27/05/2024
السلام علیکم
میں خٹک سوسائٹی کے طلباء کی طرف سے ایم این اے شاہد خٹک صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر رات کو میرے ہاسٹل روم میں تشریف لائے۔ ان کی آمد پر خٹک طلباء کے مسائل اور خٹک سٹوڈنٹس کی پارٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ شاہد خٹک صاحب نے نہ صرف مکمل حمایت کا اظہار کیا بلکہ مستقبل میں بھی کسی بھی مسئلے میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ ان کی شخصیت واقعی تعریف کے قابل ہے، انہوں نے انتہائی شفیق اور مہربان رویے کا مظاہرہ کیا۔ شاہد خٹک صاحب نے طلباء کی مشکلات کم کرنے اور ایک مناسب منصوبے کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی جس سے طلباء کے مسائل حل کیے جا سکیں گے۔
شاہد خٹک صاحب کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
President KSU khattak