26/02/2026
انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
سرکاری ملازمین کے لیے آن لائن درخواست دیتے وقت NOC فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
جو امیدوار پہلے سے سرکاری ملازم ہیں اور FPSC کے تحت کسی بھی پوسٹ کے لیے اپلائی کرتے وقت خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہیں، اُن کے لیے آن لائن اپلیکیشن فارم میں NOC کا ریفرنس نمبر اور اجراء کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔
اگر کوئی امیدوار خود کو سرکاری ملازم ظاہر نہیں کرتا تو اس صورت میں NOC فراہم کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ NOC آن لائن درخواست جمع کروانے سے پہلے اپنے متعلقہ محکمہ سے حاصل کرنا ضروری ہے۔
اگر کسی سرکاری ملازم نے آن لائن فارم میں NOC کی مکمل تفصیل درج نہ کی تو اُس کی درخواست منسوخ کردی جائے گی۔
Ali Infoz Offcial