17/09/2026
گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے… 🥲
پاکستان بننے سے آج تک شاید ہی اکابرینِ اہلِ سنت میں کوئی ایسا معتبر نام ہو جو اپنوں کے فتووں تنقید اور جذباتی رویّوں کی زد میں نہ آیا ہو
افسوس کہ آج سوشل میڈیا پر آئے روز اکابرِ اہلِ سنت علمائے اہلِ سنت اور مشائخِ اہلِ سنت پر انگلیاں اٹھتی دکھائی دیتی ہیں کبھی کنز العلماء کے خلاف زبان درازی ہوتی ہے اور کبھی مبلغِ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب کے خلاف
ہماری مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر کسی معتبر عالم بزرگ یا مشائخ سے کوئی علمی یا انتظامی اختلاف ہے تو اسے سوشل میڈیا کی بحث نہ بنایا جائے۔ متعلقہ شخصیت کے مرکز میں جا کر بالمشافہ بیٹھیں اپنا مؤقف پیش کریں اور دلیل و ادب کے ساتھ گفتگو کریں۔
اختلافِ رائے ہو سکتا ہے مگر ادب، احترام اور باہمی اتحاد کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے
اپنوں کو نیچا دکھا کر ہم کسی اور کو نہیں اپنی ہی صف کو کمزور کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں اکابرِ اہلِ سنت کا ادب باہمی احترام اور اتحاد نصیب فرمائے۔ آمین 🤲
✒️ محمد نعیم رضا مصطفائی✒️