28/05/2026
Thanku
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰 ♥️
Building a better future through technology ✍️✍️💻💻📒📒
28/05/2026
Thanku
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰 ♥️
26/05/2026
تمام اہل اسلام کو ایدھی سکلز ہب کی جانب سے حج مبارک ❤️
Today, we bow our heads in grief and respect for the innocent people and brave security personnel who embraced martyrdom in the tragic train blast near Quetta.
Their sacrifice will never be forgotten.
Tribute to Our Martyrs
> The soil of Pakistan is watered by the courage of its sons and daughters.
Those who lost their lives in this heartbreaking tragedy were not just passengers or soldiers — they were protectors of hope, peace, and the future of our nation.
To our brave Army men and security personnel:
You stood fearless in the face of danger so others could live in safety. Your martyrdom is a symbol of honor, loyalty, and love for Pakistan.
To the innocent civilians who lost their lives:
Your memories will remain forever in the hearts of the nation. Every tear shed today is proof that Pakistan stands united in your sorrow.
No act of terror can break the spirit of our people.
We stand together — stronger, united, and proud of our martyrs.
May Allah grant the martyrs the highest place in Jannah and give patience to their families. Ameen. 🇵🇰
“Shaheed ki jo maut hai, woh qaum ki hayat hai.”
(The martyr’s death is the life of the nation.)
24/05/2026
بڑی کامیابیوں کی شروعات ہمیشہ چھوٹے قدموں سے ہوتی ہیں
✨
ہر عظیم سفر ایک معمولی سے آغاز سے جنم لیتا ہے۔
آج جو چیز چھوٹی، کمزور یا غیر اہم محسوس ہوتی ہے، وقت، صبر، مستقل مزاجی اور خلوص کے ساتھ وہی چیز ایک دن کامیابی کی روشن مثال بن جاتی ہے۔
ابتدا چاہے جتنی بھی سادہ ہو، اگر نیت مضبوط اور مقصد نیک ہو تو منزل عظیم بن ہی جاتی ہے۔
دو سال پہلے جب “ایدھی سکلز ہب” کی بنیاد رکھی گئی تو مقصد صرف ایک تھا…
بونگہ حیات کے بچوں کو ٹیکنالوجی اور جدید مہارتوں سے دور نہ رہنے دیا جائے۔
ہم چاہتے تھے کہ اس علاقے کے بچوں کو بھی وہی مواقع ملیں جو بڑے شہروں کے نوجوانوں کو حاصل ہیں۔
اسی خواب، جذبے اور یقین کے ساتھ ہم نے اس سفر کا آغاز کیا۔
آج الحمدللہ…
ان دو سالوں میں ایدھی سکلز ہب نے صرف ایک ادارے کی نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک انقلاب اور ایک تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔
وہ ادارہ جو کبھی اس علاقے میں واحد پلیٹ فارم تھا جو بچوں کو ٹیکنالوجی، فری لانسنگ اور پروفیشنل اسکلز کی طرف لا رہا تھا، آج اس کی بدولت علاقے میں کئی ووکیشنل اور پروفیشنل ادارے وجود میں آ چکے ہیں۔
یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پورے علاقے کی کامیابی ہے۔
آج بونگہ حیات کے بچے صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ عملی میدان میں بھی اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔
وہ بدلتی دنیا کے تقاضوں کو سمجھ رہے ہیں، نئی مہارتیں سیکھ رہے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ہمت پیدا کر رہے ہیں۔
الحمدللہ…
ایدھی سکلز ہب نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔
ہمارے فیس بک پیج اور ٹک ٹاک پر 1000 سے زائد فالورز کا ہونا صرف ایک نمبر نہیں، بلکہ لوگوں کے اعتماد، محبت اور سپورٹ کی علامت ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو روزانہ ہماری محنت، ہمارے سفر، ہماری کامیابیوں اور ہمارے بچوں کی ترقی کو اپنی سکرین پر دیکھتے ہیں۔
ہم نے ہمیشہ اپنی جدوجہد، اپنی ابتدا اور اپنی منزل کو کھل کر دنیا کے سامنے رکھا، تاکہ ہر نوجوان یہ جان سکے کہ اگر نیت صاف ہو اور محنت سچی ہو تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے۔
دو سال کسی بھی ادارے کے لیے اپنے قدم جمانے کا وقت ہوتے ہیں…
لیکن ایدھی سکلز ہب نے جس رفتار، خلوص اور محنت کے ساتھ اپنے علاقے میں مقام بنایا، وہ واقعی قابلِ فخر ہے۔
ہماری قیادت ہمیشہ اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ اس کامیابی کے اصل ہیرو ہمارے اساتذہ اور انسٹرکٹرز ہیں۔
وہ لوگ جو دن رات محنت کرکے بچوں کو صرف سکلز ہی نہیں سکھا رہے بلکہ ان کے خوابوں کو نئی زندگی دے رہے ہیں۔
قیادت کا کام صرف راستہ دکھانا ہوتا ہے، لیکن اس راستے کو کامیابی تک پہنچانا ایک مضبوط ٹیم کا کام ہوتا ہے… اور الحمدللہ ایدھی سکلز ہب کی ٹیم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں نہایت بہترین انداز میں نبھائی ہیں۔
آج ہم اپنے تمام اساتذہ، انسٹرکٹرز، سٹوڈنٹس، سپورٹرز اور فالورز کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔
آپ لوگوں نے نہ صرف ہمارا ساتھ دیا بلکہ بہت سی ناممکن چیزوں کو ممکن بنا کر یہ ثابت کیا کہ اگر بچوں پر خلوص سے محنت کی جائے تو واقعی انہیں تراش کر ہیرا بنایا جا سکتا ہے۔💎
یہ صرف آغاز ہے…
ابھی بہت سے خواب پورے کرنے باقی ہیں، بہت سے بچوں کو کامیابی کی راہ دکھانی ہے، اور بہت سی کہانیاں ابھی لکھی جانی باقی ہیں۔
❤️
ایدھی سکلز ہب
“Skills For Life”
گزشتہ روز ایدھی سکلز ہب بونگہ حیات کی مینجمنٹ نے دی پنجاب سکول سسٹم، سکندر چوک کی خصوصی دعوت پر ادارے کا دورہ کیا۔ یہ دورہ صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔
اس موقع پر اس خوشخبری کا اعلان کیا گیا کہ بونگہ حیات آنے جانے کی مشکلات، سفر کے اخراجات اور موجودہ مہنگائی کے پیش نظر اب سکندر چوک میں ہی ووکیشنل اینڈ پروفیشنل ایجوکیشن کا باقاعدہ ادارہ قائم کیا جائے گا، جہاں ایدھی سکلز ہب کے تمام جدید اور پروفیشنل کورسز طلباء و طالبات کو فراہم کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر عبدالستار صاحب کی ہدایت پر پرنسپل سرفراز حسین صاحب کی قیادت میں اکیڈمی ہیڈ سر ایاز حسین، کوارڈینیٹر مس انیلہ بتول اور اے آئی ماسٹر علیشبہ علی شیر نے دی پنجاب سکول سسٹم کی مینجمنٹ اور ان کے تعلیمی وژن کو بھرپور انداز میں سراہا۔
ڈائریکٹر دی پنجاب سکول سسٹم، سید رضوان شاہ صاحب کے اس عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے اپنے علاقے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً اے آئی اور فری لانسنگ کی دنیا سے جوڑنے کے لیے عملی قدم اٹھایا۔ یہ اقدام نہ صرف سکندر چوک بلکہ پورے علاقے کے طلباء کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔
اس پروقار تقریب میں طلباء، والدین اور دی پنجاب سکول سسٹم کے اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایدھی سکلز ہب بونگہ حیات کے پرنسپل فراز حسین صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
“جس طرح دیپالپور، پاکپتن، ساہیوال اور اوکاڑہ کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اسی طرح سکندر چوک کے بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ ان مواقع تک رسائی حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔”
ان شاء اللہ، سید رضوان شاہ صاحب کا یہ خواب ضرور تعبیر پائے گا اور سکندر چوک کے طلباء و طالبات جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر کے ذریعے ترقی کی نئی منازل طے کریں گے۔
یہ قدم نہ صرف ایک ادارے کی کامیابی ہے بلکہ پورے علاقے کے بہتر مستقبل کی بنیاد ہے
20/05/2026
20/05/2026
Dear Intermediate Part 2 Students
As you step into your exams, remember that success belongs to those who believe in themselves and never give up. Your hard work, late-night studies, and dedication will surely bring positive results. Stay confident, stay focused, and give your best in every paper.
Do not fear the exams — face them with courage and determination. Every great achievement begins with effort and belief. Your future is bright, and this is just one important step toward your dreams.
✨ Edhi Skills Hub proudly believes in your potential.
May Allah bless you with knowledge, confidence, and outstanding success.
Best of Luck for Your Exams! 🌟
Keep shining and make your parents, teachers, and yourself proud.
🎉 بڑی کامیابی — بڑا فخر! 🎉
الحمدللہ کے ویب ڈویلپمنٹ اسٹوڈنٹس نے اپنا پہلا E-Commerce Store خود تیار کر لیا۔ 💻🛒
یہ کامیابی صرف ایک پروجیکٹ نہیں بلکہ طلبہ کی محنت، جذبے اور سیکھنے کی بہترین مثال ہے۔ 👏
خصوصی خراجِ تحسین محترم مقصود فرید صاحب کو، جن کی شاندار رہنمائی، محنت اور بہترین ٹیچنگ نے اسٹوڈنٹس کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنا مکمل آن لائن اسٹور خود بنا سکیں۔ 🌟
🌟 الحمدللہ — ایدھی سکلز ہب 🌟
ہمارے طلباء سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں! 💪🏆
آپ کا کوئی بھی کاروبار ہو —
🏫 سکول / کالج
🏥 ہسپتال / کلینک
🛒 دکان / کاروبار
💻 آن لائن کام
ہم آپ کے کام کو آپ کے شعبے کے لوگوں تک پہنچانے اور انہیں بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
📱 سوشل میڈیا مارکیٹنگ
🎨 گرافک ڈیزائن
🌐 ڈیجیٹل مارکیٹنگ
✨ آج کے دور میں ہر چیز ڈیجیٹل ہو چکی ہے
اپنے کاروبار کو ڈیجیٹل کریں — یہ آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے!
اور یہ کام ہمارے ہونہار طلباء نے سیکھ لیا ہے — آئیں اور فائدہ اٹھائیں! 🎓
📞 رابطہ کریں:
03067304776
03082746781