23/12/2025
رپورٹ: سالانہ نتائج و انعامات کی تقریب
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول، جونجالہل
آج گورنمنٹ بوائز مڈل سکول جونجالہل میں سالانہ نتائج کے اعلان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سدھنوتی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترم ذوالفقار صاحب تھے۔
تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں ریٹائرڈ مدرسین (محترم صابر صاحب ، کرامت صاحب، آفتاب صاحب) ، حاجی یعقوب صاحب،صوبیدار میجر نعیم نظیر صاحب، ریٹائرڈ صوبیدار ممتاز صاحب، محترم خورشید صاحب اور سابق چیئرمین اسلم صاحب شامل تھے۔ عوام علاقہ اور والدین کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی، جس سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔
مہمانانِ گرامی نے سکول کے صدر معلم اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات، مثالی نظم و ضبط اور اپنی مدد آپ کے تحت کی گئی تعمیر و تعمیر کو سراہا۔ سکول کی مجموعی کارکردگی اور تعلیمی ماحول میں مسلسل بہتری پر صدر معلم اور عملے کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر صدر معلم نے عوام علاقہ ، سکول کمیٹی اور والدین کا شکریہ ادا کیا، جن کے مسلسل تعاون سے ادارہ تعمیری اور تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ادارے کو مستقبل میں ہائی سکول کا درجہ دلانے اور بچوں کو مزید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
محترم ذوالفقار صاحب نے اپنے خطاب میں محترمہ نبیلہ ایوب صاحبہ (ممبر اسمبلی و وزیر حکومت) کی طرف سے مارچ میں ہونے والی بڑی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ ساتھ ہی انہوں نے سکول کے لیے نئے فرنیچر اور گراؤنڈ کی سہولت کی فراہمی کے لیے محترمہ نبیلہ ایوب صاحبہ کی طرف سے یقین دلایا، جس پر ادارہ ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
ان شاء اللہ، آئندہ مارچ میں بورڈ کلاسز کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں اعلیٰ حکام اور معزز مہمان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کو اصل شیلڈز اور انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
**