17/12/2025
فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم: *جو میری امت میں سے کسی کی حاجت پوری کردے جس سے مقصود اس کو خوش کرنا ہے اس نے مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے اللہ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا اللہ عزوجل اسے جنت میں داخل فرمائے گا*
(شعب الایمان باب فی التعاون علی البر والتقوی ح7653ج6ص115)
17/12/2025
فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم: *جو میری امت میں سے کسی کی حاجت پوری کردے جس سے مقصود اس کو خوش کرنا ہے اس نے مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے اللہ کو خوش کیا اور جس نے اللہ کو خوش کیا اللہ عزوجل اسے جنت میں داخل فرمائے گا*
(شعب الایمان باب فی التعاون علی البر والتقوی ح7653ج6ص115)
17/12/2025
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*تم سے پہلے لوگوں کو اس چیز نے تباہ کر ڈالا کہ اگر اُن میں سے کوئی با اثر (طاقتور، امیر، بلند مرتبہ) شخص چوری کرتا تو اُسے چھوڑ دیتے، لیکن اگر کوئی کمزور چوری کرتا تو اُس پر حد (یعنی شرعی سزا) قائم کرتے.*
(صحیح البخاری : 4304)
17/12/2025
`*جادو سے حفاظت*`
فلق اور سورۂ ناس کی تلاوت (حکایت)
حضرت سیِّدُنا عقبہ ابن عامر رَضِیَ الله تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ : میں رسولُ اللّٰه صَلَّی الله تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ جُحْفَۃ اور اَبْواء کے درمیان سفر کر رہا تھا کہ اچانک ہمیں آندھی اور سخت تاریکی نے گھیر لیا تو آپ صَلَّی الله تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ’’ سورۃُ الْفَلَقْ‘‘ اور ’’سورۃُ النَّاسْ‘‘ کے ذریعے پناہ مانگی اور فرمانے لگے : اے عقبہ! ان دونوں سورتوں کے ساتھ پناہ مانگا کرو کہ کسی نے ان دونوں کے ساتھ پناہ مانگنے والے کی طرح پناہ نہیں مانگی ۔
(ابوداوٗد، کتاب الوتر، باب فی المعوذتین، ۲/ ۱۰۴، حدیث : ۱۴۶۳)
*سورۂ بقرہ کی فضیلت*
حضرت ابو اُمامہ باہلی رَضِیَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’قرآن پاک کی تلاوت کیا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنی تلاوت کرنے والوں کی شفاعت کرے گا اور دو روشن سورتیں (یعنی) ’’سورہ ٔبقرہ ‘‘اور’’سورۂ اٰل عمران‘‘ پڑھا کرو کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جس طرح دو بادل ہوں یا دو سائبان ہوں یا دو اڑتے ہوئے پرندوں کی قطاریں ہوں اور یہ دونوں سورتیں اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کریں گی، ’’سورۂ بقرہ‘‘ پڑھا کرو کیونکہ اس کو پڑھتے رہنے میں برکت ہے اور نہ پڑھنے میں (ثواب سے محروم رہ جانے پر) حسرت ہے اور جادوگر اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا، باب فضل قراء ۃ القرآن وسورۃ البقرۃ، ص۴۰۳، الحدیث: ۲۵۲(۸۰۴))
*ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک حفاظت*
جو شخص جمعہ کے بعد سورۂ فاتحہ،سورۂ اخلاص اور سورۂ فلق و ناس سات سات بار پڑھ لے تو اگلے جمعے تک اس کی حفاظت کی جائے گی۔
حضرت سیدنا وکیع رحمۃُ اللهِ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا اور اسی طرح پایا۔
(شعب الایمان،2/518،حدیث:2577-فضائل القرآن لابن الضریس، 1/123،رقم:290)
*گھر سے جن بھگانے کا روحانی علاج*
اگر کسی گھر میں جن رہتا ہو اور پریشان کرتا ہو تو سورهٔ فاتحہ اور آیۃُ الکرسی اور سورهٔ جن کی ابتدائی پانچ آیتیں پڑھ کر اور پانی پر دَم کرکے مکان کے اطراف و جوانب میں چھڑک دیں، جن مکان میں سے چلا جائے گا اور اِن شآءَ اللہ پھر نہیں آئے گا۔
(جنتی زیور، ص 587)
*جادو ٹونہ کروانے کا الزام لگانا*
سوال : آج کل عامِل کی باتوں میں آ کر رشتے دار ایک دوسرے کے بارے میں جادو کا بُہتان رکھ دیتے ہیں یہ کیسا ہے؟
جواب : کسی مسلمان پر بُہتان رکھنا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ عامِل کے بتانے یا خواب یا فال یا اِستخارے کے ذَرِیعے پتا چلنے کو شَرعی ثُبُوت نہیں کہتے کہ جس کو بنیاد بنا کر کسی مسلمان کی طرف ان گناہوں کو منسوب کیا جا سکے۔ یہاں شرعی ثُبوت یہ ہے کہ یا تو ملزَم خود اِقرار کر لے کہ میں نے جادو کیا یا کروایا ہے، یا دو مسلمان مرد یا ایک مسلمان مرد اور دو مسلمان عورَتیں گواہی دیں کہ ہم نے اِس کو خود جادو کرتے یا کرواتے دیکھا ہے۔
17/12/2025
" فی زمانہ واعظین عمل کا وعظ ہی نہیں کرتے شعر خوانی، خوش الحانی، قصے کہانی میں وقت پورا کرتے ہیں۔ عام جلسے گویا حلال سینما ہیں کہ سننے والے بھی تماشائی ذہن عیاش ہوتے ہیں، ہم نے وہ زمانہ دیکھا ہے جب مسلمان علماء کے وعظ سن کر بعد میں یاد کرتے تھے کہ مولوی صاحب نے آج فلاں فلاں مسئلہ بیان کیا ہے۔"
*( مفتی احمد یار خاں نعیمی ؛ مرآۃ المناجیح : ٦/٣٤٨ )*
17/12/2025
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ دیکھنے میں کیسے ہیں، آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں تو آپ دنیا کے خوبصورت ترین انسان ہیں۔