30/04/2026
ضروری ہدایات
محترم والدین!
السلام علیکم
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس وقت کچے آم (جنہیں ہماری مقامی زبان میں املی کہا جاتا ہے) موسم میں ہیں، جو بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ آج سکول میں چیکنگ کے دوران چند بچوں کے بیگز سے کچے آم برآمد ہوئے، جس پر سخت نوٹس لیا گیا ہے۔
لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ بچوں کو گھر پر بھی کچے آم کھانے سے منع کریں اور انہیں سکول لانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ آئندہ اگر کسی بچے کے پاس کچے آم پائے گئے تو اس کے خلاف جرمانہ اور تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
والسلام
علی احمد
پرنسپل
النور انگلش گرائمر سکول پکالاڑاں