22/11/2020
ہاٹ اینڈ ساور سوپ
اجزا
چکن : 300 گرام
گاجر : ایک چھوٹی
شملہ : ایک چھوٹی
بند گوبھی : پانچ ٹیبل سپون
ہرا پیاز : 1
نمک : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ : ایک چائے کا چمچ
سرکہ: دو ٹیبل سپون
سویا ساس : ایک ٹیبل سپون
چلی ساس : دو ٹیبل سپون
سبز مرچ : دو باریک کٹی ہوئیں۔
پانی : دو لیٹر
کارن فلار : تین ٹیبل سپون۔
انڈہ : ایک عدد
ترکیب۔
چکن اور پیاز میں دو لیٹر پانی ڈال کر سٹاک تیار کر لیں۔
سٹاک کو چھان لیں۔ اور چکن کے ریشے کر لیں۔
تمام سبزیاں اور چکن سٹاک میں شامل کریں اور گلنے تک پکائیں۔
اب اس میں ساسز اور نمک مرچ شامل کریں۔ اور ساتھ ہی
کارن فلار تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کریں۔آہستہ آہستہ چمچ چلائیں۔ دو تین منٹ پکائیں۔
آخر میں انڈہ پھینٹ کر شامل کریں اور سبز پیاز سے گارنشن کریں۔
مزیدار ہاٹ اینڈ ساور سوپ۔ ابھی ریسیپی ٹرائی کریں ۔ ویڈیو کے لئے نیچے دئیے گئے لنک کو ٹچ کریں۔
https://youtu.be/lIa2o9Ozemw