Alamzeb PhD scholar

Alamzeb PhD scholar Dr. Alamzeb khan

08/01/2025
District Dir
27/08/2023

District Dir

Pink salt lamp
21/08/2023

Pink salt lamp

06/08/2023

🛏️ *مشہور قارئ الحافظ الشّیخ صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی "والـــدہ صاحبــــہ کی وفــــات" سے چند منٹ قبل وصیّتیں اور نصیحتیں*

⏪ والــــدہ صاحبہ کی وفات کے بعد قاری میر محمدی صاحب سے سوال کیا گیا کیا آپ کی والدہ صاحبہ کی کوئی نصیحتیں ہیں جو آپ ہمیں بطور نصیحت بتائیں گے ؟

*تو قاری صاحب نے جواب دیا* کہ ہماری والدہ (رحمھا اللہ) انتہائی نیک اور صالحہ تھیں
10 محرم کو عشاء کی اذان کے بعد اور نماز سے پہلے وہ اللہ کے پاس چلی گئیں
*الحمدللہ انہوں نے اس دن 10محرم کا روزہ بھی رکھا تھا تو اتفاق سے مغرب کی نماز کے بعد وہ میری گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوئیں تھیں*
تو انہوں نے کہا کہ سب کو بلاؤ تو انہوں نے تمام بیٹوں کو بلایا ہم سب والدہ گرامی کے پاس بیٹھ گئے تو انہوں نے جتنی بھی نصیحتیں ہمیں کی وہ ساری میری گود میں سر رکھے ہوئے ہی کیں:

📌 *سب سے پہلے انہوں نے کہا کہ بیٹا مرنا تو ہر ایک نے ہے لیکن میں تم سب کو چند نصیحتیں کروں گی:*

1️⃣ بیٹا اللہ نے تم سب کو اپنے دین کے لیے چنا ہے بیٹا کبھی اس کی توحید پر آنچ نہ آنے دینا
2️⃣ ہمیشہ صرف اسی کی رضا کے لیے کام کرنا ریاکاری نہ کرنا
3️⃣ بیٹا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنّت کو کبھی ترک نہ کرنا
4️⃣ بیٹا دنیا کے لیے کبھی اپنے ایمان کا سودا نہ کرنا
5️⃣ بیٹا جو مرضی ہو جائے تہجّد کبھی نہ چھوڑنا یہ دنیا آخرت میں بلندی کا راز ہے
6️⃣ بیٹا جو دوسروں کو کہو تو پہلے خود اس پر عمل کر لینا
7️⃣ بیٹا اللہ کے احکامات کی حفاظت کرنا کبھی اس کو نہ چھوڑنا
8️⃣ بیٹا اللہ کا ذکر ہر وقت کرنا کبھی اس سے غافل نہ ہو جانا
9️⃣ بیٹا اللہ سے ہمیشہ ڈرنا
🔟 بیٹا اگر اللہ کو راضی کرنے میں پوری دنیا چھوٹ جائے تو پوری دنیا کو چھوڑ دینا
1️⃣1️⃣ لیکن اللہ کو نہ چھوڑنا۔۔۔۔

🎁 *یہ تھیں ہماری والدہ کی نصیحتیں* اور ان کی عادت تھی آذان سے پہلے وضو کرنے کی کبھی وہ آذان کے بعد نہیں کرتی تھیں ہمیشہ پہلے ہی وضو کیا ھوتا تھا وضو کر کے آکے بیٹھی ہیں اور قبلہ رخ ہوئی ہیں اذان کا جواب دیا ہے ابھی وضو کے نوافل پڑھے ہیں تو ہم سے پانی مانگا اور ابھی انھیں پانی نہیں دیا گیا
کہ وہ اس دوران الله سبحانہ وتعالی سے جاملیں اور *ان کی زبان پر آخری لفظ لا الٰہ الا اللہ کلمہ تھا*

*قاری صاحب رونے لگ گئے اور کہا میں آگے بیان نہیں کر سکوں گا۔۔*
الله تعالٰی تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی والدہ گرامی کی بخشش فرمائے آمین یا رب العالمین👇

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alamzeb PhD scholar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category