The Excellence Model School and College Parachinar

The Excellence Model School and College Parachinar School and College

انتہائی افسوسناک خبر 💔دی ایکسیلنس ماڈل اسکول اینڈ کالج پاراچنار کے سابق پرنسپل انجینئر شجاعت حسین کے انتقال پر ہم تمام ا...
10/09/2026

انتہائی افسوسناک خبر 💔

دی ایکسیلنس ماڈل اسکول اینڈ کالج پاراچنار کے سابق پرنسپل انجینئر شجاعت حسین کے انتقال پر ہم تمام اسٹاف، اساتذہ اور طلبہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریکِ غم ہیں۔

اللہ تعالیٰ انجینئر شجاعت حسین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🤲💔

🏆 ہمارے ہونہار طلبہ، ہمارا فخر! 🏆ہم اپنے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ...
05/09/2026

🏆 ہمارے ہونہار طلبہ، ہمارا فخر! 🏆

ہم اپنے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی صرف طلبہ کی نہیں بلکہ ان کے والدین کی دعاؤں و تعاون اور اساتذہ کی مسلسل محنت، رہنمائی اور خلوص کا ثمر ہے۔

🌹 والدین کا خصوصی شکریہ جنہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھرپور تعاون کیا، اور اساتذہ کو خراجِ تحسین جنہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے دن رات محنت کی۔

ہمیں یقین ہے کہ ہمارے یہ باصلاحیت طلبہ مستقبل میں بھی اسی عزم، محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کے نئے باب رقم کریں گے۔

شاباش ہمارے چیمپئنز! 👏🌟
آپ کی کامیابی، ہمارے ادارے کا فخر ہے۔

05/08/2026

السلام علیکم!
ان شاءاللہ کل بروز جمعرات حسب معمول دی ایکسیلینس ماڈل اسکول اینڈ کالج کھلا رہے گا۔
اوقات
حاضری= صبح آٹھ(8) بجے
چھٹی= دن ایک(1) بجے

14/03/2026

تمام طلباء اور معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایکسیلینس اسکول اینڈ کالج میں تعلیمی سرگرمیاں 16 مارچ سے دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

لہٰذا تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 16 مارچ کو بروقت اسکول حاضر ہوں۔
اسکول کا وقت صبح 8:15 بجے سے دوپہر 12:40 بجے تک ہوگا۔

تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں اور اپنی کتابیں، کاپیاں اور دیگر ضروری تعلیمی سامان ساتھ لائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

شکریہ

ایکسیلینس سکول اینڈ کالج پاراچنار

طلباء،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش ن...
06/03/2026

طلباء،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپر کرم میں واقع تمام تعلیمی ادارے (سرکاری اور نجی اسکول اور کالج) 07/03/2026 بروز ہفتہ کو بند رہینگے

الحمدللہ! سال 2025 کے کامیاب تعلیمی سیشن کے بعداب سال 2026 کے لیے محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔📚 کلاسز: پلے گروپ تا سا...
22/02/2026

الحمدللہ! سال 2025 کے کامیاب تعلیمی سیشن کے بعد
اب سال 2026 کے لیے محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں۔

📚 کلاسز: پلے گروپ تا ساتویں جماعت

🏫 خصوصیات:
✅ شہر کے بہترین اور مرکزی مقام پر واقع ادارہ
✅ قابل، محنتی اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی
✅ جدید نصاب اور Activity Based Learning پر مبنی تعلیم
✅ بچوں کی اخلاقی و فکری تربیت پر خصوصی توجہ
✅ صاف ستھرا، محفوظ اور منظم تعلیمی ماحول

اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔
⏰ داخلے پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔

📞 رابطہ نمبر

محمد حسین — 03041900262
PTCL: 0926-310338

📍 پتہ:
The Excellence Model School & College,
عرفانی پلازہ کے قریب، پاراچنار سٹی

⸻🎉 مبارک باد! 🎉ایکسِلینس ماڈل اسکول اینڈ کالج، پاراچنار کو اپنے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کے اعلان پر فخر ہے! 🌟تمام...
28/12/2025

⸻

🎉 مبارک باد! 🎉
ایکسِلینس ماڈل اسکول اینڈ کالج، پاراچنار کو اپنے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کے اعلان پر فخر ہے! 🌟

تمام پوزیشن ہولڈرز، محنتی طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد! 👏

آپ کی محنت اور کامیابی ہمارا فخر ہے — ہمیشہ اسی طرح کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوتے رہیں! ✨

#پاراچنار #نتائج2025 #کامیابی #مبارکباد

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا ربعلم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا ربدی ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج پاراچنار میں بتاریخ ...
26/12/2025

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

دی ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج پاراچنار میں بتاریخ 26 دسمبر 2025 سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقسیمِ انعامات کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو ان کی محنت، لگن اور شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں انعامات سے نوازا گیا۔
دی ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج پاراچنار کی جانب سے تمام کامیاب طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے، نیز والدین کے تعاون اور اساتذہ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلباء کو علم کی روشنی سے منور رکھے اور انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

A new academic year brings new beginnings, fresh starts, and endless possibilities! We're delighted to welcome our new s...
10/03/2025

A new academic year brings new beginnings, fresh starts, and endless possibilities! We're delighted to welcome our new students and welcome back our returning students. Our community is built on kindness, respect, and a passion for learning – we're honored to have you as part of it.
Welcome to All new Commers

Best regards
The Excellence Model School and College Parachinar

ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج سکول ٹائمنگ حاضری 8:30 صبح چھٹی 1:00 بجے دوپہر پرنسپل دی ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج پار...
10/03/2025

ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج سکول ٹائمنگ
حاضری 8:30 صبح
چھٹی 1:00 بجے دوپہر
پرنسپل دی ایکسیلینس ماڈل سکول اینڈ کالج پاراچنار

Address

Near Turi Qabristan Parachinar
Parachinar

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+923000112256

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Excellence Model School and College Parachinar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The Excellence Model School and College Parachinar:

Shortcuts

Share

Category