20/03/2026
Tehreek e Minhaj-ul-Quran Okara
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tehreek e Minhaj-ul-Quran Okara, Community College, M SIDDIQUE TRADERS Grain Market, Okara.
20/03/2026
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد
اوکاڑہ: علامہ محمد قمر جاوید القادری نے تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ مدینہ پارک میں منعقدہ پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن نشست سے قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل، اخلاصِ نیت، تقویٰ اور دینی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے دین سے وابستگی مضبوط کرنے، معاشرتی برائیوں سے اجتناب کرنے اور علمِ دین کو اپنی زندگی کا رہنما اصول بنانے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی تعلیمات کو سمجھیں اور انہیں اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔
نشست میں علماء کرام، مشائخ عظام، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی ترقی، استحکام اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر انتظام ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ مدینہ پارک میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے پہلے روز نوجوان سکالر علامہ محمد قمر جاوید القادری صاحب نے "فلاح دارین کا راز" کے موضوع پہ علمی ، فکری اور تحقیقی خطاب فرمایا: علماء، مشائخ ،اساتذہ ، طلباء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
02/03/2026
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر انتظام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد کی پرنٹ میڈیا کوریج۔۔۔۔۔۔
Durus e Quran Organised by Minhaj Ul Quran Okara …….
Media Coverage
#
27/02/2026
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست سے ویڈیو لنک کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے خطاب کیا
قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب نے ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ مرزا خالد محمود صاحب کو کامیاب دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارکباد دی
اس موقع پہ پیر خواجہ اظہار الحق مسعود شاہ صاحب قائم مقام سجادہ نشیں دربار حضرت ملنگی بابا اولیاء اوکاڑہ نے شرکاء سے اپنا اظہار خیال کیا
علماء ، مشائخ ، طلباء، اساتذہ ،تاجر برادری ، صحافی برادری مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی
درس قرآن کے اختتام پہ رقت انگیز دعا پیر سید دلبر حسین شاہ گیلانی دربار حضرت بالا پیر سرکار رحمتہ اللہ علیہ اوکاڑہ نے کی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
M SIDDIQUE TRADERS Grain Market
Okara