The IQRA Rauzatul Atfal School System Parkho Dheri

The IQRA Rauzatul Atfal School System Parkho Dheri Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The IQRA Rauzatul Atfal School System Parkho Dheri, Education, Parkho Dheri.

* *(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزو...
23/09/2020

* *

(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔

(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔

(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔

(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کریں۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔

(4) زیادہ کھانے والے کی برائی بچوں کے سامنے کیا کرو لیکن نام لیکر نہیں کہ فلاں زیادہ کھاتا ہے بلکہ اس طرح کے جو زیادہ کھاتے ہیں لوگ اسے حبشی کہتے ہیں بیل جانتے ہیں۔

(5) اگر لڑکا ہو تو سفید کپڑے کی رغبت اسکے دل میں پیدا کیجئے اور رنگین لباس سے اسکو نفرت دلائیں کہ ایسے کپڑے لڑکیاں پہنتی ہیں تم ماشاءاللہ مرد ہو۔ ہمیشہ اسکے سامنے ایسی باتیں کیا کریں۔

(6) اگر لڑکی ہو تو بہت تکلف کے کپڑوں کی اسے عادت مت ڈالئے۔

(7) بچوں کی سب ضدیں پوری مت کریں۔ اس سے بچے کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔

(8) چِلّا کر بولنے سے روکیں خاص طور پر اگر لڑکی ہے تو چلّانے پر خوب ڈانٹئے۔ ورنہ بڑی ہوکر پختہ عادت ہوجاۓ گی۔

(9) جن بچوں کی عادتیں خراب ہیں یا پڑھنے لکھنے سے بھاگتے ہیں یا تکلف کے کھانے کے اور کپڑے کے عادی ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں انکے ساتھ بیٹھنے سے اور ساتھ کھیلنے سے انکو بچائیں۔

(10) ان باتوں سے نفرت دلاتے رہو، غصہ، جھوٹ بولنا، کسی کو دیکھ کر جلنا یا حرص کرنا، چوری کرنا، چغلی کھانا، بے فائدہ بہت باتیں کرنا۔ بے بات ہنسنا یا زیادہ ہنسنا، دھوکہ دینا، بھلی بری بات کا نا سوچنا۔ اور جب ان میں سے کوئی بات ہوجاۓ تو فوراً اسکو روکیں اور اس پر تنبیہ کیجئے

(11) اگر کوئ چیز توڑ پھوڑ دے یا کسی کو مار بیٹھے تو بچے کو مناسب سزا دو تاکہ پھر ایسا نا کرے۔ ایسی باتوں میں پیار دلار بچے کو کھو دیتا ہے۔

(12) بچہ جب سات برس کا ہوجاۓ تو نماز کی عادت ڈالو۔ جب مکتب میں جانے کے قابل ہوجاۓ تو اول قرآن مجید پڑھوائیں۔

(13) بہت سویرے مت سونے دیں۔ اور جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں۔

(14) کبھی کبھی بچوں کو نیک لوگوں کی حکایتیں سنایا کیجئے۔

(15) انکو ایسی کتابیں مت دیکھنے دو جن میں عاشقی معشوقی کی باتیں ہوں یا بےہودہ قصے اور غزلیں وغیرہ ہوں۔

(16) مکتب سے آنے کے بعد بچے کو کسی قدر دل بہلانے واسطے کچھ دیر کھیلنے دو تاکہ اسکی طبعیت کند نا ہوجاۓ۔ لیکن کھیل ایسا ہو جس میں کوئ گناہ نا ہو اور چوٹ لگنے کا اندیشہ نا ہو۔

(17) آتش بازی، یا باجہ یا فضول چیزیں مول لینے کے لیۓ پیسے مت دو اور کھیل تماشے دکھانے کی عادت مت ڈالیں۔

(18) اولاد کو ضرور کوئی ایسا ہنر سکھلا دیں جس سے ضرورت اور مصیبت کے وقت چار پیسے حاصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ کرسکے۔

(19) لڑکیوں کو کم از کم اتنا لکھنا پڑھنا ضرور سکھائیں کہ ضروری خطوط اور گھر کا حساب کر سکیں۔

(20) بچوں کو عادت ڈالئے کہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپاہج اور سست نا ہوجائیں۔ انہیں کہیں رات کو اپنابستر خود بچھائیں اور صبح اٹھ کر خود تہہ کرکے احتیاط سے رکھ دیں۔

(21) لڑکیوں کو ہدایات دیں کہ جو کام کھانے پکانے، سینے پرونے, کپڑے رنگنے کے ہیں انہیں نہایت دل لگا کر سیکھیں۔

(22) جب بچے سے کوئی اچھی بات ظاہر ہو تو لازمی اسے شاباش دو، پیار کریں اور کچھ انعام دیں تاکہ اسکا دل بڑھے اور جب کوئ بری بات دیکھو تو بچے کو تنہائ میں سمجھائیں کہ دیکھو اچھے نیک لوگ ایسا کام نہیں کرتے اور کرنے والے کو لوگ برا جانتے ہیں۔ اور اگر بچہ دوبارہ غلط عمل دہراۓ تو بچے کو مناسب سزا دیں۔

(23) بچے کو کوئی بھی کام چھپا کر مت کرنے دیں۔ کھیل ہو یا کھانا ہو یا شغل کا کوئی بھی کام ہو۔

(24) کوئ کام محنت کا اس کے ذمہ مقرر کریں جس سے صحت اور ہمت رہے, سستی نا آنے پائے.

(25) بچوں کو چلنے میں تاکید کریں کہ بہت جلدی نا چلیں اور چلتے ہوۓ نگاہ اوپر اٹھا کر نا چلے۔

(26) اسکو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالیں، زبان سے، چال سے اور برتاؤ سے۔ شیخیاں نا مارے۔

(27) بچے کوکچھ پیسے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کرو۔ مگر اسکو یہ عادت ڈالو کہ آپ سے چھپا کر کچھ نا خریدے۔

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے *

   اِس کے تقدس پہ  ہماری بھی جان قربان تاقیامت قائم و دائم رہے یہ میرا پیارا پاکستان #جشنِ_آذادی_مبارک🇵🇰🇵🇰🇵🇰
14/08/2020




اِس کے تقدس پہ ہماری بھی جان قربان
تاقیامت قائم و دائم رہے یہ میرا پیارا پاکستان
#جشنِ_آذادی_مبارک🇵🇰🇵🇰🇵🇰

12/08/2020

Admission Open Session -||- 2020/21

تیار رہیں اسکول کھلنے میں کچھ ہی دن باقی  ٕ_روضتہ_الاطفال_سکول_سسٹم_پرخو
10/08/2020

تیار رہیں
اسکول کھلنے میں کچھ ہی دن باقی
ٕ_روضتہ_الاطفال_سکول_سسٹم_پرخو

01/08/2020

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ ٕ_روضتہ_الاطفال_سکول_سسٹم کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو۔

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اسٹوڈن...
30/07/2020

اسٹوڈنٹس نے ٹیچر سے کہا سر آپ ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں 5 گیندوں پر ٹیچر نے 2 رن بنائے چھٹی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے
اسٹوڈنٹس نے شور مچا کر بھرپور خوشی ظاہر کی
کلاس میں ٹیچر نے پوچھا کون کون چاہتا تھا کہ میں اسکی گیند پر آوٹ ہو جاٶں؟
سب باٶلرز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹیچر ہنس دیئے پوچھا میں کرکٹر کیسا ہوں؟ سب نے کہا بہت برے
پوچھا میں ٹیچر کیسا ہوں جواب ملا بہت اچھے
ٹیچر پھر ہنس دیئے
صرف آپ نہیں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے میرے ہزارہا اسٹوڈنٹس جن میں کئی میرے نظریاتی مخالف ہیں گواہی دیتے ہیں کہ میں اچھا ٹیچر ہوں راز کی بات بتاؤں میں جتنا اچھا ٹیچر ہوں اتنا اچھا اسٹوڈنٹ نہیں تھا مجھے ہمیشہ سبق یاد کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور بات سمجھنے میں وقت لگا لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں اسکے باوجود مجھے اچھا ٹیچر کیوں مانا جاتا ہے؟
سب نے کہا سر آپ بتائیں کیوں؟
ٹیچر نے کہا 👈 ادب،
مجھے اچھی طرح یاد ہے اپنے ٹیچر کے ہاں دعوت کی تیاری میں انکی مدد کر رہا تھا فریزر سے برف نکالی جسے توڑنے کیلئے کمرے میں کوئی شے نہیں تھی استاد کام کیلئے کمرے سے نکلے تو میں نے مکا مار کر برف توڑ دی اور استاد کے آنے سے پہلے جلدی سے ٹوٹی ہوئی برف دیوار پر بھی دے ماری
استاد کمرے میں آئے تو دیکھا کہ میں نے برف دیوار پر مار کر توڑی ہے انہوں نے مجھے ڈانٹا کہ تمہیں عقل کب آئیگی یوں برف توڑی جاتی ہے میں نے انکی ڈانٹ خاموشی سے سنی بعد میں انہوں نے اس بیوقوفی کا ذکر کئی جگہ کیا میں ہمیشہ بیوقوفوں کی طرح سر ہلا کر انکی ڈانٹ سنتا
انہیں آج بھی نہیں معلوم کہ برف میں نے مکا مار کر توڑی تھی
یہ بات میں نے انہیں اسلئے نہیں بتائی کہ وہ ایک ہاتھ سے معذور تھے انکی غیر موجودگی میں میں نے جوانی کے جوش میں مکا مار کر برف توڑ دی لیکن جب انکی معذوری کا خیال آیا تو سوچا کہ میرے طاقت کے مظاہرے سے انہیں احساس کمتری نہ ہو اس لیئے میں نے برف دیوار پر مارنے کی احمقانہ حرکت کی اور لمبے عرصے تک انکی ڈانٹ سنتا رہا
اور ایک آپ لوگ ہیں کہ ایک دوسرے کو چیخ چیخ کر ہدایات دے رہے تھے کہ سر کو یارکر مار کر آوٹ کرو
جیتنا سب کچھ نہیں ہوتا کبھی ہارنے سے زندگی میں جیت کے رستے کھلتے ہیں آپ طاقت میں اپنے ٹیچرز اور والدین سے بے شک بڑھ جاتے ہیں لیکن زندگی میں سب سے جیتنا چاہتے ہیں تو اپنے ٹیچرز اور والدین سے جیتنے کی کوشش نہ کریں آپ کبھی نہیں ہاریں گے
اللہ پاک آپکو ہر میدان میں سرخرو رکھے
آمین ثم آمین ــــــــــ

 ۔❄️❄️❄️💫❄️❄️❄️🤚🏻 *بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی*!💡 اگر آپ دو نوعمر بچوں کو لیںایک کو پرانے کپڑے پہنا کر *بھیک مانگنے...
28/06/2020

۔

❄️❄️❄️💫❄️❄️❄️

🤚🏻 *بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی*!

💡 اگر آپ دو نوعمر بچوں کو لیں
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر *بھیک مانگنے* بھیجیں
اور دوسرے کو *مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجیں*،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لائے گا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔

🔍 *دراصل بحیثیت قوم، ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں*.

🔮 ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہو گئی.

⚖️ ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو صرف کھانا کھلائیں اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں

🎓 *استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے*.

♻️ *اس کے برعکس اگر آپ کسی مزدور یا سفید* *پوش آدمی کی مدد کریں تو وہ اپنی جائز ضرورت پوری کرکے زیادہ بہتر انداز سے اپنی مزدوری کرے گا*.

⚱️ گھر میں ایک مرتبان رکھیں اور بھیک کے لئے مختص سکے اس میں ڈالتے رہیں.
مناسب رقم جمع ہو جائے تو اس کے نوٹ بنا کر ایسے آدمی کو دیں جو بھکاری نہیں.

💯 اس ملک میں لاکھوں طالب علم، مریض، مزدور اور خواتین ایک ایک ٹکے کے محتاج ہیں.

🤚🏻 یاد رکھئے!
*بھیک دینے سے گداگری ختم نہیں ہوتی، بلکہ بڑھتی ہے.*

*خیرات دیں*،
*منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ*،
⚖️ اس طرح دنیا بھی بدل سکتی ہے اور آخرت بھی.

* 💓  💓**1- گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو**2- غصے کو قابو میں رکھو**3- دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘**4 -تکبر نہ کرو‘**5...
25/05/2020

* 💓 💓*

*1- گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو*
*2- غصے کو قابو میں رکھو*
*3- دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘*
*4 -تکبر نہ کرو‘*
*5- دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو*
*6- لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘*
*7 -اپنی آواز نیچی رکھا کرو*
*8- دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘*
*9- والدین کی خدمت کیا کرو‘*
*10 -منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘*
*11 -والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘*
*12 -حساب لکھ لیا کرو‘*
*13- کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘*
*14 -اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘*
*15- سود نہ کھاؤ‘*
*16 -رشوت نہ لو‘*
*17 -وعدہ نہ توڑو‘*
*18 -دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘*
*19 -سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘*
*20- لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘*
*21 -انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘*
*22- مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو*
*23 -خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,*
*24- یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘*
*25-یتیموں کی حفاظت کرو‘*
*26- دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,*
*27- لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘*
*28- بدگمانی سے بچو‘*
*29- غیبت نہ کرو‘*
*30 -جاسوسی نہ کرو‘*
*31 -خیرات کیا کرو‘*
*32- غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘*
*33 -ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘*
*34- فضول خرچی نہ کیا کرو‘*
*35 -خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘*
*36 -مہمانوں کی عزت کیاکرو‘*
*37 -نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘*
*38- زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘*
*39 -لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘*
*40 -صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘*
*41 -جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘*
*42- جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘*
*43 -مذہب میں کوئی سختی نہیں*
*44 -تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘*
*45 -حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘*
*46 -بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ*‘
*47 -جنسی بدکاری سے بچو‘*
*48 -حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو*,
*49 -کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘*
*50 -نفاق سے بچو‘*
*51 -کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘*
*52 -عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,*
*53- منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو*
*54- مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘*
*55- بخیل نہ بنو‘*
*56- حسد نہ کرو,*
*57- ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘*
*58 -فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو*‘
*59 -گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘*
*60- نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘*
*61- اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘*
*62 -صحیح راستے پر رہو‘*
*63- جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘*
*64 -گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘*
*65- مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘*
*66 -شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو*‘
*67- جواء نہ کھیلو‘*
*68- ہیرا پھیری نہ کرو‘*
*69 -چغلی نہ کھاؤ،*
*70- کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو*‘
*71- نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘*
*72- آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘*
*73 -طہارت قائم رکھو‘*
*74- اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘*
*75- اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘*
*76- لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘*
*77- کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘*
*78- غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘*
*79- جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘*
*80 -پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘*
*81- اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘*
*82 -اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘*
*83- زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘*
*84- دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘*
*85- اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,*
*86- ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘*
*87 -صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘*
*88 -زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘*
*89- عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘*
*90- اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘*
*91- اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘*
*92- برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘*
*93 -فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘*
*94 -تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘*
*95 -مذہب میں رہبانیت نہیں‘*
*96- اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘*
*97 -غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘*
*98- خود کو لالچ سے بچاؤ‘*
*99 -اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے*
*100- ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘۔*

*اللہﷻ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمیـــــــــــــن یا رب العالمین *🌴🌴🌴🕋🕋🕋🤲🤲🤲🌾🌾🌾

24/05/2020

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ٕ_روضتہ_الاطفال_سکول_سسٹم کی طرف سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر مبارک ہو۔

 ۔۔۔ . #رمضان کی پہلی  #تراویح تھی،  #مسجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، ابھی فرض پڑھے جا رہے تھے کہ اتنے میں صف کے...
09/05/2020

۔۔۔ .
#رمضان کی پہلی #تراویح تھی، #مسجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، ابھی فرض پڑھے جا رہے تھے کہ اتنے میں صف کے ایک کونے سے ایک چھوٹا سا #بچہ #نمازیوں کے آگے چلنے لگا، اور پھر دوڑنے لگا، وہ ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک دوڑ رہا تھا، پھر صفیں بھی تبدیل کرنے لگا، کبھی ایک صف میں دوڑتا اور کبھی دوسری صف میں دوڑ لگادیتا۔ فرض کا سلام پھیرا گیا لیکن کسی کی زبان سے اس #بچے کے لیے کوئی #سخت الفاظ نہ نکلے۔ سنتوں کی ادائیگی شروع ہوئی تو بچے نے پھر سے وہی حرکت شروع کر دی، اب کی دوڑ اس کے لیے زیادہ دلچسپ ہوگئی تھی، کسی پزل گیم کی طرح وہ کبھی ایک کے رکوع سے بچتا تو کبھی کسی کے سجدے سے لیکن اپنی دوڑ لگا رکھی تھی، کہ اچانک سجدے میں جاتے ایک نمازی سے ٹکرا کر گر پڑا اور رونا شروع کردیا۔ ایک نمازی نے اسے گود میں اٹھایا اور اسے سہلاتا رہا کہ خاموش ہوجائے لیکن #بچہ بدستور روتا رہا، اتنے میں پچھلی کسی صف سے اس کا والد آیا اور اس کو اٹھا کر اپنے پاس بٹھا لیا۔ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس پورے دورانیہ میں نہ تو کسی نے #بچوں کو #مسجد سے #نکالنے کی بات کی، اور نہ ہی یہ کہا کہ چھوٹے بچوں کو مسجد نہ لے کر آئیں، کسی نے اپنے خشوع و خضوع میں خلل پیدا ہونے کا گلہ بھی نہیں کیا، اور نہ ہی والد کو نصیحتوں کا بوجھ اٹھا نا پڑا۔ یہ رویہ #ترکی کی #مساجد میں عمومی طور پر مل جاتا ہے، جس میں سب سے اہم یہ سوچ کارفرما ہے کہ اگر ہم نے آج اپنے #بچوں کی ان #شرارتوں کے باعث انہیں #ڈانٹنا اور #مسجدوں سے #بھگانا شروع کردیا تو یہ #بچے مسجدوں سے #دور ہوجائیں گے۔ فیس بک پر ایک مسجد کےنوٹس بورڈ کی تصویر گردش میں ہے جس پر ترکی زبان میں تین پیغامات درج ہیں، اہمیت کے پیش نظر احباب کی نذر کررھا ھو۔
نمازیوں کے لیے اہم پیغام،
¹۔ .
²۔ ۔
³۔ .
ایسا عمل اگر ہماری #مسجدوں میں شروع ہوجائے تو آنے والی نسلیں، ایک #اِسلام_پسند اور #صلوۃ کی پابند ہوگی. فی الحال تو ہم نے تقریبا ایک بزرگ ہر مسجد میں رکھا ہوتا ہے جس کی ڈیوٹی ہی یہ ہوتی ہے کہ سلام پھیرتے ہی وہ بچوں پہ چیخنا چلانا اور اگر کسی غریب کا بیٹا ہو تو مارنا بھی شروع کر دیتا ہے۔ اس کے بر عکس اللہ کے رسول ؐ کی پیٹھ پہ تو امامت کے دوران حضرت رضی اللہ عنھما سوار ہو جاتے تھے مگر انکی نمازوں میں تو کبھی خلل نہیں پڑا تھا۔ سوچیے گا ضرور پلیز؟؟؟؟؟؟؟؟
.

آج شیرِ میسور حضرتِ  ؒ کی یومِ شہادت ہے-  کا پورا نام   تھا۔ آپ بنگلور، ہندوستان میں 20 نومبر 1750ء میں حیدر علی کے گھر ...
04/05/2020

آج شیرِ میسور حضرتِ ؒ کی یومِ شہادت ہے-

کا پورا نام تھا۔ آپ بنگلور، ہندوستان میں 20 نومبر 1750ء میں حیدر علی کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو بزورِ طاقت روکے رکھا اور کئی بار انگریزافواج کو شکست فاش بھی دی۔

:

” شیر کی ایک دن کی زندگی ، گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ “
آپ نے برطانوی سامراج کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت فراہم کی اور برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرنے کیلئے سنجیدہ و عملی اقدامات کئے ۔سلطان نے انتہائی دوررس اثرات کی حامل فوجی اصلاحات نافذ کیں، صنعت و تجارت کو فروغ دیا اور انتظامیہ کو ازسرنو منظم کیا۔ سلطان کو اس بات سے اتفاق تھا کہ برصغیر کے لوگوں کا پہلا مسئلہ برطانوی اخراج ہے۔ نظام اور مرہٹوں نے ٹیپو کی طاقت کو اپنی بقا کیلئے خطرہ سمجھا اور انگریزوں سے اتحاد کرلیا۔

ٹیپو سلطان کی انگوٹھی سے مشابہ
ٹیپو سلطان نے ترکی، ایران، افغانستان اور فرانس سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں کیں مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ میسور کی آخری جنگ کے دوران جب سرنگاپٹم کی شکست یقینی ہوچکی تھی ٹیپو نے محاصرہ کرنے والے انگریزوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور قلعے کو بند کروادیا لیکن غدار ساتھیوں نے دشمن کی لیے قلعے کا دروازہ کھول دیا اور قلعے کے میدان میں زبردست جنگ چھڑ گئی۔بارُود کے ذخیرے میں آگ لگ جانے کے باعث مزاحمت کمزور ہوگئی اس موقع پر فرانسیسی افسر نے ٹیپو کو Chitaldrug بھاگ جانے اور اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا مگر ٹیپو راضی نہ ہوئے اور 4 مئی، 1799ء کو میداں جنگ میں دشمنوں سے لڑتے ہوئےشہید ہو گئے۔

انداز حکمرانی
ٹیپو سلطان کی زندگی ایک سچے مسلمان کی زندگی تھی مذہبی تعصب سے پاک تھے یہی وجہ تھی کہ غیر مسلم ان کی فوج اور ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ ٹیپو سلطان نے اپنی مملکت کو مملکت خداداد کا نام دیا ۔حکمران ہونے کے باوجود خود کو عام آدمی سمجھتے ۔باوضو رہنا اور تلاوتِ قرآن آپ کے معمولات میں سے تھے ۔ ظاہری نمودونمائش سے اجتناب برتتے ۔ ہر شاہی فرمان کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا کرتے تھے۔ زمین پر کھدر بچھا کر سویا کرتے تھے۔

علم دوست حکمران
ٹیپو سلطان ہفت زبان حکمران کہے جاتے ہیں آپ کو عربی، فارسی، اردو، فرانسیسی، انگریزی سمیت کئی زبانوں پر دسترس حاصل تھی۔ آپ مطالعے کے بہت شوقین تھے اور ذاتی کتب خانے کے مالک تھے جس میں کتابوں کی تعداد کم و بیش 2000 بیان کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ سائنسی علوم میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ آپ کو برصغیر میں راکٹ سازی کا موجد کہا جاتا ہے۔

عظیم سپہ سالار
ہر جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہنے والے ٹیپو سلطان اپنے زمانے کے تمام فنون سپہ گری سے واقف تھے۔ اپنی افواج کو پیادہ فوج کے بجائے سواروں اور توپ خانے کی شکل میں زیادہ منظّم کیا ۔ اسلحہ سازی، فوجی نظم و نسق اور فوجی اصلاحات میں تاریخ ساز کام کیا۔

میسور کی چوتھی جنگ
میسور کی چوتھی جنگ جو سرنگاپٹم میں لڑی گئی جس میں سلطان نے کئی روز قلعہ بند ہوکر مقابلہ کیا مگر سلطان کی فوج کے دو غداروں میر صادق اور پورنیا نے اندورن خانہ انگریزوں سے ساز باز کرلی تھی۔ میر صادق نے انگریزوں کو سرنگاپٹم کے قلعے کا نقشہ فراہم کیا اور پورنیا اپنے دستوں کو تنخواہ دینے کے بہانے پیچھے لے گيا۔ شیر میسور کہلانے والے ٹیپو سلطان نے داد شجاعت دیتے ہوئے کئی انگریزوں کو جہنم واصل کیا اور سرنگاپٹم کے قلعے کے دروازے پر جامِ شہادت نوش فرمایا۔

ٹیپو سلطان کا خط نظام الملک کے نام
میر نظام علی خان کا داماد نواب مہا بت جنگ کا دیوان اسد علی خان صلح کا پیغام لے کر ٹیپو سلطان کے پاس پہنچتا ہے تو ٹیپو سلطان اس کی واپسی پر اپنے ایلچی محمد غیاث کو نظام الملک کے نام ایک خط لکھ کر روانہ کرتے ہیں۔
” جناب عالی!
آداب میں ٹیپو سلطان بن حیدر علی خان بہادر آپ کو یہ بتا دینا بہتر اور ضروری سمجھتا ہوں کہ میں ملک کا ایک ادنیٰ خادم ہوں اور اپنے ملک کو اپنی ماں کا درجہ دیتا ہوں، اور میری فوج اور علاقے کے ہر محبِ وطن کو وطن پر قربان کر کے بھی اگر ملک اور قوم کو بچا سکا تو یہ میری خوش نصیبی ہو گی۔ اصل بات تو یہ ہے کہ میرے ملک میں رہنے والے ہر فرد کو ملک کا خادم ہونا چاہیے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ مرہٹوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی ملک کے باشندوں کو تباہ کرنے ، ملک کو کھوکھلا کرنے اور اسکی معاشی اور ثقافتی حالات کو تباہ و تاراج کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ معلوم ہو کہ آپ دونوں کی ملی بھگت کی وجہ سے میرا ملک اور وطن پامال اور میری رعایا کو شکستہ حال کیا جا رہا ہے۔ میں نے آپ کو رازداری میں یہ بھی سمجھا یا تھا کہ اگر آپ اور میں دونوں مل کر ہم خیال بن جاتے ہیں تو مرہٹوں کی کیا مجال کہ وہ ہماری ریاستوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ سکیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہی ہے کہ اپنی عیاری اور چالاکی کی وجہ سے انگریز آپ کو مجھ سے ملنے نہیں دیتے اور آپکے دل میں کدورت بھرتے آ رہے ہیں۔ اور تعجب ہے کہ آپ اس بات کوسمجھ نہیں رہے ہیں۔وہ آپ کو اکسا رہے ہیں کہ آپ مرہٹوں کے ساتھ مل کر میرے خلاف فوج کشی کرتے رہیں۔ اگر بات آپ کو سمجھ میں آ جا تی ہے تو میں یہ مشورہ دوں گا کہ آپ کی اور میری دوستی امن اور آشتی میں بدل سکتی ہے تو اس ایک بات پر کہ آپ کے خاندان کے لڑکے، بھتیجے، بیٹوں کومیرے خاندان کے لڑکیوں کے ساتھ اور میرے بھتیجے، بیٹوں کو آپ کے خاندان کی لڑکیوں کے ساتھ بیاہا جائے تاکہ دونوں ریاستوں میں دوستی بڑھ جائے۔ فقط ۔ ٹیپو سلطان۔[2]


علامہ اقبال کی نظر میں
شاعر مشرق علامہ اقبال کو ٹیپو سلطان شہید سے خصوصی محبت تھی 1929ء میں آپ نے شہید سلطان کے مزار پر حاضری دی اور تین گھنٹے بعد باہر نکلے تو شدّت جذبات سے آنکھیں سرخ تھیں۔ آپ نے فرمایا

ٹیپو کی عظمت کو تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی وہ مذہب ملّت اور آزادی کے لیے آخری دم تک لڑتا رہا یہاں تک کہ اس مقصد کی راہ میں شہید ہوگیا۔

❤💖🌹🌹🌃🌆🌅🌄🌙🎉📖📵📴🖐 #اَلسَلامُ_عَلَيْكُم_وَرَحْمَةُ_اَللهِ_وَبَرَكاتُه،اُمیدِرَبِّ ذُوالجلال ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور ایم...
24/04/2020

❤💖🌹🌹🌃🌆🌅🌄🌙🎉📖📵📴
🖐 #اَلسَلامُ_عَلَيْكُم_وَرَحْمَةُ_اَللهِ_وَبَرَكاتُه،
اُمیدِرَبِّ ذُوالجلال ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے اور ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوتے ہوۓ نیکیوں کے *** #موسمِ_بہار*** ماہِ صیام و قیام رمضانُ المبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کیلیے کمربستہ ہو گٕیے ہوں گے۔
آپ کو سکول انتظامیہ اور تمام سٹاف کى طرف سے رمضان کی آمد *** #مُبارک*** ہو۔
اللہ کریم ہم سب کو رمضان کے سارے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ اور رمضان جو کہ نیکیوں کا موسمِ بہار ہے اِس کا مکمل احترام کرتے ہوۓ اِسکی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرماۓ۔اور اللہ کریم ہم سب سے راضی ہو جاۓ۔
آمین ثُمّ آمین یاربّ العالمین

اپنی پُرخُلوص دُعاٶں میں پُوری اُمّتِ مُسلمہ کے مُسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں۔
ِقرأ_روضتہ_الاطفال_سکول_سىسٹم_پرخو

Address

Parkho Dheri

Opening Hours

Monday 07:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 17:00
Wednesday 07:00 - 17:00
Thursday 07:00 - 17:00
Friday 07:00 - 12:00
Saturday 07:00 - 17:00

Telephone

03119203511

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The IQRA Rauzatul Atfal School System Parkho Dheri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The IQRA Rauzatul Atfal School System Parkho Dheri:

Shortcuts

Share

Category