24/07/2026
پنجاب حکومت کی جانب سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" اسکیم 2026 کا شاندار آغاز! 🏠✨
عوام کے لیے زبردست خوشخبری! اب اپنے موجودہ گھر کی مرمت یا دوسری منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بِلا سود (Interest-Free) قرضہ انتہائی آسان شرائط پر حاصل کریں۔
اسکیم کی اہم تفصیلات:
🔹 گھر کی مرمت کے لیے: 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض (ماہانہ قسط صرف 4,700 روپے)
🔹 گھر کی توسیع (دوسری منزل) کے لیے: 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض (ماہانہ قسط صرف 9,300 روپے)
🔹 قرض واپسی کی مدت: 9 سال کی آسان اقساط
✅ اپلائی کرنے کا آسان طریقہ:
خواہشمند شہری حکومت کی آفیشل ویب سائٹ (acag.punjab.gov.pk) پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
جو لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی دستی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر (DC)، اسسٹنٹ کمشنر (AC) یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھایا گیا یہ ایک شاندار قدم ہے! مزید ایسی اہم معلومات، سیاسی تجزیوں اور اپڈیٹس کے لیے پیج کو فالو کرتے رہیں۔