Kurram School and College Parachinar District Kurram

Kurram School and College Parachinar District Kurram

Share

Kurram is a renowned educational institution committed to academic excellence since 1991.

03/06/2026

📢 اہم اطلاع

عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار کل بروز جمعرات، 4 جون 2026 بند رہے گا۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے ہم سب کو محبتِ اہلِ بیتؑ، اتحاد، اخوت اور کامیابیوں سے نوازے۔

انتظامیہ: کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار

27/05/2026

🌙🐐 عید الاضحیٰ مبارک 🐐🌙

✨ کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار کی جانب سے
تمام طلباء، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ کو
عید الاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌸

یہ عید ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
آئیں اس مبارک موقع پر
اپنے دلوں میں محبت،
رویّوں میں نرمی
اور ایک دوسرے کے لیے احترام پیدا کریں۔ 🤝✨

اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے
اور ہمارے وطن میں امن، خوشحالی اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین 🤲

📚 Kurram School & College Parachinar
“Building Character, Inspiring Futures”

25/05/2026

چاند اپنی روشنی کے ساتھ خوشیوں کی نوید لاتا ہے،
اور عید اپنے ساتھ محبت، معافی اور اپنائیت کے رنگ۔
آپ کو اور آپ کے چاہنے والوں کو پیشگی عید مبارک۔
دعا ہے یہ عید آپ کی زندگی میں سکون، خوشیاں اور بے شمار رحمتیں لے کر آئے۔ 🌙✨

25/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلباء و والدین

تمام طلباء اور ان کے والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی 2026 سے 31 مئی 2026 تک ہوں گی۔

سکول کا باقاعدہ آغاز یکم جون 2026 بروز پیر سے ہوگا۔

تمام طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے بعد بروقت سکول حاضر ہوں۔

شکریہ

کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار

23/05/2026

انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا

Photos from All Private Schools Management Association Parachinar.'s post 13/05/2026
12/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ و والدین

تمام طلبہ و والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار کے بعض فیس نادہندہ طلبہ نے ادارہ سے باقاعدہ SLC/NOC اور فیس کلیئرنس حاصل کیے بغیر دیگر نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا ہے۔

لہٰذا ایسے تمام طلبہ اور والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس نوٹس کے اجرا کے بعد تین (03) ورکنگ دنوں کے اندر اندر اپنے بقایا جات ادا کرکے ضروری کلیئرنس مکمل کریں۔

بصورتِ دیگر مقررہ مدت گزرنے کے بعد:

- متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی؛
- ایسے اداروں کے خلاف PSRA میں باقاعدہ شکایت درج کروائی جائے گی؛
- نیز قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ادارہ ہذا کے دفتر سے رابطہ کرکے معاملہ حل کریں۔

بحکم انتظامیہ
کرم سکول اینڈ کالج پاراچنار

11/05/2026

🎓 ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل داخلے جاری ہیں

الحمدللہ!
طلبہ اور والدین کے اعتماد کی بدولت
کرم سکول اینڈ کالج، پاراچنار میں ایف۔ایس۔سی پری میڈیکل میں 80 طلبہ داخلہ لے چکے ہیں۔

📢 اب صرف 20 نشستیں باقی!

✅ دو علیحدہ کلاسز
👨‍🏫 ہر کلاس میں 50 طلبہ

⏳ جلدی کریں! محدود نشستیں باقی ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Parachinar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Parachinar
26300