آج ہی اپنے بچوں کو اپنے اس سرکاری تعلیمی ادارے میں داخل کروائیں
فری تعلیم، فری کتابیں، معیاری تعلیم..
کلاس پری نہم کا شاندار اغاز 2 فروری 2026...ان شاء اللہ
GHSS Bama Bala
Govt.Higher Secondary School Bama Bala
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا اوکاڑہ..
آپ کا اپنا سکول..
پری نہم. کلاس : سیشن 2026-27..
آغاز 2 فروری 2026..
باماں بالا، مرولہ شریف،لہی. بالا، شیر کا بالا، ماجرہ چوڑانا، 3 جیڈی چک. لاہوریاں والا، 5 جیڈی شاہداد اور گردو نواح کے تمام طلباء کیلئے.. کلاس نہم میں داخلے کا سنہری. موقع... داخہ جاری ہے...
GHSS Bama Bala
Rana Sikandar Hayat
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا
New pre 9th Admission Open
Rana Sikandar Hayat
@
27/01/2026
9th+10th Series test for the preparation of annual exams 2026
GHSS Bama Bala. Okara..
28/12/2025
خبر غم!
سابقہ
PET
حاجی محمد ارشد بھٹی
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بامہ بالا قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون 😥
جنازہ
آج 4:30 شام
15/12/2025
Mathematics the mother of science!
Teaching Mathematics to 9th class with students Coordination, interaction witj class through individial participation , supporting and motivating students to problem solving & capacity building.. By engaging slow learners how to take interest in class activities to remove their deficiencies, and how to move farward to an efficient study work...
Note: How would you like to suggest the more efficient method to Strengthen mathematical concepts in especially slow learners and weak students in maths.. ✍️
خبر غم:
بڑے افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے محمد.یار (ملازم سکول ھذا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا ) کے بھائی محمد اعجاز عرف ننھاٰ ساکن باماں بالا . جس کا کچھ روز قبل ٹریکٹر ساتھ ایکسیڈنٹ ہوا تھا... اج وفات پا گئیے ہیں...
انا للہ وانا الیہ راجعون 🥲
.جنازے کی اطلاع بعد میں دی. جائے گی..
05/11/2025
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں محترم میاں محمد یسین کمیانہ صاحب ریٹائرڈ سائنس ٹیچر(تدریسی دور 1980-90 دہائی)
اور ان کے ہمراہ حال ہی میں ماڈل ہائی سکول میں ٹرانسفر ہونے والی محترم سر واجد علی بھٹی صاحب
تدریسی دور1995 تا 2016
تشریف لائے
معزز اساتذہ در اصل سابقہ انچارج ہیڈ ماسٹر اور انتہائی نفیس اور فرشتہ صفت استاد محترم منظور حسین صاحب مرحوم
آف باماں بالا کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کیلئے آئے تھے. جن کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا.
میاں یسین کمیانہ صاحب اور محترم واجد علی بھٹی صاحب اپنے تدریسی دور کی یادوں کو تازہ رکھنے کیلے پرنسپل آفس تشریف لائے
محترم پرنسپل میاں شفیق احمد. کمیانہ نے ان کا استقبال کیا.
اس دوران سکول ھذا کے دیگر سینئر و جونئیر اساتذہ ملک حسن نواز بھٹی، ملک ظفر اقبال بھٹی، شاید یسین صاحب، منصور احمد احساس بھی موجود تھے. شاندار گفتگو کا تبادلہ رہا،
میاں یسین کمیانہ صاحب اپنے پرانے دوستوں کو یاد کیا
سکول کا وزٹ کیا خاص طور پر بلڈنگ کے ایک حصہ کو منظور بلاک کا نام دینے کے عمل کی تعریف کی اار محترم منظور حسین صاحب جیسی فرشتہ صفت شخصیت کی خدمات کو سراہا تعریف کی.
سکول کے حالات اور اپنے تدریسی عمل سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے
محترم سر واجد علی بھٹی صاحب نے بھی ماضی کے دریچوں کی یاد کو تازہ کیا سکول کے سٹاف اور درو دیوار سے انتہائی محبتوں کا اظہار کیا.
اسی دوران معزز مہمانوں کی خوب خدمت و تواضع کی گئی.
اخر میں ان کی آمد کی یاد کو تازہ اور محفوظ رکھنے کی غرض سے ایک گروپ فوٹو لیا گیا..
نوٹ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا. سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ اس پیج کو
Like, follow & Share
لازمی کریں
مزید یہ کہ سکول سے متعلق اپنے یاد کو لازمی کمنٹ کریں شکریہ
✍️منصور احمد احساس
05/11/2025
میٹرک لیول پر طلباء کیلئے سب سے مشکل سبجیکٹس میں سے ایک تو ریاضی سمجھا جاتا تھا جو کہ آج بھی ہے .موجودہ نیو سلیبس نے اسکو مزید مشکل بنا دیا ہے
خیر! آپ کو کونسا مشکل لگتا تھا ضرور مینشن کر دیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ایک استاد کیلئے
طلباء کے ذہنی رجحان اور استطاعت کا اندازہ لگانا سب سے پہلا کام ہے پھر اس کے بعد طلباء کے لیول پر جا کر شوق، لگن اور مستعدی کے ساتھ پڑھانا، سمجھانا
تعلیم و تدریس کا یہ عمل ایک تسلسل کے ساتھ جاری رہے ساتھ ساتھ بچوں کی assesment جاری رہے تو یقیناً شعور،فہم اور ادراک میں فرق پڑتا ہے. سبجیکٹ جتنا بھی مشکل ہو، اس کو استاد کا ہی کام ہے آسان ترین کر کے طلباء کے سامنے پیش کرے... یقیناً اذہان کے بند دروازے ضرور کھلتے ہیں فہیم اور reception کا لیول بلند ہوتا ہے، بنجر زمینیں ضرور آباد ہو کر ہی رہتی ہیں، بس اس کیلئے محنت شوق اور جذبہ اور مطلوبہ عزم درکار ہے..
مایوس نہ ہو ان سے اے رہبرِ فرزَانہ
کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی...
✍️منصور احمد احساس....
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑا محترم. سی ای او
ڈی _ای _ او سیکنڈری
اور پرنسپل
کی ہدایات
اور شاندار سلوگن
کے پیش نظر
نرسری سے فرسٹ ائیر تک اپنے بچوں کو گورنمنٹ ہائیر
سیکنڈری سکول باماں بالا میں داخل کروائیں
ریگولر کلاس روم لیکچرز، باقاعدہ ہوم ورک، کلاس ٹیسٹ سیریز، بہترین سکول ڈسپلن، کا عزم لئے تمام اساتذہ انتہائی محنت، لگن اور جانفشانی کے ساتھ طلباء کی بورڈ کے پیٹرن کے مطابق تیاری کروانے میں مصروف عمل ہیں
آپ کا ارادہ اور اپکے بچوں کا انتخاب صرف اور صرف
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا اوکاڑہ ہونا چاہیے شکریہ..
منجانب_جملہ سٹاف
GHSS Bama Bala Okara Punjab Pakistan 🇵🇰
https://www.facebook.com/share/r/16EvivjVKB/
11/09/2025
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا اوکاڑہ میں ایڈمیشن کمپین کے حوالے سے علما کرام سے خصوصی میٹنگ
آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول باماں بالا اوکاڑہ میں پرنسپل صاحب چوہدری عارف شیر مجھیانہ صاحب کی زیرِ صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں علاقے کے معزز علما کرام نے خصوصی شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد نئے تعلیمی سال میں داخلہ مہم (Admission Campaign) کو کامیاب بنانا اور علاقے کے طلبہ کو معیاری تعلیم سے روشناس کرانا تھا۔
پرنسپل صاحب نے علما کرام کو سکول کی بہترین تعلیمی اور تدریسی کارکردگی، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی کامیابیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکول کی ترقی اور علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے والدین اور علما کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ علما کرام اپنے خطبات اور دینی اجتماعات میں عوام کو بچوں کی تعلیم کے بارے میں شعور دیں اور داخلہ مہم میں سکول انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔
میٹنگ میں سکول کی طرف سے
پرنسپل چوہدری عارف شیر مجھیانہ صاحب کے ساتھ ساتھ.
محمد شعبان یسین صاحب
منصور احمد احساس صاحب
محمود الحسن بھٹی صاحب
نے ہوسٹ کیا
میٹنگ میں شریک علما کرام نے سکول کی کارکردگی کو سراہا اور داخلہ مہم میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس اجلاس میں شریک معزز علما کرام کے نام درج ذیل ہیں:
مولانا قاسم تنویر صاحب، خطیب جامع مسجد معاذ بن جبل اہلحدیث، باماں بالا
مولانا مفتی عبدالحکیم صاحب، مہتمم جامع مسجد و مدرسہ علی المرتضی، سندے کھوہ باماں بالا
مولانا محمد سفیان صاحب، مہتمم مرکزی جامع مسجد، باماں بالا
مولانا محمد عمر صاحب، مہتمم مدنی مسجد جھوک احمد یار، باماں بالا
حافظ ارسلان احمد نوری صاحب، مہتمم جامع مسجد ابراہیمی، باماں بالا
مولانا محمد اکرم صاحب، مہتمم مدنی مسجد اہلحدیث، مرولہ روڈ باماں بالا
حافظ علی اکبر صاحب، مسجد صدیق اکبر، کوہلہ روڈ باماں بالا
یہ میٹنگ باماں بالا کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور بچوں کو معیاری تعلیم دلوانے کے عزم کی تجدید تھی۔ علما کرام اور سکول انتظامیہ کے باہمی تعاون سے امید ہے کہ اس سال ایڈمیشن کمپین شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
10/09/2025
Admission Open!
Play Group to 2nd year
GHSS Bama Bala.
Take admission here for quality education career counseling and bright future..
Thanks
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Okara
Opening Hours
| Monday | 08:45 - 14:45 |
| Tuesday | 08:45 - 14:45 |
| Wednesday | 08:45 - 14:45 |
| Thursday | 08:45 - 14:45 |
| Friday | 08:45 - 12:15 |
| Saturday | 08:45 - 14:45 |