Govt. Primary School Khokhar

Govt. Primary School Khokhar

Share

School

06/04/2025
Photos from Govt. Primary School Khokhar's post 04/03/2025

سرکاری سکول معیاری سکول
بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے سرکاری سکول کا انتخاب کریں۔
Rana Sikandar Hayat

11/10/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Shahbaz, Rana Sajjad Ahmed, Tanveer Ahmad, Mehran Dogar, Muhammad Sabir Muhammad Sabir

Photos from Govt. Primary School Khokhar's post 03/10/2024

آج ڈپٹی ڈی او صاحب پسرور نے گورنمنٹ پرائمری سکول کھوکھر کا دورہ کیا۔
تعلیمی سرگرمیوں اور سکول کی خوبصورتی کو سراہا۔
اور کہا کہ ایسے سکولوں کی نجکاری محکمہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Photos from Govt. Primary School Khokhar's post 28/05/2024

گورنمنٹ پرائمری سکول کھوکھر تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ
ادارہ ہذا 1952 سے جب اس کے اردگرد کے کئ دیہات میں کوئی سکول نہیں تھا تب سے علم کے موتی بانٹ رہا ہے۔ کم و بیش 4 نسلیں یہاں سے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔ یہ ادارہ 4 کنال اراضی پر مشتمل ہے جو کہ اس گاؤں کے بڑوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کی۔ اسکول ہذا کے اساتذہ، اہلیان اور طلباء نے مل سکول کی خوبصورتی اور حفاظت کو یقینی بنایا تاکہ گاؤں کا یہ اثاثہ اور زیور (سکول کسی بھی گاؤں کا زیور ہوتے ہیں) کی حفاظت اور خوبصورتی میں کمی واقع نہ ہو۔
کیا ایسے ادارے کی نجکاری کرنا جو ہمارے اس گاؤں کا زیور ہے درست عمل ہے؟ حکومت اپنی نا اہلی اور تعلیم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے نۓ اساتذہ بھرتی نہ کر سکی جس کی وجہ سے سکول ہذا کا نام اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو PEF کو دیے جائیں گے۔ یہ اس گاؤں کے بچوں کے تعلیمی حق پر ڈاکا ہے۔ آئیے مل کر اس اثاثے کو بچائیں۔

04/10/2023

میں تمام استاذہ اکرام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

#سلام۔ٹیچرز۔ڈے

27/03/2023

میں نے سرکاری سکول میں سرکاری ٹیچر کو بچوں کیساتھ بریک ٹائم کھیلتے دیکھا اور بچوں کو استاد کے ساتھ ہنستے ،مسکراتے دیکھا _

میں نے سرکاری ٹیچر کے ہاتھوں پہ چاک مٹی لگی دیکھی _
میں نے سرکاری سکول میں سرکاری ٹیچر کی قمیض پسینے میں شرابور دیکھی _
میں نے سرکاری سکول ٹیچر دیکھا جو بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کے لیے سارا دن سکول میں چلتا پھرتا رہتا ہے _ میں نے سرکاری سکول میں استاد کی نظر میں مساوات دیکھی _ میں نے سرکاری سکولوں میں کسی بھی بڑی ہستی کے استقبال کے لیے ڈانس پارٹی نہیں دیکھی اور نا ہی ہاتھوں میں پھولوں کی پلیٹیں اٹھائی دیکھی _
میں نے سرکاری سکولوں میں استاد کو اپنی جیب سے چند بچوں کی فیس ادا کرتے دیکھا _
میں نے سرکاری سکولوں میں غریب بچوں کی کتابوں کا بندوبست استادوں کو کرتے دیکھا _
میں نے سرکاری سکولوں میں استاد کو بچوں کے ساتھ بچہ بن کر پڑھاتے دیکھا _
میں نے سرکاری سکولوں میں دکھاوا نہیں دیکھا، پوسٹر نہیں دیکھے،فیسبک پہ اشتہارات نہیں دیکھے _

اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں اور ان کا مستقبل سنواریں _

Photos from Govt. Primary School Khokhar's post 14/08/2018

Celebrations of Independence day

16/05/2018

Last day before summer vacations

16/03/2018

*ذراسوچئے؟*

کونسا پرائیویٹ سکول ہے جہاں ہر ماہ تیسری کلاس کے طلباء کا آن لائن ٹیسٹ لیا جاتا ہو؟
کونسا پرائیویٹ سکول ہے جہاں ٹیچرز اور طلباء کی حاضری کا ماہانہ ریکارڈ ہر وقت انٹر نیٹ پر موجود ہو؟
کونسا پرائیویٹ سکول ہے جہاں ہر تین ماہ بعد اساتذہ کی ٹریننگ ہوتی ہو؟
کونسا پرائیویٹ سکول ہے جہاں رزلٹ اچھا نہ آنے پر اساتذہ کو محکمانہ سزاؤں کا ڈر ہو ۔
یقیناً کوئی نہیں ۔
لیکن الحمداللہ گورنمنٹ سکولز میں یہ سب کچھ موجود ہے۔ تو پھر پرائیویٹ سکولوں میں بھاری فیسوں کی ادائیگی کیوں؟ غیر معیاری سلیبس پر ہزاروں روپے کا ضیاع کیوں؟ سائنس کی تعلیم کیلئے آپ کے بچوں کے مقدر میں میٹرک ، ایف۔ایس۔سی اساتذہ ہی کیوں؟ دس دس کلاسز کیلئے پانچ پانچ مرلے کے تنگ و تاریک سکولز کیوں؟

آنکھیں بند کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ نہ کریں۔ ایک بار گورنمنٹ سکولز ضرور وزٹ کریں۔

*گورنمنٹ سکولز آپکے بچوں کے تعلیمی مستقبل کے ضامن*

Want your school to be the top-listed School/college in Pasrur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Village & P/O Khokhar Tehsil Pasrur Disrict Sialkot
Pasrur
51480

Opening Hours

Monday 08:45 - 14:45
Tuesday 08:45 - 14:45
Wednesday 08:45 - 14:45
Thursday 08:45 - 14:45
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:45 - 14:45