Abdullah

Abdullah

Share

I have created this page to spread awareness about Islam. Islam is the holy religion of the world. I will upload videos of wazaif .

I will upload videos of advices(وعظ و نصیحت)

16/07/2025
20/03/2025

*ایران کے ہرمز جزیرے کے ساحل سرخ ہو گئے!*
*موسلا دھار بارش اور مٹی میں آئرن آکسائیڈ نے یہ غیر حقیقی، خونی منظر تخلیق کیا۔*

16/03/2025

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن پاکستان میں اکثر پولیس والوں کا کمینہ پن اور فرعونیات ختم نہیں ہوئی
*سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل*

وردی کے گھمنڈ میں پولیس والا ایک غریب پھل فروش کو زندہ کھانے کی دھمکیاں دینے لگا۔ معصوم بچی کے سامنے باپ کے اوپر راشی اہلکار کا ہاتھ اٹھا ، انہتائی افسوس ناک عمل ہے ۔

ناکام ترین آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ماڈل تھانوں کی پالیسی سے قبل محکمہ میں موجود ایسے ناسوروں کیخلاف سخت پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے

04/11/2024

آپ کا علاج ریلیف کے ساتھ

آر-ایم-آئ ریلیف کے تحت رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے مفت علاج! 🌟

اگر آپ یا آپ کے عزیز ڈینگی بخار کا شکار ہیں، تو رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میں ہم ڈینگی کے مریضوں کے لیے مفت علاج فراہم کر رہے ہیں۔

خدمات میں شامل ہیں:

داخلہ
مکمل طبی معائنہ
مفت دوائیں
ہماری تجربہ کار طبی ٹیم آپ کی صحت کا خیال رکھے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

💬 مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں: 0915838000

https://bit.ly/3wKYaqp

آپ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے!

آپکا علاج ریلیف کے ساتھ

28/10/2024

سورہ یٰسٓ آیت نمبر 64
اِصۡلَوۡہَا الۡیَوۡمَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَکۡفُرُوۡنَ ﴿۶۴﴾
ترجمہ:
آج اس میں داخل ہوجاؤ، کیونکہ تم کفر کیا کرتے تھے۔

25/10/2024

"الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے۔ ہماری دعاؤں کو قبول کیا اور ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازا۔ دعا کریں کہ اللہ پاک ہمارے بچے کو صحت مند، نیک، اور دین و دنیا میں کامیاب بنائے۔ آمین!"

اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس خوشی کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں گے تو سب دل سے دعائیں بھی دیں گے۔

03/10/2024

ایک طرف دنیاوی نوجوان ہیں
جو ایک دوسرے سے آگے تو بڑھنا چاہتے ہیں
مگر دنیاوی شہرت کے لیے
مال کے لیے ، دولت کے لیے
عیش و عشرت حاصل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لیجانا چاہتے ہیں 😔
۔
اور ایک طرف اللّٰہ کے وہ بندے ہیں جو اللّٰہ سے دنیا کے بدلے آخرت کا سودا کر چکے ہیں
مگر پھر بھی دیدارِ الٰہی کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں ہیں ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جامِ شہادت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیدارِ الٰہی

۔
#دعوت جہــ-ـاد
#راہ نجات

01/10/2024

ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ !
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ
ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ '' ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ '' ﮨﮯ، ﺍﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻭ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﮭﯽ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ،
ﺧﯿﺮ ﺣﮑﻢ ﺗﮭﺎ،ﻋﻤﻞ ﮨﻮﺍ ۔ ۔ ۔
ﺍﻭﺭ '' ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ '' ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺳﻨﮑﮍﻭﮞ ﻟﻮﮒ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﺩﺋﯿﮯ ﮔﺌﮯ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺳﺐ ﮐﺎ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ '' ﻓﺎﺋﻨﻞ ﺭﺍﺅﻧﮉ '' ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ '' ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ '' ﻗﺮﺍﺭ ﭘﺎﯾﺎ۔
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﮨﺎﺭ ﺍﺗﺎﺭ ﮐﺮ ﺍﺱ '' ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ '' ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ، ﻭﮦ '' ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ '' ﺍﻋﺰﺍﺯ ﭘﺎﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﻮﭦ ﮔﯿﺎ،
ﺍﮎ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮦ '' ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ '' ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺧﯿﺎﻝ ﺳﮯ ﺁﯾﺎ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻣﺮﺽ ﺍﻟﻤﻮﺕ ﻣﯿﮟ ﺁﺧﺮﯼ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ،
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ،ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺫﻥِ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﺑﺨﺶ ﺩﯾﺎ۔
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﺍ،
'' ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﻼﻣﺖ ۔ ۔ ۔ ﺁﭖ ﻟﯿﭩﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﯿﮟ، '' ؟
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ،ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ '' ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺍﭨﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﺟﺎﺭﮨﺎﮨﻮﮞ، ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯﻟﯿﮯ ﻟﯿﭩﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮬﮯ !''
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ '' ﻭﺍﭘﺴﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﻧﺎ؟ ﮐﯿﺎ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ؟ "
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺑﮯﺑﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ '' ﮨﺎﮞ ۔ ۔ ۔ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﯿﮟ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ !''
'' ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﯾﻘﯿﻨﺎََ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻣﺤﻞ، ﺑﮍﮮ ﺑﺎﻏﯿﭽﮯ، ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻏﻼﻡ، ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﯿﮕﻤﺎﺕ، ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﻣﺎﻥِ ﻋﯿﺶ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮬﻮﮔﺎ !" ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﭼﯿﺦ ﻣﺎﺭﮐﺮ ﺭﻭﭘﮍﺍ۔
ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ،ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮧ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯿﻮﮞ ﺭﻭﭘﮍﺍ ﮬﮯ۔
'' ﻧﮩﯿﮟ ۔ ۔ ۔ ۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺎﺋﯽ ۔ ۔ ۔ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻧﮑﻠﯽ،
'' ﮐﯿﺎ ۔ ۔ ۔ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮬﮯ ۔۔ ۔ ﺁﭖ ﺳﺐ ﺳﮯﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﻤﺠﮫ ﺩﺍﺭ ﮨﯿﮟ، ﺟﺐ ﺁﭘﮑﻮ ﭘﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮨﻨﺎ ﮬﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮬﻮﮔﺎ '' ۔ ﺑﮯﻭﻗﻮﻑ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
'' ﺍﻓﺴﻮﺱ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺻﺪ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ﺁﮦ ! ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺗﮭﺎ
ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ ﺍﭨﮭﺎ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﻭﮦ ﮨﺎﺭ ﺍﺗﺎﺭﺍ۔
ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ
'' ﺗﻮ ﭘﮭﺮﺣﻀﻮﺭ ۔ ۔ ۔ ﺍﺱ ﮨﺎﺭ ﮐﮯ ﺣﻖ ﺩﺍﺭ ﺁﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯿﮟ
😶

30/09/2024

*استخارہ کو سمجھیئے ، خود کیجئے ، فراڈ سے بچئیے :*

جتنی خرابی ہمارے معاشرے میں دین کے نام پر ہے شاید ہی کسی اور معاملے میں ایسے اندھیر نگری مچی ہو - نوسر بازی اور فراڈ کو تقدیس کے پردے میں چھپا لیا جاتا ہے اور اور سادہ لوح عوام کو عقائد کی کمزوری کے سبب لوٹا جاتا ہے - لیکن کیا اس خرابی کے ذمے دار وہ چالاک نوسرباز اور فراڈیے ہیں یا ہم خود ؟
ظاہر ہے جب دروازہ کھلا ہو گا تو چور آئے گا ، جب عقائد میں کمزوری ہو گی تو نقب لگے گی - جب ہم اللہ کو مشکل کشا اور حجت روا سمجھنے کی بجائے ، انسانوں کو داتا ، مشکل کشا، حاجت روا ، غوث ، لج پال ، بگڑی بنانے والا بنا لیں گے تو یہی کچھ ہو گا - سو جب عقائد کی قیمتی متاع کو ہم نے سر بازار لا رکھا تو لٹنے کا کیا شکوہ -
استخارہ بھی انہی کمزور پہلوؤں میں ایک ہے جس کے نام پر عوام کو لوٹا جاتا ہے - انسان کی فطرت ہے اور پرانی خواہش کہ آنے والے وقت کے بارے میں جان سکے ، آنے والا وقت اچھا ہے یا برا معلوم کر سکے - اسی لیے وہ استخارہ کرنے والوں کے پاس دوڑ دوڑ جاتا ہے اور ایمان گنواتا ہے -
جان لیجئے کہ استخارہ کوئی مستقبل بینی کا نام نہیں ، اور نہ کوئی مستقبل کی خبر دے سکتا ہے - جو مسقتبل کی باتیں بتانے کا دعوی کرے گا وہ کاہن ہو گا یا فراڈیا - دونوں صورتوں میں آپ کا ایمان جاتا رہے گا کیونکہ نبی کریم نے اس بارے بہت سخت وعید کی ہے کہ جو کاہن کے پاس گیا گویا اس نے اسلام کا انکار کیا -
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:
من أتى كاهناً فصدقه بما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد ۔۔۔ أبو داؤد
کہ جو کسی کاہن کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کر دے تو نبی کریمﷺ پر اترنے والے دین (قرآن وسنت) کا منکر ہے -
جی کچھ سمجھے ؟
جناب جو مستقبل بین یعنی نجومی کی بات کا یقین کرے اور سچ جانے وہ کفر میں مبتلا ہو جاتا ہے -یہ ہم نہیں کہتے نبی نے کہا ہے -
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو جو استخارے کی تعلیم دی ہے اور سکھایا ہے وہ محض برکت کے واسطے ہے اور رہنمائی کے لیے ہے -
استخارے کی دعا کے الفاظ کا ترجمہ پڑھ لیجئے اس میں اللہ سے برکت اور رہنمائی طلب کی گئی ہے - خرابی کی صورت میں بچنے کی دعا -
استخارہ کے نتیجے میں خواب آنا بھی ایک امر لازم سمجھ لیا گیا ہے - اس کا کوئی تصور نہیں -
پہلی بات تو یہ سمجھ لیجئے کہ استخارہ کوئی مشکل کام نہیں انتہائی آسان کام ہے -
اتنا آسان کہ صحابہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ہمیں اس کی تعلیم ایسے دیتے تھے جیسے نماز کی - یعنی بہت تلقین کرتے تھے -
حدیث میں ہے :
عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعلمنا الاستخارة فی الامور کلھا کما یعلمنا سورة من القرآن (ترمذی )
( سیدنا ) جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو تمام کاموں میں استخارہ اتنی اہمیت سے سکھاتے تھے جیسے قرآن مجید کی سورت کی تعلیم دیتے تھے ۔
استخارے کی فضیلت کی بابت حدیث میں ہے
عن سعد بن وقاص عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: من سعادة ابن ادم استخارتہ من اللہ و من شقاوتہ ترک الاستخارة و من سعادة ابن اٰدم رضاہ بما قضاہ اللہ ومن شقوة ابن اٰدم سخطہ بما قضی اللہ․(مشکوة)
" انسان کی سعادت اورنیک بختی یہ ہے کہ اپنے کاموں میں استخارہ کرے اور بدنصیبی یہ ہے کہ استخارہ کو چھوڑ بیٹھے،اور انسان کی خوش نصیبی اس میں ہے کہ اس کے بارے میں کیے گئے اللہ کے ہر فیصلے پر راضی رہے اور بدبختی یہ ہے کہ وہ اللہ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرے۔"
لیکن استخارہ خود کیجئے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ دو نفل پڑھیے اور دو نفل پڑھنے کے بعد استخارے کی دعا پڑھ لیجئے - لیجئے استخارہ ہو گیا -
محض آیت الکرسی جتنی دعا کو "کاروباری ملّاؤں " نے بزنس بنا رکھا ہے - اور آپ لوگوں نے مستقبل بینی کے شوق میں ان کا کاروبار چمکا رکھا ہے -
استخارے کے تین نتیجے ممکن ہیں -
بہترین صورت یہ ہے کہ آپ کو کوئی خواب آ جائے کہ جس میں کوئی واضح اشارہ ہو - مثلا آپ کسی بچے کے رشتے کا استخارہ کرتے ہیں اور خواب میں بچے کو کسی تکلیف میں مبتلا پاتے ہیں ، یا بچے کو کسی بہت اچھی حالت میں ، سکون میں دیکھتے ہیں - تو یہ بہت واضح رہنمائی ہے .لیکن میں دوبارہ کہوں گا کہ یہ خواب آنا کوئی ضروری نہیں ، یہ اللہ کا انعام ہے اگر ہو جائے -
استخارے کے نتیجے کی دوسری صورت یہ ہے کہ آپ کا دل اس کام سے اٹھ جائے .یا دل مائل ہو جائے - آپ کسی کے ساتھ کاروبار کے لیے استخارہ کرتے ہیں آپ کا کی دل اس کے لیے پورے شوق سے تیار ہو جاتا ہے اس کا مطلب ہے کہ اللہ نے اس میں آپ کے لیے بہتری رکھی ہے -
استخارے کا نتیجہ کبھی یوں بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے استخارہ کیا ، کوئی خواب آیا نہ خیال کہیں مرتکز ہوا - دل مائل ہوا اور نہ دور - تذبذب ہی تذبذب ہے - اس صورت میں بھی استخارہ خیر سے خالی نہیں ہے - کیونکہ بہت سے امور ہوتے ہیں کہ جو میں اور آپ غیب میں جا کے دیکھ نہیں سکتے اور مایوس ہو جاتے ہیں ..لیکن اس دعا کے نتیجے میں اللہ اس کام سے آپ کو بچا لیتا ہے حالانکہ آپ کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں - کبھی آپ بچنا چاہ رہے ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کے لیے مفید ہوتا ہے - اس دعا کے نتیجے میں وہ کام آپ کے مقدر میں ہو جاتا ہے اور بعد میں آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ تو بہت اچھا ہو گیا - اور کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ بظاہر نقصان ہو رہا ہوتا ہے لیکن اللہ نے بڑے نقصان سے آپ کو بچا لیا ہوتا ہے -
تمام بات ا خلاصہ یہ ہے کہ :
استخارہ خود کیجئے -
دوسرے سے کروانے کا کوئی تصور اسلام میں نہیں ہے -
اس دعا کے الفاظ ہی بتاتے ہیں کہ کوئی دوسرا آپ کے لیے کر ہی نہیں سکتا -
استخارہ محض برکت کی دعا ہے -
اس کے نتیجے میں خواب کا آنا کوئی ضروری نہیں -
اگر کوئی آپ کو کہتا ہے کہ میں آپ کے لیے استخارہ کرتا ہوں تو جان لیجیے وہ "مذھب فروش " ہے محض -
البتہ یہ ضرور ہے کہ کوئی متعلقہ فریق بھی استخارہ کر سکتا ہے یعنی بچے کا رشتہ ہے تو کوئی بھی اس کا وارث ، والی ، دادا نانا ، ماں باپ ، بچہ خود کر سکتا ہے -
...........

30/09/2024

دو تصویریں، دو کہانیاں۔۔
قصہ مختصر، کام اور بکواس میں اگر فرق دیکھنا ہے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حالت دیکھ لیں۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Sufaid Dery Peshawar
Peshawar