Young Leaders Parliament

Young Leaders Parliament Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Young Leaders Parliament, Education, Deans Trade Center Saddar, Peshawar.

🌟 Young Leaders Parliament ✅
Platform for 🌍 Socio-Economic Growth & 💡 Leadership Development
Empowering Youth to Lead, Inspire & Create Change 🚀

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقاتینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد ک...
26/09/2026

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کی گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی صاحب سے ایک اہم اور بامقصد ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات یوتھ منسٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہدایت دانش کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں صدر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ جناب نوید احمد خان صاحب اور نائب صدر جناب سمیع اللہ مہمند صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم و روزگار کے مواقع، ڈیجیٹل اسکلز، ٹیکنالوجی، قیادت سازی اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کے لیے مؤثر اقدامات کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفد نے نوجوانوں کی آواز کو مؤثر انداز میں پالیسی سازی کے عمل تک پہنچانے اور نوجوان قیادت کو فیصلہ سازی کے عمل میں مزید مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یہ ملاقات نوجوانوں، حکومت اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور بامعنی شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

⚓🇵🇰 ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کے نمائندہ وفد کا پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز سندھ کا خصوصی دورہینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کے نمائن...
25/09/2026

⚓🇵🇰 ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کے نمائندہ وفد کا پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز سندھ کا خصوصی دورہ

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کے نمائندہ وفد نے پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز سندھ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں وفد کو کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کے ساتھ ایک نہایت معلوماتی، باوقار اور خصوصی نشست میں شرکت کا موقع ملا۔

سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل وفد کی قیادت صدر و یوتھ گورنر سندھ، اویس خورشید قائم خانی اور قائم مقام یوتھ چیف منسٹر سندھ، کشف سلیم میمن نے کی۔

خصوصی نشست کے دوران پاکستان نیوی کے قومی دفاع، بحری سلامتی، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، فلاحی اقدامات اور ملکی مفادات کے تحفظ میں اس کے اہم کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

یہ دورہ نوجوان رہنماؤں کے لیے پاکستان نیوی کے نظم و ضبط، قومی خدمت اور پیشہ ورانہ کردار کو قریب سے سمجھنے کا ایک انتہائی مفید اور یادگار موقع ثابت ہوا۔

اس موقع پر کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد کے اراکین کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ، پاکستان نیوی کی جانب سے نوجوان رہنماؤں کو سیکھنے، مشاہدہ کرنے اور قومی اداروں کے کردار کو مزید قریب سے سمجھنے کا قیمتی موقع فراہم کرنے پر دلی تشکر کا اظہار کرتی ہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان نیوی پائندہ باد ⚓🇵🇰

24/09/2026

🇵🇰 5 Days National Young Leaders Summit 2026 | Official Highlights

پانچ دن، بے شمار یادیں، نئی قیادت، قومی یکجہتی اور ایک تاریخی سفر۔ 🇵🇰

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 نے پاکستان بھر سے نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا، جہاں پارلیمانی آگاہی، لیڈرشپ، مصنوعی ذہانت، قومی اداروں کے دوروں، تربیتی نشستوں، ثقافتی سرگرمیوں، نیٹ ورکنگ اور عملی تجربات پر مشتمل ایک یادگار سفر مکمل ہوا۔

پشاور سے اسلام آباد اور نتھیا گلی تک یہ پانچ روزہ سفر صرف ایک سمٹ نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، آگے بڑھنے، نئے تعلقات قائم کرنے اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا ایک تاریخی موقع تھا۔

یہ ہیں National Young Leaders Summit 2026 کے وہ یادگار لمحات جو ہمیشہ اس سفر کا حصہ رہیں گے۔

United Voices. Brighter Futures.
Empowered Youth. Stronger Nation.

الحمدللہینگ لیڈرز پارلیمنٹ پاکستان کے صدر جناب نوید احمد خان کی قیادت میں نوجوانوں کو ریاستی و جمہوری اداروں سے جوڑنے، آ...
23/09/2026

الحمدللہ
ینگ لیڈرز پارلیمنٹ پاکستان کے صدر جناب نوید احمد خان کی قیادت میں نوجوانوں کو ریاستی و جمہوری اداروں سے جوڑنے، آئینی و انتخابی شعور اجاگر کرنے، عملی تجربات فراہم کرنے اور ذمہ دار شہری قیادت کو فروغ دینے کا سفر مسلسل جاری ہے۔

اسی سلسلے میں 22 ستمبر 2026ء کو ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کے وفد نے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا، جہاں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وفد کی قیادت یوتھ گورنر اویس خورشید قیمخانی اور اسپیکر و قائم مقام چیف منسٹر کشف سلیم میمن نے کی۔ اس اہم نشست میں الیکشن کمیشن سندھ کے سیکریٹریز، سینئر اور اعلیٰ سطح کے افسران شریک ہوئے، جبکہ جناب عبداللہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایسٹ)، جینڈر و سماجی شمولیت نے بھی خصوصی شرکت کی۔

نشست کے دوران نوجوانوں نے انتخابی نظام، ووٹنگ کے طریقۂ کار، انتخابی اصلاحات، نوجوانوں کی جمہوری شرکت، انتخابی و شہری آگاہی اور سماجی شمولیت سمیت مختلف اہم امور پر متعدد سوالات کیے۔ الیکشن کمیشن سندھ کے معزز حکام نے نوجوانوں کے ہر سوال کو توجہ سے سنا اور ہر سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے مکمل بریفنگ فراہم کی۔

اس موقع پر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ کی جانب سے نوجوانوں میں ووٹنگ، انتخابی آگاہی اور جمہوری شعور کے فروغ کے لیے ایک جامع تجویز بھی پیش کی گئی۔ مستقبل میں نوجوانوں کے لیے مشترکہ آگاہی پروگرامز، تربیتی نشستوں اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ دورہ نوجوانوں اور جمہوری اداروں کے درمیان مثبت رابطے، کھلے مکالمے، باہمی سیکھنے اور مستقبل کے تعمیری تعاون کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ سندھ الیکشن کمیشن سندھ کے معزز حکام کے پرتپاک استقبال، قیمتی وقت، تفصیلی بریفنگ اور رہنمائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔❤️🇵🇰

23/09/2026

پختون کلچر ڈے — ثقافتی وقار، روایتی حسن اور قومی یکجہتی کا خوبصورت اظہار 🇵🇰

پانچ روزہ نیشنل ینگ لیڈرز سمٹ 2026 کے دوران پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پختون ثقافت کے خوبصورت رنگوں، شاندار روایات، مثالی مہمان نوازی، باہمی احترام اور اخوت کے جذبے کو بھرپور انداز میں منایا۔

آج پختون کلچر ڈے کے موقع پر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ اس یادگار ثقافتی لمحے کو ایک بار پھر تازہ کرتے ہوئے پختون قوم کی بھرپور ثقافتی وراثت، روایتی اقدار، محبت، امن اور بھائی چارے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

سمٹ کے دوران منعقد ہونے والی یہ خصوصی ثقافتی سرگرمی صرف ایک تقریب نہیں تھی بلکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع، باہمی احترام اور قومی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت تصویر تھی، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے نوجوانوں نے ایک دوسرے کی ثقافت، روایات اور شناخت کو قریب سے جاننے اور سراہنے کا موقع حاصل کیا۔

پختون ثقافت ہماری سرزمین کے وقار کی علامت، اور پاکستان کا ثقافتی تنوع ہماری قومی طاقت ہے۔ 🇵🇰

اپنی ثقافت ہماری پہچان — تنوع ہماری طاقت — اتحاد ہمارا فخر۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کی چیف کلیکٹر کسٹمز سے اہم ملاقاتکوئٹہ: ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کے ایک نمائندہ وفد نے جن...
23/09/2026

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کی چیف کلیکٹر کسٹمز سے اہم ملاقات

کوئٹہ: ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان کے ایک نمائندہ وفد نے جناب مسعود احمد، چیف کلیکٹر آف کسٹمز (اپریزمنٹ)، بلوچستان سے ایک اہم اور معلوماتی ملاقات کی۔ وفد کی قیادت یوتھ چیف منسٹر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان، جناب عصمت اللہ نے کی، جبکہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات کے دوران جناب مسعود احمد نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کسٹمز کے ادارہ جاتی کردار، ذمہ داریوں، انتظامی و عملی طریقۂ کار اور بلوچستان میں اس کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے اراکین نے مختلف امور پر سوالات کیے اور محکمہ کسٹمز کی ذمہ داریوں اور عملی نظام کو قریب سے سمجھنے کا موقع حاصل کیا۔

یہ ملاقات نوجوان قیادت کے لیے ایک اہم تعلیمی اور عملی تجربہ ثابت ہوئی، جس نے نوجوان اراکین کو ریاستی اداروں کے کام، ذمہ داریوں اور قومی سطح پر ان کے کردار کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان جناب مسعود احمد کے قیمتی وقت، خلوص پر مبنی میزبانی اور مفید رہنمائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

ریاستی اداروں سے براہِ راست رابطہ، عملی تجربات سے سیکھنا اور نوجوان نسل کو مستقبل کی قیادت اور قومی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرنا، ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ بلوچستان_سیکھنے،قیادت اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے سفر میں ایک اور اہم قدم 🇵🇰

اسلام آباد | تعلیمی و پارلیمانی دورہینگ لیڈرز پارلیمنٹ (YLP) اسلام آباد چیپٹر کے زیرِ اہتمام پاکستان کی قومی اسمبلی کا ا...
22/09/2026

اسلام آباد | تعلیمی و پارلیمانی دورہ

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ (YLP) اسلام آباد چیپٹر کے زیرِ اہتمام پاکستان کی قومی اسمبلی کا ایک خصوصی تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوان رہنماؤں کو پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور قومی اداروں کے عملی کردار سے براہِ راست آگاہی فراہم کرنا تھا۔

دورے کے دوران YLP اراکین نے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا، جہاں انہیں پارلیمانی کارروائی اور ایوان کے طریقۂ کار سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک معلوماتی سوال و جواب (Q&A) سیشن منعقد ہوا، جس میں افسران نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات فراہم کیے۔

وفد نے قومی اسمبلی میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں اراکین نے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، آئینی ارتقاء اور جمہوری ورثے کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

اس تعلیمی دورے کی قیادت وائس پریزیڈنٹ ینگ لیڈرز پارلیمنٹ، جناب سمیع اللہ مہمند صاحب اور فیڈرل لیڈر ینگ لیڈرز پارلیمنٹ جناب سکندر خان خلیل نے کی۔

YLP اسلام آباد چیپٹر نے اس کامیاب سرگرمی کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے تمام ٹیم ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ بالخصوص محمد اویس کو دورے کی مؤثر منصوبہ بندی، کوآرڈینیشن اور انتظامی امور میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔

یہ سرگرمی نوجوانوں کو پارلیمانی اداروں، شہری ذمہ داری، جمہوری اقدار اور قومی فیصلہ سازی کے عمل سے جوڑنے کے لیے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی جاری کاوشوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

🚨 ریسکیو 1122 خیبر، جمرود کا خصوصی معلوماتی دورہینگ لیڈرز پارلیمنٹ، ڈسٹرکٹ خیبر کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی معلوماتی وفد نے...
22/09/2026

🚨 ریسکیو 1122 خیبر، جمرود کا خصوصی معلوماتی دورہ

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ، ڈسٹرکٹ خیبر کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی معلوماتی وفد نے ریسکیو 1122 خیبر، جمرود کا دورہ کیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ لیڈر کامران آفریدی نے کی۔
وفد میں محمد آصف (تحصیل کوآرڈینیٹر جمرود)، جمشید(تحصیل کوآرڈینیٹر باڑہ), محمد رضا آفریدی (میڈیا کوآرڈینیٹر)، کاشف آفریدی سینئر، آفتاب آفریدی، مختیار آفریدی، قاضی عبدلقادر شنواری، مختیار شنواری، آصف جونیئر، عرفات خان اور عمر آفریدی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نعمان خان نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ریسکیو سروسز کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی اور معلوماتی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران وفد نے کنٹرول روم، ریسکیو ایمبولینسز، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے مختلف طریقۂ کار کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ ریسکیو آپریشنز، ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل اور عوامی خدمت کے حوالے سے ایک مفید اور انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد ہوا۔

یہ معلوماتی دورہ نوجوانوں کے لیے ریسکیو سروسز کے عملی نظام کو قریب سے سمجھنے اور ہنگامی حالات میں ذمہ داری، بروقت امداد اور عوامی خدمت کی اہمیت جاننے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔

ینگ لیڈرز پارلیمنٹ، ڈسٹرکٹ خیبر کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر نعمان خان اور پوری ریسکیو 1122 خیبر ٹیم کا پرتپاک استقبال، بہترین میزبانی اور قیمتی معلومات فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ۔ 🤝

خدمت، ذمہ داری اور بروقت امداد — ایک محفوظ معاشرے کی بنیاد۔

YLP Islamabad Federal Cabinet, Interview ProcessInterviews for the formation of the Young Leaders Parliament Islamabad F...
20/09/2026

YLP Islamabad Federal Cabinet, Interview Process

Interviews for the formation of the Young Leaders Parliament Islamabad Federal Cabinet 2026–27 have been successfully conducted.

The interviews were conducted by Vice President Samiullah Mohmand, Federal Leader Islamabad Sikandar Khan Khalil, and Youth Speaker KP Syed Ashfaq Banoori. Some members participated through online interviews, while around 20 members appeared in person at the Pak-China Friendship Centre, Islamabad.

The final selection will be decided by the Core Committee, and the YLP Islamabad Federal Cabinet 2026–27 will be formed soon.

A new team is taking shape. 🇵🇰

📱 YLP Official Mobile App is Now Live on Google Play!A proud digital milestone for Young Leaders Parliament (YLP). After...
20/09/2026

📱 YLP Official Mobile App is Now Live on Google Play!

A proud digital milestone for Young Leaders Parliament (YLP). After successful internal and closed testing, the official YLP Mobile App is now in production and available on the Google Play Store.

Special appreciation and hats off to the IT Team of Young Leaders Parliament, led by Mr. Raheel Ahmad and his dedicated team, for their hard work, technical expertise, and commitment in making this initiative possible.

The YLP App is open for everyone — you do not have to be a YLP member to download it. Through the app, users can stay connected with official YLP announcements, latest updates, events, programs, opportunities, and important notifications directly on their mobile phones.

📲 Download Now from Google Play and stay connected with Young Leaders Parliament.

Link: https://ylp.com.pk/s/APP

Learn • Lead • Serve 🇵🇰

#2026 .pk

Address

Deans Trade Center Saddar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Leaders Parliament posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Young Leaders Parliament:

Shortcuts

Share

Category