16/12/2025
16 دسمبر – سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور
16 دسمبر وہ دلخراش دن ہے جب معصوم پھولوں کو بے دردی سے مسلا گیا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے ننھے شہداء نے اپنے خون سے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ سانحہ صرف ایک اسکول پر حملہ نہیں تھا بلکہ علم، انسانیت اور مستقبل پر حملہ تھا۔
آج ہم اُن معصوم بچوں اور بہادر اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا لہو ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ تعلیم کا چراغ کبھی بجھایا نہیں جا سکتا۔
عمار سکول آف سائنس ایجوکیشن ان شہداء کو سلام پیش کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ ہم علم، امن اور اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔
🕯️ شہداء APS ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے
🇵🇰 پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
05/10/2025
*استاد — وہ چراغ جو خود جلتا ہے، مگر دوسروں کو روشنی دیتا ہے۔*
آج کا دن اُن ہستیوں کے نام، جو قوموں کی تقدیر سنوارتے ہیں، جو خاموشی سے بچوں کے ذہنوں میں علم کا چراغ روشن کرتے ہیں، جو صرف کتابیں نہیں پڑھاتے، بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں۔
*استاد وہ معمار ہے* جو معاشرے کی بنیادیں مضبوط کرتا ہے۔ وہ سورج ہے جو خود جلتا ہے مگر ہر سمت روشنی پھیلاتا ہے۔ وہ دریا ہے جو علم کا سمندر بن کر تشنگانِ علم کی پیاس بجھاتا ہے۔ گرمی ہو یا سردی، بارش ہو یا آندھی، استاد ہمیشہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوتا ہے — اسی لگن، اخلاص اور جذبے کے ساتھ۔
کہتے ہیں:
*"استاد کا رتبہ والدین سے بھی بڑھ کر ہے، کیونکہ وہ روحانی باپ ہوتا ہے"*
استاد کی یہ شان ہے کہ وہ صرف نصاب نہیں پڑھاتا، بلکہ بچوں کی سوچ، ان کی اخلاقیات، ان کا کردار اور ان کی سمت کو نکھارتا ہے۔ استاد وہ رہنما ہے جو قوم کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی روشنی کی جانب لے جاتا ہے۔
آج کے دن ہم اپنے تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کی محنت، قربانی، اور رہنمائی کے بغیر ہم کچھ نہیں۔
*سلام ہے ہر اُس استاد کو*
جو خاموشی سے نسلیں سنوارتا ہے،
جو تنقید سہتا ہے مگر سچ سکھاتا ہے،
جو چاہے کسی اسکول کے کمرے میں ہو یا زندگی کی کسی گلی میں،
ہمیشہ احترام کا مستحق ہے۔
*Happy Teacher's Day!*
*آپ کا مقام ہمیشہ بلند رہے۔*
11/05/2025
*`Happy Mother's Day ♥️`*
*Happy Mother’s Day to the one who fills our hearts with love and our lives with light — today and every day, we celebrate you! 💖🌷*
*ماں کا کوئی ایک دن نہیں ہوتا، بلکہ ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا۔*
*دنیا کے لیے آپ ایک ماں ہوں گی، لیکن ہمارے لیے آپ ساری دنیا ہیں۔ مدرز ڈے مبارک ہو! 🌷💖*
`Always in My Heart.`
01/05/2025
Happy labour day to the worker of every field 🥰
The world is built on thier contribution and all of them deserve equal respect from us!
To the makers of our nation, I wish you all a very happy labour day !
I am really grateful to you.
23/04/2025
ہیٹ اسٹروک 🥵
گرمی کے موسم میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرتا ہے تو
شدید گرمی اور سورج کی تپش کے باعث ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ہو تا ہے ۔ہیٹ اسٹروک اکثرو بیشتر جان لیوا ثابت ہوتا ہے اگر فوری طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا جاۓ۔