Govt. Boys High School Burj Jeeway Khan Okara

Govt. Boys High School Burj Jeeway Khan Okara

Share

Quality Education is our Mission
EMIS Code: 39320084

24/07/2025

امتحانات میں کامیاب تمام طلباء کو مبارکباد

20/07/2025

چوہدری منیر احمد صاحب، سابقہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول برج جیوے خان، قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُوْنَ۔
اُن کی نمازِ جنازہ کل مورخہ 21 جولائی 2025, 9 بجے صبح "2 چک والے قبرستان" میں ادا کی جائے گی۔

02/05/2025

حال ہی میں بطور ہیڈ ماسٹر پروموٹ ہونے والے محترم محمد ندیم اصغر صاحب نے آج بروز جمعہ بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ برج جیوے خاں اوکاڑا چارج سنبھال لیا، اُن کی آمد پر اسکول ہذا کے تمام سٹاف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہم دعا گو ہیں کے محترم ندیم اصغر صاحب کی زیر قیادت سکول ہذا دن دگنی رات چوگنی ترقی کی منازل طے کرے۔ آمین

14/04/2025

پنجاب کلچر ڈے

12/04/2025

14 اپریل کو پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، جہاں پنجابی ثقافت کی خوبصورتی، روایات اور رنگا رنگ پہچان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ 🌾🎉🥁

31/03/2025

تمام اہل اسلام کو عید مبارک

26/03/2025

"امتحان ایک مائنڈسیٹ ہے، نہ کہ زندگی کا نتیجہ!"

📢 حوصلہ افزا پیغام برائے طلبہ:

پیارے طلبہ! 🤗

یہ امتحان صرف ایک پرچہ ہے، نہ کہ تمہاری قابلیت کا آخری ثبوت۔ تم نے گزشتہ 10 سالوں میں جو سیکھا، وہ صرف چند گھنٹوں میں نہیں ناپا جا سکتا۔ اگر نمبر اچھے آتے ہیں، تو بہت خوب! لیکن اگر کم آتے ہیں، تو بھی تم ایک قابل، ذہین اور شاندار انسان ہو!

🌟 امتحان ایک مائنڈسیٹ کا نام ہے، نہ کہ زندگی کی آخری دوڑ!
🎯 خود پر یقین رکھو، اپنی محنت پر بھروسا کرو، اور امتحان میں ایک مثبت سوچ کے ساتھ جاؤ۔ پریشر لینے کے بجائے اپنے اندر یہ اعتماد پیدا کرو کہ تم نے اپنی بہترین کوشش کی ہے۔

📌 یاد رکھو:
✅ امتحان تمہاری پوری زندگی کا فیصلہ نہیں، یہ محض ایک موقع ہے!
✅ نمبر ضروری ہیں، مگر قابلیت اور اخلاقیات زیادہ اہم ہیں۔
✅ اپنے خوابوں کو کسی ایک نتیجے کے ساتھ مت باندھو۔
✅ ایک مضبوط ذہن اور پرعزم سوچ کے ساتھ امتحانی مرکز جاؤ۔

💪 تمہارا سفر یہیں ختم نہیں ہوتا، بلکہ یہ تو ایک نئے راستے کی شروعات ہے!
منجانب:
سر ابرار حسین
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول برج جیوے خاں تحصیل و ضلع اوکاڑہ

22/03/2025

میں آکھیا اپنے چودھری نوں
سائیں ! سُنیا ایں نال دی بستی وچ
سرکاری مکتب کھلّا اے
جتھے پڑھدٍن بال غریباں دے
جتھے مفت کتاباں ڈٍھیندیاں ھِن
کائی فیس پڑھائی دی نئیں لگدی
میں سُنیایں علم خزانہ ایں
ایہہ علم ایں چانن اکھیاں دا
ست پیڑھیاں میریاں ہڈھیاں ھِن
سرکار دی تابعداری وچ
ایہو منگناں اجر غلامی دا
صدیاں دیاں انّھیاں اکھیاں وچ
میں علم دا سرمہ پاونا ایں
میں اپنا پت، پڑھاونا ایں

19/03/2025

رانا عبد الواحد عابد صاحب کی ریٹائرمنٹ – ایک شاندار تعلیمی سفر کا اختتام

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول برج جیوے خان، اوکاڑہ کے محترم ہیڈ ماسٹر رانا عبد الواحد عابد صاحب اپنی طویل اور شاندار تدریسی خدمات کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں اسکول نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، اور ان کی محنت، لگن اور اعلیٰ تعلیمی وژن نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کیا۔

اسکول کا ہر استاد اور طالب علم ان کی رہنمائی، خلوص اور شفقت کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ وہ ایک مخلص، ایماندار اور بہترین منتظم تھے جنہوں نے ہمیشہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کام کیا۔

ہم سب ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت مند، خوشحال اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اوکاڑہ

14/03/2025

📢 داخلہ مہم 2025 کا آغاز – گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول برج جیوے خان 📢

حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر داخلہ مہم 2025 کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے! 🎉

✅ مفت داخلہ (کوئی داخلہ فیس نہیں)
✅ مفت درسی کتب 📚
✅ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ 👨‍🏫
✅ خوبصورت عمارت اور کشادہ کلاس رومز 🏫
✅ جدید ترین آئی ٹی اور سائنس لیبز🔬💻

📍 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول برج جیواے خان میں ابھی داخلہ لیں اور معیاری تعلیم کا حصہ بنیں!

🌟 بچوں کا روشن مستقبل، تعلیم کے بغیر ممکن نہیں! 🌟

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Burj Jeeway Khan
Okara
56200

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00