین
📖 “تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے”
#مدرسہ #اسلام #دین #مسجد #اقصیٰ #قرآن #اخلاق #الحمدلله #ماشاءاللــّٰـــــه

15/05/2026

ننھے حافظوں کی خوبصورت تربیت ❤️
ہر جمعرات مدرسے میں بچوں کو نماز کا مکمل طریقہ سکھایا جاتا ہے 🕌
الحمدللہ ❤️
ہمارے مدرسے میں ہر جمعرات بچوں کو نماز کا مکمل طریقہ، رکعات، دعائیں اور ضروری الفاظ سکھائے جاتے ہیں تاکہ بچے شروع سے ہی نماز کے عادی بنیں۔
یہی بچے کل امت کا روشن مستقبل ہیں ✨
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو دین کا سچا خادم بنائے آمین 🤲
اپنے بچوں کو بھی دین سکھائیں اور مدرسے سے جوڑیں 🕌
#اسلام #مسجد #اقصیٰ #مدرسہ #محمدیہ #قرآن #اخلاق #دین

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامع مسجد اقصیٰ اخون آباد پشاور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category