Punjab College Pattoki

Punjab College Pattoki Punjab College Pattoki offers
*. Intermediate Programs
*. BS (Hons) in Botany, Zoology, Chemistry, Physics, Computer, English and Mathematics *.

Bachelor Programs in ADP, ADS

03/10/2026
📢 اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری!🎓 پنجاب کالج پتوکی میںBS Accounting & Finance – 5th Semester کے Admissions Open ہیں!اپنی تعل...
03/10/2026

📢 اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری!

🎓 پنجاب کالج پتوکی میں
BS Accounting & Finance – 5th Semester کے Admissions Open ہیں!

اپنی تعلیمی قابلیت میں مزید اضافہ اور پروفیشنل کیریئر کو آگے بڑھانے کا بہترین موقع۔

✅ اہلیت: ADP Accounting & Finance، B.Com (2 Years)، B.A، ADP Commerce یا متعلقہ ڈگری
📚 Weekend Classes: ہفتہ اور اتوار
👨‍🏫 PhD Qualified Faculty سے تدریس
🎯 Limited Seats Available

💼 Job Holders اور اپنی تعلیم کو مزید آگے بڑھانے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع!

📞 رابطہ: 6341227 0336

الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی کی نوید 🌟🏆السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!ان شاء اللہ کل انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم، سیشن 2024-...
22/09/2026

الحمدللہ! ایک اور شاندار کامیابی کی نوید 🌟🏆

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ان شاء اللہ کل انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم، سیشن 2024-26 کے فرسٹ اینول امتحانات کا رزلٹ اعلان ہونے جا رہا ہے۔ آج شام 5 بجے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، جس میں الحمدللہ پنجاب گروپ آف کالجز نے حسبِ روایت 138 پلس پوزیشنز حاصل کرکے اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھا۔ 🏆✨
یہ صرف پوزیشنز نہیں، بلکہ ہزاروں طلبہ کی محنت، اساتذہ کے خلوص اور ایک عظیم تعلیمی مشن کی کامیابی کی داستان ہیں۔ ❤️
اب ہماری نظریں کل کے رزلٹ پر ہیں اور دل دعاؤں سے لبریز ہیں۔ 🤲
یا اللہ! ہمارے تمام بچوں کو شاندار نمبروں کے ساتھ کامیابی عطا فرما، ان کی محنتوں کو قبول فرما، ہمارے ٹاپرز کو نمایاں کامیابیوں اور اعزازات سے نواز، اور ہر طالب علم کے لیے اس رزلٹ کو خوشیوں، کامیابیوں اور روشن مستقبل کا ذریعہ بنا۔ آمین یا رب العالمین! 🤲❤️
ہم دعاگو ہیں کہ پنجاب گروپ آف کالجز اسی طرح دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا رہے اور پنجاب کالج پتوکی کیمپس بھی ہر آنے والے سال میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتا رہے۔ 🌟
ہمارے وہ تمام اساتذہ جو اپنے طلبہ کو صرف طالب علم نہیں بلکہ اپنے بچوں کی طرح سمجھ کر ان کی تعلیم، تربیت اور رہنمائی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🩷
پنجاب گروپ آف کالجز — تعلیم کے ساتھ تربیت، کامیابی کے ساتھ کردار!
یا اللہ! کل کا دن ہمارے بچوں، والدین، اساتذہ اور پنجاب کالج پتوکی کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کا دن بنا دے۔ آمین! 🤲✨










17/09/2026

محترم والدین!
السلام علیکم!

کالج کی چھٹی سے متعلق سوشل میڈیا یا کسی بھی غیر مصدقہ ذریعے سے گردش کرنے والی افواہوں اور غلط اطلاعات پر ہرگز یقین نہ کریں۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

پنجاب کالج پتوکی بروز جمعہ اور ہفتہ معمول کے مطابق کھلا رہے گا اور تمام تدریسی سرگرمیاں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے بچوں کو معمول کے مطابق کالج بھیجیں اور ان کی حاضری یقینی بنائیں، تاکہ بچوں کا تدریسی عمل کسی صورت متاثر نہ ہو۔

براہِ کرم کالج کی چھٹی سے متعلق کسی بھی خبر کو کالج انتظامیہ کی باقاعدہ اطلاع کے بغیر درست نہ سمجھیں۔

شکریہ
پنجاب کالج پتوکی کیمپس

📚🏫 نئے تعلیمی سیشن 2026-27 کا آغاز 🎓✨31 اگست 2026، بروز سوموار🌟 پنجاب کالج پتوکی میں فرسٹ ایئر کی ریگولر کلاسز کا باقاعد...
30/08/2026

📚🏫 نئے تعلیمی سیشن 2026-27 کا آغاز 🎓✨
31 اگست 2026، بروز سوموار
🌟 پنجاب کالج پتوکی میں فرسٹ ایئر کی ریگولر کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے تعلیمی سفر کو ہمارے طلبہ و طالبات کے لیے علم، کردار، کامیابی اور روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔ آمین! 🤲
📚 اللہ تعالیٰ پنجاب کالج کو دن دگنی رات چوگنی ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے،
🏫 پنجاب کالج کے تمام اساتذہ، مینجمنٹ، ڈائریکٹرز اور پرنسپل صاحبان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کی محنتوں میں برکت عطا فرمائے اور انہیں بہترین تعلیمی نتائج حاصل کرنے کی توفیق دے۔ 🤲
🎓 ہماری بھرپور کوشش ہو کہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم، بہترین رہنمائی اور کامیابی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔
📖 اس نئے سیشن میں ہماری توجہ صرف تعلیم پر نہیں بلکہ اچھے کردار، مثبت سوچ، نظم و ضبط اور شاندار نتائج پر بھی مرکوز رہے گی۔
💙 Welcome to Punjab College Pattoki — Where Dreams Turn Into Achievements! 💙
📚 علم | 🏫 تعلیم | 🎓 کامیابی | 👨‍🎓 روشن مستقبل | ⭐ بہترین نتائج
اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ کی محنتوں کو قبول فرمائے، ہمارے طلبہ کو کامیاب کرے اور پنجاب کالج کو مزید بلندیوں تک پہنچائے۔ آمین یا رب العالمین! 🤲✨
















📚🎓🏫✨

📢 Important Notice for 1st Year Students! 🎓✨Alhamdulillah, the classes for the 1st Year (Session 2026) at Punjab College...
26/08/2026

📢 Important Notice for 1st Year Students! 🎓✨
Alhamdulillah, the classes for the 1st Year (Session 2026) at Punjab College Pattoki are officially commencing on August 31, 2026! 🚀📚
📌 Important Instructions:
Ensure your attendance on the first day. ✅
Make sure to wear your complete and proper uniform. 👔🎒

🕒 Campus Timings:

PCW: 07:30 AM to 12:50 PM

PCB: 08:10 AM to 01:30 PM

Let’s begin this new academic journey with enthusiasm and dedication! Good luck to all the new students! 🌟💙

اہم اطلاع برائے والدینپنجاب کالج پتوکی — فرسٹ ایئر سیشن 2026محترم والدین!آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ایئر سیشن 2026 ک...
26/08/2026

اہم اطلاع برائے والدین

پنجاب کالج پتوکی — فرسٹ ایئر سیشن 2026

محترم والدین!

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ایئر سیشن 2026 کی ریگولر کلاسز کے آغاز کے شیڈول میں انتظامیہ کی جانب سے تبدیلی کی گئی ہے۔
پہلے کلاسز کا آغاز 27 اگست بروز جمعرات سے ہونا تھا، تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ریگولر کلاسز کا باقاعدہ آغاز 31 اگست بروز پیر سے کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ 31 اگست بروز پیر سے اپنے بچوں کو مکمل یونیفارم میں، مقررہ اوقات کے مطابق کالج بھیجیں۔

کلاسز کے اوقات:

👦 بوائز: صبح 8:00 بجے تا 1:30 بجے

👧 گرلز: صبح 7:30 بجے تا 12:50 بجے

براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ پہلے جاری کیا گیا ٹائم شیڈول اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آئندہ کلاسز کے لیے مذکورہ نئے اوقات پر عمل کیا جائے گا۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
انتظامیہ
پنجاب کالج پتوکی

✨  | عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ✨محسنِ کائنات، سرورِ کون و مکان، امام الانبیاء، خاتم النبیین حضرت محمد (ص...
25/08/2026

✨ | عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ✨

محسنِ کائنات، سرورِ کون و مکان، امام الانبیاء، خاتم النبیین حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یومِ ولادت با سعادت کے مبارک موقع پر پنجاب کالج پتوکی تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 💚🕌

📌 اہم اطلاع: عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے بروز بدھ، 26 اگست 2026 کو کالج میں باقاعدہ تعطیل ہوگی۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے طفیل ہم سب کی زندگیوں میں امن، سلامتی اور اتحاد عطا فرمائے۔ (آمین) 🤲✨

✨ الحمدللہ! ✨اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کالج پتوکی،  کامیاب ایڈمیشنز کے بعد 27 اگست 2026 سے فرسٹ ایئر (سیشن 2026)...
25/08/2026

✨ الحمدللہ! ✨
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کالج پتوکی، کامیاب ایڈمیشنز کے بعد 27 اگست 2026 سے فرسٹ ایئر (سیشن 2026) کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے۔ 🎉📚
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نیا تعلیمی سیشن اور آنے والے تمام نئے طلبہ ہمارے ادارے اور ملک کے لیے کامیابی کا ذریعہ بنیں۔ 🤲✨
ہماری پوری کوشش اور عزم ہے کہ ہم ان بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین تربیت دیں تاکہ یہ مستقبل میں مختلف اداروں اور شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر پنجاب کالج پتوکی اور اپنے والدین کا نام روشن کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے میں پڑھنے والے تمام بچوں کی تمام آفتوں سے حفاظت فرمائے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ (آمین) 🤲💙

Address

Bypass Road
Pattoki
55300

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 12:30
14:30 - 16:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+92494420941

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab College Pattoki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Punjab College Pattoki:

Shortcuts

Share