19/09/2026
حکومتِ خیبر پختونخوا نے غریب اور بے روزگار نوجوانوں کی عملی استعداد بڑھانے کے لیے 6 ماہ پر مشتمل معاوضہ دار انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ پروگرام خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (KP-RETP) کے تحت خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (KP-TEVTA) کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت گورنمنٹ اور خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیرِ انتظام و معاونت سے چلنے والے ٹیکنیکل اداروں میں مختلف شعبوں سے متعلق پیشہ ورانہ اور عملی تربیت کے حامل نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں خواتین کے لیے بھی خصوصی مواقع مختص کیے گئے ہیں۔
اہل امیدوار پروگرام کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے:
ویب سائٹ: retp.kptevta.gov.pk
اہلیت کے بنیادی شرائط:
▪️ خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ/ڈومیسائل ہولڈر ہونا ضروری ہے۔
▪️ احساس/سماجی و معاشی ڈیٹا میں غربت اسکور 0 تا 40 رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔
▪️ درخواست گزار خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل ہولڈر ہو۔
▪️ متعلقہ شعبے میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یونیورسٹی یا پاکستان بھر کی کسی بھی حکومت سے منظور شدہ یونیورسٹی/ادارے سے متعلقہ اہلیت رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
▪️ عمر کی حد مرد امیدواروں کے لیے 18 تا 29 سال اور خواتین امیدواروں کے لیے 18 تا 35 سال ہے۔
▪️ خواتین کے لیے 50 فیصد کوٹہ مختص