Government Elementary School Sabalpur

Government Elementary School Sabalpur

Share

Government Elementary School Sabalpur (Sialkot)

18/01/2026

معزز اساتذہ کرام ! الحَمْدُ ِلله موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلبا کرام اسکولوں میں تشریف لا رہے ہیں
بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے آج پہلے دن درج ذیل کام کیجیے۔
🔷 بچوں کا گرمجوشی سے استقبال کیجیے 🙋

🔷 پہلے ہی دن اسکول پہنچنے والے طلبہ کو بھرپورشاباش دیں👏👏👏
اور بتلاٸیے کہ آپ بہت اچھے بچے ہیں آپ کو شدت سے انتظار تھا کہ اسکول جلد از جلد کھلیں اور ہم سکول پہنچ کر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا اغاز کریں ۔💕📝💕

🔷 ممکن ہو تو ہلکی پھلکی ویلکم پارٹی کیجیے 🍬🍟🍕🍹

🔷 موسم سرما کی چھٹیوں کی کارگزاری سنیے 👂

🔷 خوشی کی خبر ہو تو مبارک باد دیجیے 🎁

🔷 پریشانی و غم کی خبر ہو تو تعزیت و ڈھارس بندھاٸیے۔😥

🔷ان چھٹیوں میں والدین کی خدمت اور گھربار کے کام میں کس کس نے دلچسپی لی ؟ 👪

🔷چھٹیوں میں دن بھر کا کیا ٹاٸم ٹیبل بنایا ؟⌚⏰

🔷 کون کون سے کھیل کھیلے ؟ 🎾⚾⚽🏉

🔷 چھٹیوں کے دوران سب سے زیادہ وقت کس کام میں گزارا 👍💫

🔷 نماز پنجگانہ کا کس حد تک اہتمام رہا؟

🔷 قرآن کریم کی تلاوت کا کس حد تک اہتمام رہا؟📖

🔷 موسم سرما کی چھٹیوں کا کوٸی یادگار واقعہ سن لیں۔

ان سب باتوں کے بعد پڑھاٸی اور ہوم ورک📝📚 بارے پوچھیے یقینا بچے آپ کو خوشی سے جواب دیں گے۔

وقت کی اہمیت کا احساس دلاٸیے کہ فرصت غنیمت ہے وقت بہت جلد گذرجاتا ہے خوش قسمت لوگ اس کی قدر کرتے ہیں ۔

🔵 نٸے شمسی سال 2026 کو نٸے عزم اور مقاصد کے تعین کے ساتھ بسر کرنے کی تلقین کریں ۔

خیراندیش : محمد صہیب فاروق صدیقی
استاد ،والد، تربیت کار




Photos from Government Elementary School Sabalpur's post 27/12/2025

😥خبرغم احمد بن سیف اللہ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سبل پور پسرور کے ششم کلاس کے طالب علم احمد سیف اللہ آف سبل پور پسرور دماغ کی شریان پھٹنےسے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
اللہ پاک بچے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین

03/12/2025

"Theme of the month"
"Forgiveness and empathy"
"معافی اور ہمدردی"
Delivering by "Rehmat Ullah Khan"
at GES Sabal Pur Pasrur.

Photos from Government Elementary School Sabalpur's post 20/10/2025

💐✨الوادع سر محمدصہیب فاروق

سرمحمدصہیب فاروق صاحب نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سبل پورمیں تقریبا ۵ سال جانفشانی و فرض شناسی سے تدریسی فراٸض سرانجام دیے ۔
آپ نے اسی ادارہ سے ۲۰۱۵ میں بطور ESE تدریسی سفر شروع کیا ۔دوسال تدریس کے بعد ۲۰۱۷ میں بطور عربی ٹیچر ترقی پا کر گورنمنٹ ہاٸی سکول گنہ کلاں تقرر ہوا جہاں چند ماہ کے بعد بذریعہ میوچل ٹرانسفر گورنمنٹ ہاٸی سکول چھچھروالی تقرری ہوٸی ۔
گورنمنٹ ہاٸی سکول چھچھروالی میں تقریبا پانچ سال تدریس کے بعد بذریعہ ای ٹرانسفر ایک مرتبہ پھر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سبل پور میں تعیناتی ہوٸی ۔
اور پھر آج 15 اکتوبر 2025 کو بذریعہ ای ٹرانسفر گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول سٹی پسرور نمبر ۱ میں بذریعہ ای ٹرانسفر تقرری ہوٸی ۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی سر کو مزید عزم و ہمت سے پرورش لوح و قلم کی توفیق مرحمت فرماۓ ۔آمین

Photos from Government Elementary School Sabalpur's post 20/10/2025

Smog activety Pasrur (M)

Photos from Government Elementary School Sabalpur's post 15/10/2025

New School Timing

15/10/2025

Under the Smart Waste Management Process, an activity was organized at Government Elementary School Sablapur, Tehsil Pasrur, District Sialkot, by the School Education Department, Government of Punjab.

Want your school to be the top-listed School/college in Pasrur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Pasrur
51480