07/09/2025
اساتذہ کے لیے لائسنس: ایک مثبت قدم
تعلیم ایک ایسا میدان ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی اور بہتری ناگزیر ہے۔ استاد کی حیثیت ایک رہنما کی ہے جو نہ صرف علم فراہم کرتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تشکیل بھی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ استاد کے لیے مسلسل مطالعہ اور خود کو بہتر بناتے رہنا لازمی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کے لیے لائسنس جاری کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ ایک خوش آئند اور انقلابی قدم ہے۔ اس فیصلے سے تدریس کے معیار میں بہتری آئے گی اور صرف وہی افراد اس پیشے میں خدمات انجام دے سکیں گے جو واقعی اہل اور مستند ہوں گے۔ اساتذہ کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور نئے رجحانات سے واقف رہنے کی ترغیب ملے گی۔
یقیناً یہ اقدام نہ صرف تعلیمی معیار بلند کرے گا بلکہ ہماری نئی نسل کے مستقبل پر بھی دیرپا مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
Adn@n