Islamic Education

Islamic Education

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Education, Education, Street#1, Palosi, Peshawar.

10/07/2024

Surah Al-Fathiha | Lafzi Tarjama by M***i Habibullah

08/04/2021

رمضان کی وجہ تسمیہ
انماسمی رمضان لانہ یرمض الذنوب ای یحرقھا۔(غنیۃ الطالبین)
یعنی رمضان کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ مہینہ، اللہ تعالیٰ کی رحمت، بخشش اور مغفرت کی کثرت کی وجہ سے (مسلمانوں کے) گناہوں کو جلا کر ختم کر دیتاہے۔

30/03/2021

واضح رہے کہ”سلام“ کا جواب دینے والا بھی اسی حساب سے اجروثواب کا مستحق ہوگا، یعنی”وعلیکم السلام“ کہنے پر دس نیکیاں اور”ورحمة الله“ کے اضافہ پر بیس نیکیاں اور ”وبرکاتہ“ کے اضافہ پر تیس نیکیاں ملیں گی۔
امام نووی رحمہ الله نے فرمایا، افضل طریقہ یہ ہے کہ جمع کے صیغہ کے ساتھ اس طرح سلام کیا جائے:”السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ“ چاہے مخاطب ایک ہی ہو اور جواب دینے والا ان الفاظ سے جواب دے:”وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ“ یعنی شروع میں و اؤ عطف بھی لائے ۔ سلام کے کم سے کم الفاظ”السلام علیکم“ ہیں او راگر کوئی شخص ”السلام علیک“ یا”سلام علیک“ کہہ دے تو بھی سنت ادا ہو جاتی ہے اورجواب کے کم سے کم الفاظ ”وعلیکم السلام”وعلیک السلام“ ہیں اور بغیر واؤ کے ”علیکم السلام“ کہنا بھی درست ہے۔ (مرقاة شرح مشکوٰة)

30/03/2021

”سلام“ کے الفاظ او راس کا اجروثواب
افضل طریقہ یہ ہے کہ ملاقات کے وقت پوراسلام”السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ“ کہا جائے، اگرچہ صرف ”السلام علیکم“ کہہ دینے سے بھی سلام کرنے کی سنت ادا ہو جائے گی، لیکن تین جملے بولنے میں زیادہ اجروثواب ہے۔
جیسا کہ حضرت عمران بن حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم ایک مرتبہ مجلس میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص حضور صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا:”السلام علیکم“ آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا، پھر وہ مجلس میں بیٹھ گیا تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”دس“ (یعنی اس بندے کے لیے اس کے سلام کی وجہ سے دس نیکیاں لکھی گئیں) پھر ایک اور آدمی آیا، اس نے کہا:”السلام علیکم ورحمة الله“ آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا ، پھر وہ آدمی بیٹھ گیا، تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” بیس“ (یعنی اس کے لیے بیس نیکیاں لکھی گئیں) پھر ایک تیسرا آدمی آیا، اس نے کہا”السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ“ آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس کے سلام کا جواب دیا اور وہ مجلس میں بیٹھ گیا، تو آپ صلی الله علیہ نے فرمایا:”تیس“ (یعنی اس کے لیے تیس نیکیاں ثابت ہو گئیں)۔ (ابوداؤد شریف)

26/03/2021

غفلت کے اسباب اور حل
امام ابن القیم فرماتے ہیں کہ دوچیزیں ایسی ہیں کہ اگر کسی انسان میں سرایت کر جائے تو وہ آدمی دنیا اور آخرت کی تمام تر بھلائیوں سے محروم اور نامراد ہوجاتاہے اور ذلت اور مسکنت اس کا مقدر بن جاتی ہے اور وہ ہے: غفلت، خاص طور سے علم اور عمل سے۔ سستی۔ یہ دوایسی رذیل خصلتیں ہیں کہ جن کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ انسان کے دنیوی اور اخروی تمام تر مصائب کی بنیاد یہی دوچیزیں ہیں تو مبالغہ نہ ہوگا اور علم سے دوری کا سب سے بڑا اوراہم سبب یہی ”غفلت“ ہے

23/03/2021


ــــــــــــــــــــــــــــــ﷽ــــــــــــــــــــــــــــــ

*🎁اقـــــوال السلف*

🌼‏ امام حاتم الاصمؒ فرماتے ہیں !!

✨ فقر کا خوف نہ کرو؛ اللہ نے تمھیں دوزخ سے ڈرایا ہے، فقر و احتیاج سے نہیں!

📚 الْفَوَائِدُ وَالأَخْبَارُ لابنِ حَمْكَان (١٥٢/١)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

07/03/2021

📜 *|[ رياض الصالحين : ٤٤٩/٥٤

♥️ سیدنا أبو ھریرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا :

*« سات طرح کے آدمی ہوں گے۔ جن کو الله اس دن اپنے سایہ میں جگہ دے گا۔ جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔*

➊ *انصاف کرنے والا حکمران ،*
➋ *وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں جوانی کی امنگ سے مصروف رہا،*
➌ *ایسا شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہتا ہے،*
➍ *دو ایسے آدمی جنہوں نے الله کی رضا کے لیے باہم محبت کی اسی بنیاد پر وہ باہم جمع ہوتے اور اسی بنیاد پر جدا ہوتے(یعنی دین کی پابندی انہیں ایک دوسرے سے وابستہ رکھتی اور دین سے انحراف انہیں ایک دوسرے سے جدا کردیتا ہے)،*
➎ *وہ شخص جسے کسی حسب و نسب اور حسن و جمال والی عورت نے گناہ کی دعوت دی لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں الله سے ڈرتا ہوں،*
➏ *وہ شخص جس نے صدقہ کیا، مگر اتنے پوشیدہ طور پر کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہوئی کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا،*
➐ *وہ شخص جس نے تنہائی میں الله کو یاد کیا اور (اس کے خوف) سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ».*

📜 |[ صحیح البخاري : ٦٦٠ | مسلم : ١٠٣١ ]|

26/02/2021

🔷 *جمعہ کے دن کے مسنون ا؏ـال*🔷


*🔸مســــــــــــواک کـــــــــــرنـا*🔸
*🔸خـوشبـــــواور تیــــل لـگانا*🔸
*🔸مـســـــجـد جــــــــلـدی آنــا*🔸
*🔸سورۃ کہف کی تلاوت کرنا*🔸
*🔸درود پـــــاک کـی کـثـــــرت*🔸
*🔸غـســــــــــــــل کـــــــــــــرنـا*🔸
*🔸صاف ستھرے کپــڑے پہننا*🔸
*🔸پیــــــدل مسجـــــد جـــــانا*🔸
*🔸خــطبہ غـــــور سـے سننــــا*🔸

22/02/2021

درود شریف کی فضیلت
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا، اُس کے دس گناہ معاف ہوں گے اور دس درجات بلند ہوں گے۔

18/02/2021

ــــــــــــــــــــــــــــــ﷽ــــــــــــــــــــــــــــــ

*🎁اقـــــوال السلف*

✨ فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے فرمایا

:> پانچ چیزیں شقاوت (سعادت سے محرومی) کی علامات ہیں:
۱۔ دل کا سخت ہوجانا
۲۔ آنکھوں کا جامد ہوجانا (یعنی وہ آنکھیں جو روتی نہیں)
۳۔ حیاء کا کم ہوجانا
۴۔ دنیا میں راغب ہوجانا
۵۔ لمبی چوڑی امیدیں پالنا

📚[الزهدلابن أبي الدنيا،رقم: ۲۰۸]
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Street#1, Palosi
Peshawar