05/05/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
With deep sorrow, we announce the sad demise of our beloved Class One student, Muhammad Rizwan Naeem.
On behalf of the entire school administration and his teachers, we extend our heartfelt condolences to his family. May Allah grant him the highest place in Jannah and grant patience to his loved ones. Ameen.
17/03/2026
🌙✨ مبارکباد ✨🌙
الحمدللہ!
ہمارے پیارے طالبعلم اسد ظہور نے سنی سکول میں تراویح کی نماز میں قرآن کریم کی تلاوت مکمل کی۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس دینی خدمت کو قبول فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت عطا کرے اور والدین کو اس عظیم کامیابی کا اجر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
یہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور باعثِ مسرت ہے کہ ہمارے سکول کے طالبعلم قرآن کریم کے حامل بن رہے ہیں۔
13/03/2026
🌙 الحمدللہ! ایک بڑی سعادت 🌙
سنی اسکول کے ہونہار طالب علم حافظ محمد کاشف اعجاز نے گزشتہ تئیسویں کی شب نمازِ تراویح میں قرآنِ پاک مکمل سنانے کی سعادت حاصل کی۔
یہ ہمارے ادارے اور ان کے والدین کے لیے باعثِ فخر ہے۔ 🤲
📖 آپ بھی اپنے بچوں کو حفظُ القرآن کی عظیم نعمت دلوانا چاہتے ہیں تو آج ہی سنی اسکول میں داخل کروائیں۔
سنی اسکول — دینی و عصری تعلیم کا بہترین مرکز ✨
18/02/2026
🎉 Admissions Open! 🎓
Enroll your child now for a bright and successful future!
✅ Playgroup to Grade IX
✅ Modern & Friendly Learning Environment
✅ Experienced Teachers & Quality Education
📞 For Admission & Queries: 0300-7130558
📍 Hota Village
🌐 Visit Us: Hota Village
Hurry! Limited Seats Available! 🏫✨
12/01/2026
🌿 شعبۂ حفظُ القرآن — سنی سکول 🌿
الحمدللہ! سنی سکول میں شعبۂ حفظُ القرآن کے داخلے
20 جنوری 2026 سے جاری ہیں۔
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے،
الحمدللہ! سنی سکول کے بہت سے بچوں نے قلیل وقت میں قرآنِ کریم کا حفظ اور گردان بھی مکمل کر لی ہے۔
یہاں بچوں کو
📖 قرآنِ کریم حفظ بمع درست و صحیح تجوید
🕌 بہترین دینی تربیت
📚 معیاری دنیاوی تعلیم
🤍 اخلاق، نظم و ضبط اور اسلامی ماحول
ایک ہی جگہ فراہم کیا جاتا ہے۔
آئیے! اپنے بیٹے کو حافظِ قرآن بنائیں
اور دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنواریں۔
📞 رابطہ: 03007130558
📌 داخلے محدود ہیں
11/01/2026
📖 خَيرُكُم مَّن تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَهُ (بخاری)
🎉 الحمدللہ! 🎉
سنی سکول کے ہونہار طالبِ علم
🌟 حافظ عثمان ولد مزمل 🌟
نے کم عمری میں مکمل حفظِ قرآنِ کریم کی عظیم سعادت حاصل کر لی۔
یہ واقعی قابلِ فخر اور قابلِ تقلید کامیابی ہے۔
ہم بچے، والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین
📚💖
03/01/2026
#خيركم من تعلم القرآن وعلمه
"تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے." (بخاری) 🎉💕📚💖
الحمدللہ! سنی سکول کے طالبعلم #محمد احمد منیر ولد قیصر منیر نے قلیل عرصہ میں مکمل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ ہم بچے، والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
#اللہ تعالیٰ ہمیں مزید طلبہ کو حافظِ قرآن بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
01/01/2026
🌙✨ سنی سکول کی جانب سے آپ سب کو نیا شمسی سال 2026ء بہت بہت مبارک ہو ✨🌙
دعا ہے کہ آنے والا نیا سال آپ کی زندگی میں
صحت، کامیابی، علم، خوشیاں اور قلبی سکون لے کر آئے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے طلبہ کو علمِ نافع اور اعلیٰ اخلاق سے نوازے،
والدین اور اساتذہ کی مخلصانہ محنت کو قبول فرمائے
اور سنی سکول کو تعلیمی، اخلاقی اور تربیتی میدان میں
مزید ترقی، استحکام اور کامیابی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
🌟 نیا سال — نئی سوچ، نیا عزم، نئی کامیابیاں 🌟