G.H.S Bagan District Kurram

G.H.S Bagan District Kurram This is the official page of GHS Baggan District Kurram..

Group photos of monitors, proctors and commanders with the respected teachers.
03/09/2026

Group photos of monitors, proctors and commanders with the respected teachers.

الحمدللہ! ادارہ ہٰذا 22 نومبر 2024 کے افسوس ناک واقعے کے بعد بتدریج اپنی پرانی بلکہ پہلے سے بھی بہتر پوزیشن کی جانب گامز...
31/08/2026

الحمدللہ! ادارہ ہٰذا 22 نومبر 2024 کے افسوس ناک واقعے کے بعد بتدریج اپنی پرانی بلکہ پہلے سے بھی بہتر پوزیشن کی جانب گامزن ہے۔
اساتذہ کرام کی محنت، طلباء کی دلچسپی اور باہمی تعاون سے سکول میں پراکٹر سسٹم، سکول ڈسپلن کمیٹی (SDC) اور دیگر انتظامی و تعلیمی امور کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔
ان شاء اللہ، نظم و ضبط، معیاری تعلیم اور طلباء کی بہترین تربیت کے ذریعے گورنمنٹ ہائی سکول بگن کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
#الحمدللہ #تعلیم

27/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول بگن کے لیے فوری توجہ کی اپیل

گورنمنٹ ہائی سکول بگن میں طلباء کی بہتر تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر سولر سسٹم، سائنسی آلات، کمپیوٹر لیب اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے۔

ہم ڈی سی کرم، کمانڈنٹ کرم، عوامی منتخب نمائندوں، عمران سونامی، ملک فخر زمان اور ڈاکٹر قادر اورکزئی سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اہم تعلیمی ادارے کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ طلباء کو بہتر اور جدید تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔













گورنمنٹ ہائی سکول بگن میں سولر سسٹم کی فوری ضرورتگورنمنٹ ہائی سکول بگن میں سولر سسٹم کی عدم دستیابی کے باعث طلباء اس شدی...
19/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول بگن میں سولر سسٹم کی فوری ضرورت

گورنمنٹ ہائی سکول بگن میں سولر سسٹم کی عدم دستیابی کے باعث طلباء اس شدید گرمی میں پنکھوں اور بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ شدید گرمی میں بغیر پنکھے کے کلاس رومز میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا بچوں کے لیے انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہے۔

ہم متعلقہ سرکاری اداروں، محکمۂ تعلیم اور معزز عوامی نمائندگان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ ہائی سکول بگن میں فوری طور پر سولر سسٹم نصب کیا جائے تاکہ طلباء کو گرمی سے نجات مل سکے اور وہ پرسکون ماحول میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اطلاع برائے طلباءسال 2023-2024 اور 2025 کے اصل سرٹیفکیٹس اور 2026 کے DMC's موصول ہو گئے ہیں۔ متعلقہ طلباء دفتری اوقات می...
19/08/2026

اطلاع برائے طلباء

سال 2023-2024 اور 2025 کے اصل سرٹیفکیٹس اور 2026 کے DMC's موصول ہو گئے ہیں۔ متعلقہ طلباء دفتری اوقات میں عزیز الرحمان صاحب سے حاصل کریں۔

شکریہ۔

یومِ آزادی کی پروقار تقریبادارہ ہٰذا میں 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد ک...
14/08/2026

یومِ آزادی کی پروقار تقریب

ادارہ ہٰذا میں 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے بڑی جوش و خروش سے شرکت کی۔ تقریب میں ملی نغمے، تقاریر اور مختلف پروگرام پیش کیے گئے، جنہوں نے حاضرین کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر معزز کرنل صاحب نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

🎉 مبارک ہو! 🎉🌟 گورنمنٹ ہائی سکول بگن، لوئر کرم کے جماعت دہم کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌟  ...
05/08/2026

🎉 مبارک ہو! 🎉

🌟 گورنمنٹ ہائی سکول بگن، لوئر کرم کے جماعت دہم کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌟



31/07/2026

اہم اطلاع

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز ہفتہ (یکم اگست 2026) سکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ لہٰذا تمام طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں اور مقررہ وقت پر سکول پہنچیں۔

شکریہ
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بگن لوئرکرم

Address

Parachinar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G.H.S Bagan District Kurram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category