28/02/2026
*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں سالانہ نتائج 2026 ,2025 کا اعلان:*
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں تعلیمی سال 2026 2025کے اختتام پر کلاس اول ادنیٰ سے جماعت ہفتم تک کے سالانہ نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں اسکول میں تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک جماعت ہفتم کے طالب علم اکرام ولد اعجاز نے کیا جب کے پرائمری سیکشن کی نمائندے کے طور پر خدا بخش صاحب اور مڈل سیکشن نمائندے کے طور پر وحید مراد صاحب نے کمپئرنگ کی۔ جس کے بعد مختلف کلاسوں کے پوزیشن ہولڈر بچوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکول انتظامیہ کی جانب خصوصی انعامات دیے گئے۔
اول ادنی سے ہفتم تک کے وہ بچے جنہوں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، ان کے چہروں پر خوشی لہر تھی۔
اساتذہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔
"آج کی یہ کامیابی صرف بچوں کی نہیں، بلکہ اساتذہ کی محنت اور والدین کی توجہ کا ثمر ہے۔ ہمارا مقصد پسنی کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں ملک کا بہترین شہری بنانا ہے۔"
پرنسپل حاجی مولا بخش صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول کا مقصد صرف تعلیمی کامیابی نہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی کردار سازی بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سال مزید بہتر نتائج کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔