13/02/2026
خیبر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، جامعہ پشاور کے سابق صدر محمد عمر شنواری اور سابق سرپرستِ اعلیٰ حارث شنواری کی یونیورسٹی کیمپس کمانڈنٹ ایس پی جناب مجیب مروت صاحب سے ملاقات ہوا۔
ملاقات کے دوران ضلع خیبر اور دارہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کا مقصد جامعہ پشاور میں زیرِ تعلیم طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دینا تھا۔
جناب مجیب مروت صاحب نے طلبہ کے مسائل کو بغور سنا اور خیبر کے طلبہ کے ساتھ مکمل تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
خیبر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے مثبت رویے، تعاون اور طلبہ دوست سوچ کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ یہ ملاقات طلبہ کے لیے مستقبل میں مثبت اور سودمند نتائج کی حامل ثابت ہوگی۔