GlowEdge Official Sadar Gogera

GlowEdge Official Sadar Gogera

Share

"Empowering minds, unlocking potential. 🌟 #GlowEdgeAcademy – Igniting Futures!" "Meet Waqar Hussain, the visionary Principal of GlowEdge Academy.

With a passion for education and a commitment to excellence, he leads our journey of empowering minds and shaping futures.

12/01/2024

اللّٰھُمَّ بَارِك لَنَا فِي رَجَبٍ وَ شَعبَانَ
وَ بَلِّغنَا رَمَضَانَ

05/01/2024

’’بے شک تمہارے پاس تم میں سے (ایک باعظمت) رسولﷺ تشریف لائے۔
‏تمہارا تکلیف و مشقت میں پڑنا ان پر سخت گراں (گزرتا) ہے۔ (اے لوگو!) وہ تمہارے لیے (بھلائی اور ہدایت کے) بڑے طالب و آرزومند رہتے ہیں (اور) مومنوں کے لیے نہایت (ہی) شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہیں۔‘‘

‏(التّوبة 9 :128)

02/01/2024

أمسك عَلَیکَ لِسانك
اپنی زبان کو قابو میں رکھو
(ترمذى ٢٤٠٦)

24/12/2023

"Failure is a word unknown to me."

Mohammad Ali Jinnah

22/12/2023

سیدنا عباسؓ کہیں پیدل جا رہے ہوتے اور سیدنا عمرؓ اور سیدنا عثمانؓ حالتِ سواری میں سیدنا عباسؓ کے پاس سے گزرتے تو بطورِ تعظیم سواری سے نیچے اُتر جاتے یہاں تک کہ عباسؓ وہاں سے گزر جاتے۔

الاستیعاب، ج 2، ص360

21/12/2023

کوئی بھی آیت حدیث یا تسلی آپکے سامنے یونہی نہیں آتی وہ آپکے لیے ہی ہوتی ہےتو انکوبس یونہی پڑھکر سُن کر نہ گزاردیا کریں آپکے سامنے وہی لایا جاتا ہے، جو آپکے لیے ہوتا ہے

20/12/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ!!!
بانٹنے کا ہنر سیکھیں، علم نافع بانٹنے کاُ مطلب ہے، دنیا اور آخرت دونوں میں بھلائی، جو سیکھا وہ علم آگے منتقل کریں، پھر دیکھیں آپکا اپنا علم کیسے با برکت ہوتا ہے

19/12/2023

امام اوزاعی فرماتے ہیں میں نے ایک شخص سے کہا مجھے ایسا گھر چاہیے کہ جسکے پڑوس میں ایسے لوگ ہوں جو نہ غیبت کرتے ہوإ، نہ حسد، نہ بغض رکھتے ہوں، پس اس شخص نے میرا ہاتھ پکڑا اور قبرستان لے گیا اور کہا یہی وہ جگہ ہے۔

[جامع العلوم والحكم (١٨٢/٢)]

17/12/2023

بعض تفاسیر میں ہے کہ یوسف علیہ السلام جب جیل سے نکلے تو آپ نے اُس کے دروازے پر لکھا : ”یہ زندوں کا قبرستان، غموں کی آماجگاہ، دشمنوں کیلیے باعثِ تشفی اور دوستوں کو پہچاننے کی جگہ ہے۔“

(تفسير الثعلبي : ٤٦/١٥ ، مكارم الأخلاق للخرائطي : ٧٧١)

14/12/2023

مسجد نبویﷺ کے اہم ستون

معلوماتی تحریر
۱-ستون حنانہ
یہ کھجور کا تنا تھا اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ اب یہ ستون محراب نبوی سے ملحق ہے۔ کھجور کا یہ تنا سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں رویا بھی تھا۔

۲۔ستون حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

امُ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس ستون کی نشان دہی کی اور فرمایا کہ اگر لوگوں کو اس مقام کی خیر و برکت کا علم ہو جائے تو وہ یہاں نماز اور نوافل ادا کرنے کے لیے قرعہ اندازی کریں۔

۳۔ستون توبہ
حضرت ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو اس سے باندھا تھا جب آپ کی توبہ قبول ہوئی تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کھولا تھا۔

۴۔ستون وفودیہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مختلف وفود سے ملاقات فرماتے تھے

۔ ۵۔ستون سریراس جگہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کے لیے قیام فرمایا تھا۔

۶۔ستون جرس
صحابہ کبار علیہم الرضوان یہاں پہرہ دیا کرتے تھے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی جائے نماز اکثر یہی ہوا کرتی تھی ان ستونوں کے قریب نوافل ادا کیجیے۔

۷۔ستون جبرائیل علیہ السلام

یہ مقدس ستون جالی مبارک کے اندر آگیا ہے زیارت مشکل ہے یہ ستون حضور سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرہ سے متصل ہے۔ حضور ا اسی مقام پر کھڑے ہو کر اپنی لخت جگر سیّدۃ النساء فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے گفتگو فرمایا کرتے تھے کیوں کہ جبریل علیہ السلام بھی اسی جگہ آیا کرتے تھے اسی باعث یہ ستون جبریل کے نام سے مشہور ہوا۔

۸۔اسطوانہ تہجد
حضور علیہ الصلوٰہ والسلام یہاں تہجد ادا فرماتے یہ ستون حجرہ فاطمہ میں ہے باہر قران شریف کی الماریاں رکھی ہیں۔(وفاء الوفاء ص ۴۵۳)

Want your school to be the top-listed School/college in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Sadar Gogera
Okara

Opening Hours

Monday 15:05 - 17:00
Tuesday 15:05 - 17:00
Wednesday 15:05 - 17:00
Thursday 15:05 - 17:00
Friday 15:05 - 17:00
Saturday 15:05 - 17:00