13/11/2024
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پبی پروفیسر واجد علی نے انتظامیہ جامعہ عثمانیہ گلشن عمر کیمپس کی دعوت پر کیمپس کا دورہ کیا۔ پرنسپل جامعہ عثمانیہ سکول اینڈ کالج سیف الاسلام نے خوش آمدید کہا اور پرنسپل پروفیسر واجد علی کو جامعہ عثمانیہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا۔ پروفیسر واجد علی نے انتظامیہ اور طلبہ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
جامعہ عثمانیہ گلشن عمر کیمپس میں دینی علوم کے ساتھ بہترین دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اور اب اس ادارے میں بی ایس انگلش،کمپیوٹر سائنس اور اسلامی علوم میں چار سالہ ڈگری پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر جہانگیر آف کمپیوٹر سائنس بھی ہمراہ تھے۔
26/10/2024
گورنمنٹ ڈگری کالج پبی -BS سمسٹر 1 کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز پیر 28 اکتوبر سے ہوگا۔
24/10/2024
بی ایس
ریاضی ،کیمسٹری
میں آن لائن رجسٹریشن 27 اکتوبر تک جاری ہے
23/10/2024
محدود نشستوں پر بی ایس میتھس اور بی ایس کیمسٹری میں 27اکتوبر تک آن لائن اپلائی شروع ہے۔
22/10/2024
گورنمنٹ ڈگری کالج پبی میں بی ایس کے تمام مضامین میں داخلے کے لئے درخواست دینے والے ان تمام اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے جن کا نام کسی بھی میرٹ لسٹ میں آیا ہے کل تک اپنی فیس جمع کرکے اپنا داخلہ کنفرم کرلیں۔ اس کے بعد نئی لسٹ جاری کی جائیگی۔ اور ان اُمیدواروں کو کوئی موقع نہیں دیا جائیگا۔
19/10/2024
سیمینار کے شرکاء
Pabbi, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan Directorate Of Higher Education KP Directorate of Higher Education KP
19/10/2024
سیمینار کے شرکاء میں انعامات کی تقسیم
19/10/2024
انسداد منشیات آگاہی واک
Directorate of Higher Education KP Pabbi, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan Directorate Of Higher Education KP @
19/10/2024
محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ڈگری کالج پبی میں منشیات کے استعمال اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں کالج پرنسپل پروفیسر واجد علی ،کالج سٹاف اور طلبا و طالبات نے اپنے اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیا۔ پروفیسر واجد علی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا ناسور ہمارے مستقبل کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ جس کو روکنے وقت کا تقاضا ہے اس مقصد کے لئے حکومتی اداروں، والدین اور طلبہ کو مل کر اس برائی کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔ طلبہ نے منشیات کی روک تھام کے لئے کئی تجاویز دیں جس میں طلبہ میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مثبت مشاغل کی فروغ کے لئے کو ششوں کو مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے اس موقع پر مضمون نویسی بھی کی ۔سیمینار کے اختتام پر طلبہ میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔
سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلبہ اور کالج عملے نے حصہ لیا۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس کا مقصد معاشرے میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔
Pabbi, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan Directorate Of Higher Education KP Directorate of Higher Education KP Directorate Higher Edu
17/10/2024
1st Merit list of 2nd cycle of BS Admission
14/10/2024
بی ایس داخلہ
سیکنڈ سائیکل
پہلا میرٹ لسٹ
16 اکتوبر