24/05/2026
تکبیراتِ تشریق کا شیڈول: ذوالحجہ 1447ھ (2026ء) 🗓️
یومِ عرفہ 9 ذوالحجہ (منگل، 26 مئی) کی نمازِ فجر سے لے کر 13 ذوالحجہ (ہفتہ، 30 مئی) کی نمازِ عصر تک، ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ بلند آواز سے تکبیراتِ تشریق پڑھنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے۔
🔹 تکبیراتِ تشریق یہ ہیں:
اَللهُ أَكْبَرُ اَللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ اَللهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
💡 ضروری یاددہانی:
مرد حضرات یہ تکبیر متوسط بلند آواز سے جبکہ خواتین آہستہ آواز میں پڑھیں۔
یہ شیڈول اپنے پاس محفوظ رکھیں اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ شیئر کر کے صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں!
#ذوالحجہ #عیدالاضحیٰ
21/05/2026
جامعہ تمیم داری پشتخرہ بالا باڑہ روڈ پشاور کے شعبہ تجوید کے تعلیمی سال کا پہلا جائزہ شروع
07/04/2026
اہلاً وسہلاً ومرحباً! 💐
جامعہ تمیم داری کے در و دیوار ایک بار پھر علم کے پیاسوں کے لیے سج چکے ہیں۔
تعلیمی سال 2026-1447ھ کا آغاز 📚
علم کی شمع روشن کرنے کا ایک اور سال آ گیا۔
جامعہ تمیم داری کے تمام طلبہ متوجہ ہو! جامعہ میں نئے تعلیمی سال کے اسباق کا افتتاح کل بروز بدھ ہونے جا رہا ہے۔
📅 تاریخ: 8 اپریل 2026 | 19 شوال 1447ھ
🕰️ تمام طلبہ بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔
ہم اپنے تمام نئے آنے والے ساتھیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
آئیے، اس نئے سال کا آغاز پختہ عزم اور نیک تمناؤں کے ساتھ کریں۔ ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں!
منجانب: انتظامیہ جامعہ تمیم داری، پشتخرہ بالا، پشاور۔
#تعلیم #پشاور
07/04/2026
جامعہ تمیم داری کے تمام شعبہ جات کے داخلہ امتحان میں کامیاب جدید طلباء کرام کے نام۔
30/03/2026
توجہ فرمائیں ۔۔
اہم اعلان بنام جدید اور قدیم طلباء کرام اور سرپرستان۔
29/03/2026
📢 خوشخبری: علماء اور حفاظ کرام کے لیے "تجوید و لہجات" کا بہترین موقع!
کیا آپ اپنی تلاوتِ قرآن کو عربی لب و لہجے اور فنی باریکیوں کے ساتھ مزین کرنا چاہتے ہیں؟ جامعہ تمیم داری (پشاور) پیش کرتے ہیں ایک بہترین ایک سالہ کورس۔
🌟 کورس کی نمایاں خصوصیات:
تجوید للعلمآء و الحفاظ: علماء اور حفاظ کے لیے خصوصی نصاب۔
عربی مقامات و لہجات: صبا، حجاز، نہاوند، رست، سیکا، عجم، بیات اور کرد کی مکمل مشق۔
ماہر اساتذہ: مفتی حزب اللہ صاحب اور مفتی محمد نصیر صاحب (ماہرینِ علوم القراءت) کی زیر نگرانی۔
جدید طریقہ تعلیم: مشہور قراء اور ائمہ حرمتین کے اندازِ تلاوت و اذان کی مشق۔
مکمل قرآن کی دہرائی: حدر میں مکمل قرآن سننے کا اہتمام اور روزانہ مشق۔
سہولیات: بہترین ساؤنڈ سسٹم، کشادہ ماحول اور ہفتہ وار بزم۔
📍 مقام:
جامعہ تمیم داری، پشتخرہ بالا، باڑہ روڈ، پشاور۔
🎯 تجوید کے دو سالہ وفاقی نصاب کی ایک سال میں تکمیل کا سنہری موقع!
اپنی تلاوت میں حسن اور پختگی پیدا کرنے کے لیے آج ہی رابطہ کریں اور اس خیر کے کام کو آگے پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
#تجوید #قرآن #تلاوت #علماء #حفاظ #پشاور