08/08/2026
اہم نوٹس برائے تمام ہیڈ ٹیچرز
تمام اسکول ہیڈز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں اسکول کی ضرورت کے مطابق جو PTC Hired Teachers تعینات کیے گئے تھے، اگر ان کی خدمات کی ضرورت موجودہ سیشن میں بھی برقرار ہے اور وہ اپنی خدمات جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو انہیں سیشن 2026-27 کے لیے Re-engagement Order جاری کیا جائے۔
اس سلسلے میں متعلقہ PTC Committee کی باقاعدہ قرارداد منظور کی جائے اور Re-engagement Order کے ہمراہ قرارداد دفتر کو ارسال کی جائے۔
PTC Hired Teachers کی یہ ہائرنگ 1 اگست 2026 سے 30 جون 2027 تک کے عرصہ کے لیے ہوگی۔
لہٰذا تمام ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اسکول کی موجودہ ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے ہائر کیے گئے PTC Teachers کو، جہاں ضرورت برقرار ہے، ترجیحی بنیادوں پر Re-engage کریں، PTC Committee کی قرارداد منظور کروائیں اور متعلقہ دستاویزات دفتر کو ارسال کریں۔
شکریہ۔