Home tuition Parachinar

Home tuition Parachinar

Share

Provide home tuition in Parachinar city

25/04/2025
22/04/2025

آج EARTH DAY پر KIPS اسکول پاڑہ چنار کے پرنسپل نے ہلال احمر پاکستان کے تعاون سے نہایت قابلِ ستائش اقدام کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ مل کر درخت لگانے کی مہم چلائی۔ یہ تقریب نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کی طرف ایک عملی قدم تھی بلکہ آنے والی نسلوں کو درختوں کی اہمیت سے روشناس کرانے کا بھرپور موقع بھی تھی۔ پرنسپل صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ "درخت لگانا محض ایک رسم نہیں، بلکہ ہماری زمین کے ساتھ انسانی ہمدردی کا اظہار ہے۔ یہ شجر ہمارے بچوں کے لیے صاف ہوا، صحت مند ماحول اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں۔" اس موقع پر بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے نہ صرف پودے لگائے، بلکہ انہیں پانی دینے اور دیکھ بھال کا عہد بھی کیا۔ یہ منظر انتہائی حوصلہ افزا تھا کہ جب ننھے ہاتھوں میں بیج اور پودے تھام کر یہ سبق سیکھا گیا کہ فطرت سے محبت ہی ترقی کی حقیقی بنیاد ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف سکول کا ماحول سرسبز و شاداب ہوگا، بلکہ بچوں کے ذہنوں میں بھی ماحولیاتی شعور کی شاخیں پھوٹیں گی۔ آئیے، ہم سب بھی اپنے گھروں اور معاشرے میں شجرکاری کو فروغ دے کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند زمین کا تحفہ تیار کریں۔

08/03/2025

KIPS School Parachinar Campus
✅ قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں منظم تعلیمی ماحول۔
✅ کمپیوٹر کلاسز کے ذریعے کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم۔
✅ لینگویج کلاسز (اردو، انگریزی) پر خصوصی توجہ، بول چال کی مہارت کو فروغ۔
✅ تقریری مقابلے اور سپورٹس ایونٹس سے بچوں کی شخصیت سازی۔
✅ انگریزی اور اردو میں روانی کے لیے خصوصی سرگرمیاں۔

ہمارا وعدہ:
"ہر بچے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا۔"

23/02/2025

قابل قدر والدین!
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ!
امید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ سلام و دعا کے بعد آپ کو بتاتے چلیں کہ KIPS سکول پیر 24 فروری 2025 کو کھول دیا جائے گا۔
حاضری کا وقت:صبح 8 بج کر 05 منٹ ( 08:05am )۔
اسمبلی کا وقت: صبح 8 بج کر 15 منٹ ( 08:15am )۔

ہمیں امید ہے کہ تمام طلباء و طالبات موسم سرما کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔ نئے سال میں نئی کلاسز اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ پڑھائی کے لیے تیار ہوں گے، اور لگن و محنت سے اپنے اہداف حاصل کریں گے۔

ہم تمام والدین کا تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے مشکور ہیں۔ اللہ پاک آپ سب کو صحت و خوشیوں سے نوازے۔ آمین!

پرنسپل صاحب
دی KIPS سکول، پاراچنار

Want your school to be the top-listed School/college in Parachinar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Parachinar
26000