Manhaj e Ahle Sunnat

Manhaj e Ahle Sunnat

Share

This page is made for preaching true islam and posting the videos of ustaz e mohtram Eng.M Ali Mirza.

26/11/2023

آجکل ایک نام نہاد مناظرے کے لئے جسطرح شائقین کسی کرکٹ میچ جیساجوش وخروش دکھا رہے ہیں انکی خدمت میں سید ابو الاعلیٰ مودودی کی رائے۔

مولانا مودودی رح نے کہا تھا کہ مناظرہ وہ بلا ہے، جس سے ہزار فتنے پیدا ہوتے ہیں۔(۱)

“ ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ “ ہمارا طریقہ جھگڑے اور مناظرے کرنا نہیں ہے. اگر کوئی شخص ہماری بات کو سیدھی طرح سمجھنا چاہے تو ہم ہر وقت اُسے سمجھانے کیلئے حاضر ہیں، اور اگر کوئی ہماری غلطی ہمیں معقول طریقے سے سمجھانا چاہے تو ہم سمجھنے کے لیے بھی تیار ہیں. لیکن اگر کسی کے پیش نظر محض اُلجھنا اور اُلجھانا ہی ہو تو اس سے ہم کوئی تعرض کرنا پسند نہیں کرتے. اسے اختیار ہے کہ جب تک چاہے اپنا شغل جاری رکھے.” (۲)

قیام پاکستان سے قبل دسمبر 1946ءمیں مولانا مودودی ایک تنظیمی دورے پر سیالکوٹ تشریف لے گئے، وہاں ایک بڑے عالم دین نے انہیں مناظرے کی دعوت دے دی اور نماز جمعہ کے خطبے میں باقاعدہ اعلان کردیا کہ 15دسمبر1946ءکو مولانا مودودی کے ساتھ ہمارا مناظرہ ہوگا اور مولانا مودودی کو اس کی تحریری اطلاع بھی دے دی۔اس پر مولانا نے انہیں جواب میں لکھا

“ مَیں ہر شخص سے ہر وقت ملنے اور سمجھنے سمجھانے کے لئے حاضر ہوں، لیکن عرفِ عام میں جس چیز کو مناظرہ کہتے ہیں، اس سے کوسوں دور بھاگتا ہوں.... مناظرہ بہرحال مجھے نہیں کرنا .... یہ چیز اگر جناب کے پیش نظر ہے تو مَیں پیشگی اپنی شکست کی خبر دے دیتا ہوں ،اگر جناب تشریف لائیں گے تو مَیں برسرِ مجلس اعلان کردوں گا کہ مولانا جیتے اور مَیں ہار گیا“۔(۳)

دوسرے خط میں آپ نے تحریر فرمایا:”غالباً یہ اعلان جناب نے آمدِ سخن میں کردیا ہوگا اور محسوس نہ فرمایا ہوگا کہ اس کا اثر کیا ہوگا۔دراصل اس کے معنی یہ ہیں کہ اس موقع پر عوام کثرت سے تماشا دیکھنے کے لئے آئیں اور دومولویوں کے درمیان معرکہ آرائی ہوتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔میرے نزدیک یہ ایک نہایت مکروہ، بلکہ گھناﺅنی صورت حال ہے، جسے مَیں اہلِ علم اور اہل دین کی توہین سمجھتا ہوں، نہ یہ آپ کے شایان شان ہے اور نہ ہی مَیں اپنے آپ کو اس تماشاگاہ میں کھڑا کر سکتا ہوں“ (۳)

۱- ترجمان القرآن 1941
۲- شہادت حق

Manhaj E Ahle Sunnat - YouTube 24/11/2023

Asslamualikum this channel is made for eng m ali mirza video kindly share and subsucribe jazakallah
https://www.youtube.com/-E-Ahle-Manhaj e Ahle Sunnat

Manhaj E Ahle Sunnat - YouTube this channl name is Manhaj E Ahle Sunnat. this channel is made for preaching tru islam.on this channel the islamic videos will be upload. our aim to made thi...

18/11/2023

Asslamualikum. I created this page e Ahle Sunnat this is all about true Islam. Engineer Muhammad Ali Mirza's videos and other belongings to him will be uploaded on this page. insha'Allah.Tabarakallah

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Okara