06/08/2025
🥀 _*اللّٰہ کی محبت دل میں کیسے پیدا کریں؟*_ 🥀
شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے اسباب ہیں جو بندے کے دل میں اللّٰہ کی محبت اور اس کی تعظیم و جلال کو مضبوط کرتے ہیں؟
*جواب:* اس کا واحد سبب اللّٰہ نے اپنے اس فرمان میں واضح کر دیا ہے
*قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَٰهُ*
(آل عمران:31)
کہہ دو اگر تم اللّٰہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللّٰہ تم سے محبت کرے گا انسان جتنی زیادہ رسول اللّٰہﷺ کی اتباع کرے گا اتنی ہی اللّٰہ سے اس کی محبت شدید ہوگی اہم بات یہ نہیں کہ آپ اللّٰہ سے محبت کریں بلکہ اہم بات یہ ہےکہ اللّٰہ آپ سے محبت کرے اسی لیے جواب میں یہ نہیں فرمایا میری اتباع کرو تو تمہارا دعویٰ سچا ہوگا بلکہ فرمایا
*فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ*
(آل عمران:31)
میری تابعداری کرو خود اللّٰہ تم سے محبت کرے گا لہٰذا اگر آپ اللّٰہ کی محبت چاہتے ہیں تو رسول اللّٰہﷺ کی سنت پر مکمل عمل کرنے کا شوق رکھیں آپ دیکھیں گے کہ اللّٰہ آپ سے محبت کرے گا اور آپ کو بھی اللّٰہ سے محبت ہو جائے گی ہم اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی محبت عطا فرمائے بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے
(ذرا غور کیجیے جو علم آپ تک پہنچا وہ امانت ہے ان لوگوں کی جو لاعلم ہیں لہذا یہ امانت اس کے حقدار تک سبھی اپنا اپنا فرض ادا کریں اچھی اچھی معلوماتی و دینی پوسٹس کو ذیادہ سے زیادہ شیئر کیا کریں
*_
Al Burhan Online Quran Academy
WhatsApp Number
+923333348905