Usmania Children Academy School & College

Usmania Children Academy School & College عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی سکول اینڈ کالج
جامعہ عثمانیہ پشاور

14/08/2026
05/08/2026

فیڈرل بورڈ کے بعد پشاور بورڈ میں بھی جامعہ عثمانیہ پشاور کے طلبہ نے پشاور بورڈ ٹاپ کرلیا ہے۔ اب پنجاب کی باری ہے ۔مدارس نیوز

عثمانیہ سکول اینڈ کالج کی ایک اور شاندار کامیابیالحمدللہ! عثمانیہ سکول اینڈ کالج نے ایک بار پھر اپنی علمی برتری اور تعلی...
04/08/2026

عثمانیہ سکول اینڈ کالج کی ایک اور شاندار کامیابی
الحمدللہ! عثمانیہ سکول اینڈ کالج نے ایک بار پھر اپنی علمی برتری اور تعلیمی معیار کا لوہا منواتے ہوئے پشاور بورڈ کے سالانہ امتحانات میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ کامیابی نہ صرف ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے علاقے اور والدین کے لیے بھی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔
اس عظیم کامیابی کا اصل سہرا عثمانیہ سکول اینڈ کالج کے قابلِ احترام پرنسپل، مخلص اور محنتی اساتذۂ کرام کے سر جاتا ہے، جنہوں نے دن رات محنت، خلوص اور لگن کے ساتھ طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی۔ ان کی بہترین تدریس، مسلسل رہنمائی اور بے لوث محنت ہی وہ بنیاد ہے جس پر طلبہ نے یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کے بانی و مہتمم، حضرت مفتی غلام الرحمٰن صاحب کی دور اندیش قیادت، اعلیٰ بصیرت اور بہترین نگرانی اس ادارے کی کامیابیوں کا بنیادی ستون ہے۔ ان کے تعلیمی وژن، دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج اور معیاری تعلیم کے عزم نے عثمانیہ سکول اینڈ کالج کو ایک ممتاز تعلیمی ادارہ بنا دیا ہے۔ ان کی سرپرستی اور رہنمائی میں ادارہ ہر سال کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔
ہم اس شاندار کامیابی پر تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ، ان کے والدین، پرنسپل صاحب، اساتذۂ کرام اور جامعہ کی پوری انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے، اساتذۂ کرام کی محنت کو قبول فرمائے، اور طلبہ کو علم و عمل کا روشن چراغ بنا کر امت و ملک کی بہترین خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
عزیز الرحمن عثمانی

الحمدللہ عثمانیہ سکول اینڈ کالج کے ہونہار طلبہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور بورڈ میں پہلی اور تیسری پوزیشن ح...
04/08/2026

الحمدللہ عثمانیہ سکول اینڈ کالج کے ہونہار طلبہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور بورڈ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی

الحمدللہ عثمانیہ سکول اینڈ کالج نے ایک بار پھر میدان مار لیا
04/08/2026

الحمدللہ عثمانیہ سکول اینڈ کالج نے ایک بار پھر میدان مار لیا

31/07/2026

میٹرک رزلٹ 4 اگست کو متوقع

مشاورتی اجلاس | BS پروگرامز | جامعہ عثمانیہ پشاور
15/07/2026

مشاورتی اجلاس | BS پروگرامز | جامعہ عثمانیہ پشاور

جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیرِ انتظام عثمانیہ اسکول اینڈ کالج کو مجوزہ یونیورسٹی درجے کے لیے ماہرین کا اہم دورہجامعہ عثمانی...
28/04/2026

جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیرِ انتظام عثمانیہ اسکول اینڈ کالج کو مجوزہ یونیورسٹی درجے کے لیے ماہرین کا اہم دورہ

جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیرِ انتظام عثمانیہ اسکول اینڈ کالج میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم نے ادارے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر تعلیمی نظام، انتظامی ڈھانچے اور مستقبل کے تعلیمی منصوبہ جات پر سیر حاصل گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں جامعہ کے سربراہ، حضرت مفتی غلام الرحمان صاحب نے معزز مہمانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ اس دوران مہمانوں نے اکیڈمک بلاک، تعلیمی و تربیتی شعبہ جات، عثمانیہ لائبریری، قرآن گارڈن، عثمانیہ میوزیم و عجائب گھر اور شعبہ حفظ سمیت دیگر شعبہ جات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

دورے کے دوران مہمانوں نے ادارے کے منظم تعلیمی ماحول، بہترین سہولیات اور منفرد تعلیمی و تربیتی نظام کو سراہا اور اس پیش رفت کو ایک روشن تعلیمی مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ مہمانوں نے اس دورے کو نہایت معلوماتی اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے اپنے تاثرات میں گہری دلچسپی اور مسرت کا اظہار کیا۔

عظیم استاد کا عظیم شاگرد ان ستاروں کے لیے ایک ایک جملہ
14/04/2026

عظیم استاد کا عظیم شاگرد
ان ستاروں کے لیے ایک ایک جملہ

09/04/2026

جامعہ عثمانیہ پشاور مرکزی کیمپس میں تعلیمی سال نمبر 35 کی افتتاحی تقریب

Address

Cherat Road
Pabbi

Telephone

+13159117931

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usmania Children Academy School & College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category