Hafiz Muhammad Arshad Rafique

  • Home
  • Hafiz Muhammad Arshad Rafique

Hafiz Muhammad Arshad Rafique Educationist , Religious Scholar and Social Activist.

07/04/2026

پڑھو اور آگے بڑھو۔۔۔
بکس ایکسچینج فیسٹیول
میں اقرا گروپ اف سکولز اینڈ کالجز کی جانب سے کتابیں دیتے ہوئے جبکہ فضل ربی بھائی یو سی فور کے چیئرمین کتابوں کو وصول کر رہے ہیں جماعت اسلامی کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں

گورنر سندھ سے اہم ملاقاتمحبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ محمد ارشد رفیق اپنے وفد کے ساتھ نہال ہاشمی ...
03/04/2026

گورنر سندھ سے اہم ملاقات
محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ محمد ارشد رفیق اپنے وفد کے ساتھ
نہال ہاشمی سے اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں بالخصوص کراچی اور سندھ بھر میں سماجی خدمات کے فروغ، این جی اوز کے کردار کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے سماجی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور فلاحی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم اور تعلیمی نظام میں بہتر فیصلے کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر حافظ محمد ارشد رفیق نے محبانِ کراچی سوشل آرگنائزیشن کی جاری فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
یہ ملاقات کراچی میں سماجی بہتری، عوامی خدمت اور این جی اوز کے کردار کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

House Sind
Karachi Metropolitan Corporation
NGO Forum
Foundation
Welfare International Trust
Foundation
Foundation

Red Crescent Society
Defence Karachi
Nations Development

Health Organization

02/04/2026

دعا جو نبی کریم ﷺ سے منقول ہے:
اللّٰهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيئًا مَرِيعًا، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ، عَاجِلًا غَيْرَ آجِلٍ
ترجمہ: اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو مددگار ہو، خوشگوار ہو، سرسبزی لانے والی ہو، فائدہ مند ہو، نقصان دینے والی نہ ہو، جلد آنے والی ہو، تاخیر سے نہ ہو۔

02/04/2026
31/03/2026

Hafiz Muhammad Arshad Rafique (Chairman, MKSOP & CEO, IRGS&C) attended a meaningful program at Adams School as Chief Guest, organized under Ehsaas-e-Insaniyat Welfare. The event reflected strong values of compassion, responsibility, and community service, with inspiring student participation.

29/03/2026

عید سعید کیمپس 4 کے اسٹاف اساتذہ کرام کے ساتھ ۔۔۔

28/03/2026

مبارکباد

میرے عزیز دوست شعیب شکیل صاحب (Owner: English Schooling System) کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ آپ کی اس حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور آپ کی زندگی میں مزید برکتیں، کامیابیاں اور خیر و عافیت نصیب فرمائے۔ آمین

اللہ پاک آپ کو بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔

🌹 @شعیب شکیل

26/03/2026

📖 حضرت علیؓ کے دور کا ایک سبق آموز واقعہ

Ali ibn Abi Talib کے زمانے کا یہ واقعہ ہمیں عدل، امانت اور حق دار کو اس کا حق دینے کا درس دیتا ہے۔ اسلام نے ہمیشہ کمزور، یتیم اور بے سہارا افراد کے حقوق کی حفاظت پر زور دیا ہے۔
یہ واقعہ ہمارے لیے بھی ایک اہم پیغام رکھتا ہے کہ فیصلوں میں انصاف اور دیانت کو مقدم رکھا جائے۔
حافظ محمد ارشد رفیق
📺 Ramzan Transmission

📌 مکمل واقعہ جاننے کے لیے ویڈیو ضرور دیکھیں۔

25/03/2026

حضرت علیؓ کی عظیم شخصیت

Ali ibn Abi Talib شجاعت، علم، عدل اور حکمت کا روشن نمونہ ہیں۔ آپؓ کی زندگی ہمیں حق پر ثابت قدم رہنے، عدل قائم کرنے اور دینِ اسلام کے لیے اخلاص کے ساتھ جینے کا درس دیتی ہے۔
آپؓ کا کردار ہر دور کے مسلمانوں کے لیے رہنمائی اور ہمت کا پیغام ہے۔
🎙️ حافظ محمد ارشد رفیق
📺 Ramzan Transmission

📌 حضرت علیؓ کی سیرتِ مبارکہ کے مزید پہلو جاننے کے لیے مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں۔

25/03/2026

*بڑی خبر*
*🔴ملک بھر منی لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل*
*کل اعلان متوقع،ذرائع*

*🚨ہفتے میں 3 دن دفاتر کی چھٹی، ورک فرام ہوم کا نوٹی فکیشن جاری، نجی اداروں کو بھی عملدرآمد کی ہدایت*

*♦️شادی کی تقریبات میں 200 مہمانوں اور 1 ڈش رکھنے کی اجازت ہوگی، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری ہوگی*

وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ صورت حال اور توانائی بحران کے خدشے کے پیش نظر دیے گئے آسٹریٹی پیکج کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایندھن کے تحفظ کے حوالے سے نئے اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کر دی ہے، جس کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراوٴنڈ، 50 فیصد ایندھن میں کمی جبکہ نجی و سرکاری دفاتر میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیل ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات تمام وفاقی اداروں، وزارتوں، قانون ساز اداروں، دفاعی اداروں اور عدلیہ پر فوری نافذ العمل ہوں گے جبکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کر دی گئی اور شادی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے جبکہ امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے، اس کے علاوہ تمام کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت اعلیٰ تعلیمی ادارے مکمل طور پر آن لائن کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں چار روزہ ورک ویک کا نفاذ کیا جائے گا، بینکنگ اور ضروری خدمات ورک فرام ہوم کے احکامات سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ دیگر محکموں میں 50 فیصد عملہ متبادل دنوں پر ورک فرام ہوم کریگا تاہم ضروری خدمات میں شامل عملہ مستثنیٰ ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں نجی شعبے کو بھی 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم اور چار روزہ ورک ویک جیسے اقدامات اپنانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم بینکاری، صنعتی اور زرعی شعبے ان اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

21/03/2026

عید الفطر کی خوشی میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
ہم اپنے تمام سوشل ورکرز کو، خاص طور پر محبان کراچی سوشل آرگنائزیشن پاکستان کے رفقاء جو دن رات خدمت میں مصروف رہتے ہیں، دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح ہم اپنے طلبہ و طالبات، ان کے والدین، ادارے کے تمام اسٹاف، اور ادارے سے منسلک ہر فرد کو عید کی خوشیوں بھری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مزید برآں، ہم اپنے تمام اہل خانہ، رشتہ دار، دوست اور احباب کو بھی دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
خاص طور پر میں اپنے سول ڈیفنس پاکستان سے منسلک تمام ساتھیوں، محافظین اور ذمہ دار افراد کو بھی عید کی خوشیاں اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔
تقبل اللہ منا و منکم —
"اللہ تعالی آپ کی اور ہماری عبادتوں، روزوں اور نیک اعمال کو قبول فرمائے۔"
اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، سکون اور برکتیں عطا فرمائے۔ عید مبارک!

Address

Plot No. 201, Sector 13/J, Orangi Town

75800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Arshad Rafique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Hafiz Muhammad Arshad Rafique:

Shortcuts

  • Want your school to be the top-listed School/college?

Share