GPS NO2 Paharpur

GPS NO2 Paharpur We provide a quality education to your child, because education is a key to success.

27/02/2026

اعلان
کل ان شاء اللہ PD ڈے کے سلسلے میں چھٹی ہوگی۔
تمام بچوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ کل اسکول نہ آئیں۔
شکریہ
انتظامیہ

゚viralシfypシ゚viralシalシfollowers

19/02/2026

🌙✨ اعلان برائے رمضان المبارک اسکول ٹائمنگ ✨🌙
تمام والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بابرکت ماہِ رمضان کے دوران اسکول کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

🕗 اسکول شروع ہونے کا وقت: صبح 7:45 بجے
🕚 چھٹی کا وقت: صبح 11:15 بجے

تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت اسکول پہنچیں اور حاضری کو یقینی بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲


گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 پہاڑپور میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ننھے طلبہ کے معصوم مگر پُرج...
04/02/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 پہاڑپور میں یومِ یکجہتیِ کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
ننھے طلبہ کے معصوم مگر پُرجوش نعروں نے فضا کو کشمیر سے محبت کے رنگ میں رنگ دیا۔
اس پروگرام نے ثابت کر دیا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا جذبہ نئی نسل کے دلوں میں بھی زندہ ہے۔
طلبہ کی تقاریر اور ٹیبلوز نے مظلوم کشمیریوں کے درد کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
سبز ہلالی پرچم اور کشمیر کے نعرے سکول کے احاطے میں عزم و حوصلے کی علامت بنے رہے۔
اساتذہ کی رہنمائی میں بچوں نے پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
پروگرام کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی اور کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔
اختتام پر خصوصی دعا کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی اور سلامتی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

31/01/2026

*شدید سردی کی وجہ سے 31 جنوری تک صبح سکول 9 بجے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا*
*جو کہ آج ایکسپائر ہو جاۓ گا لہذا پرسوں 02 فروری 2026ء سے محکمہ تعلیم کے موسم سرما کے اوقات کار معمول کے مطابق مڈل ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول اپنے وقت 8:15 پر ہی کھلیں گے جبکہ پرائمری سکول 8:30 پر کھلیں گے*.

o/o *DEO (M) DIKhan*
31-01-2026

15/01/2026

📢 اعلان برائے تعلیمی ادارے >
خیبرپختونخوا میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے. ۔

دوبارہ کھلنے کی تاریخ: 16 جنوری 2026

اسکول کا وقت: صبح 09:00 بجے
​ نئے عزم اور نئی ہمت کے ساتھ اسکول واپس آئیے! ✨
゚viralシfypシ゚viralシalシ

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2، پہاڑ پور میں آج مورخہ 31 دسمبر 2025 کو فال سمسٹر کے نتائج کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا ...
31/12/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2، پہاڑ پور میں آج مورخہ 31 دسمبر 2025 کو فال سمسٹر کے نتائج کے سلسلے میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں درج ذیل معزز شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی:
▪️ جناب ملک توصیف احمد جاڑا صاحب (سکول لیڈر)
▪️ جناب تجمل حسین صاحب (ASDO پہاڑ پور)
▪️ جناب سید محمد عباس شاہ صاحب
▪️ مطیع اللہ صاحب (چیئرمین سکول کمیٹی)
تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
مہمانانِ خصوصی نے سکول کی بہترین کارکردگی، شفاف امتحانی نظام اور اساتذہ کی محنت کو سراہا اور مستقبل میں مزید بہتری کی امید کا اظہار کیا۔
゚viralシfypシ゚viralシalシ


Exam,Semester Fall 2025 GPS NO2 Paharpur
12/12/2025

Exam,Semester Fall 2025
GPS NO2 Paharpur

15/10/2025
02/10/2025

بچوں کی تعلیم اور تربیت ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ یہ بچے کی سوچ، کردار اور رویے کو سنوارنے کا ذریعہ ہے۔ اگر بچے کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت تربیت بھی دی جائے تو وہ ایک مہذب، ذمہ دار اور نیک شہری بنتا ہے۔ گھر کی تربیت اور اسکول کی تعلیم مل کر بچے کی شخصیت کو مکمل بناتے ہیں۔ اچھی تربیت کے بغیر تعلیم ادھوری رہتی ہے اور اچھی تعلیم کے بغیر تربیت محدود ہوجاتی ہے۔ اس لیے والدین اور اساتذہ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو علم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار، محنت، دیانت اور دوسروں کا احترام سکھائیں تاکہ وہ معاشرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔
جناب شعیب علی صاحب چوتھی جماعت میں اردو مضمون پڑھا رہے تھے اور کلاس میں موجود بلا داخلہ بچوں نے چوتھی جماعت کے سوالوں کے جوابات بڑی خوبصورت انداز میں دیئے۔ رب کائنات سے دعا ہے کہ ادرہ ہذا یونہی قائم ودائم اور کامیاب رہے۔

30/09/2025

📢 اہم اطلاع برائے طلباء و والدین 📢

محترم والدین و طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سے اسکول کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

✅ حاضری کا وقت: صبح 8:30 بجے
✅ چھٹی کا وقت: دوپہر 1:35 بجے

تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کریں۔

پرنسپل
گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2

آج اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر محمد فاروق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2پہاڑ پورائے جہاں سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر جناب ط...
25/09/2025

آج اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر محمد فاروق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2پہاڑ پور
ائے جہاں سکول ھذا کے ہیڈ ماسٹر جناب طاہر خان نے انہیں ویلکم کیا صدر اپٹا نے جماعت پنجم کی طلبہ کو بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور اسے اسکی ٹیسٹ شیٹ دی تمام اساتذہ سے ملاقات کی تمام کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جملہ اسٹاف اور ہیڈ ماسٹر طاہر خان کا شکریہ ادا کیا
اپٹا زندہ باد

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Hasnain Muavia, Zubair Khan, Asmat Ullah...
13/09/2025

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Hasnain Muavia, Zubair Khan, Asmat Ullah, Muti Ullah Gul, Akhtar Hussain, Usman Khan

Address

Mohalla Mollian Wala Paharpur DIKhan
Paharpur
29160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS NO2 Paharpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS NO2 Paharpur:

Shortcuts

Share

Category